صوفی ویلفیئر ایسوسی ایشن افیشل

صوفی ویلفیئر ایسوسی ایشن افیشل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from صوفی ویلفیئر ایسوسی ایشن افیشل, Nonprofit Organization, Karachi.

14/02/2026

*رمضان اور غربت*

پیارے ساتھیوں، جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں، رمضان کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں، ہم سب اپنی زکوة، فطرہ، صدقہ اور خیرات کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح، اس سال بھی ان شاء الله ہم سفید پوش لوگوں میں راشن کی تقسیم کریں گے۔ ابھی سے ہمیں بہت ساری اطلاعات ملنا شروع ہو گئی ہیں کہ کچھ گھر رمضان کے علاوہ بھی ضرورت مند ہیں، لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ ہم رمضان میں پہلے سے زیادہ خاندانوں تک پہنچیں۔

ہمارے پاس بے شمار سفید پوش خاندانوں کی داستانیں ہیں، جن کی آنکھوں میں آنسو ہیں، جن کے بچوں کو افطار کا انتظار ہے، جو ایک روٹی کی آس میں ساری رات جاگتے ہیں۔ ہر سال، ہم آپ کے تعاون سے ان تک راشن پہنچاتے ہیں، لیکن اس بار، ہمیں پہلے سے بھی زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس سیکڑوں ایسے کیسز ہیں جن کا ہم نے بیڑا اٹھایا ہے، مگر اکیلے ہم نہیں کر سکتے۔

اگر آپ کو الله کی راہ میں دینا ہے، تو دل سے دیں۔ ہم آپ کو ہر تفصیل فراہم کریں گے، یا آپ خود جا کر براہ راست بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن یقین کریں، ہر روپیہ جو آپ دیتے ہیں، وہ ایک معصوم بچے، ایک بھوکے بچے کی زندگی بدل سکتا ہے۔ یہ صدقہ، یہ خیرات صرف راشن نہیں، یہ امید ہے، یہ زندگی کی روشنی ہے۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے، اور آپ کے دلوں کو مزید نرم کرے۔

اگر آپ دیں، تو ہمارے لیے یہ ناممکن نہیں ہوگا کہ ہم ان سب تک پہنچ سکیں۔ اگر آپ براہ راست دینا چاہتے ہیں، تو ہم آپ کو مکمل تفصیلات اور گھروں کے ایڈریس بھی فراہم کریں گے تاکہ آپ وہاں جا کر خود دیں۔ اگر آپ ہمارے ذریعے دینا چاہتے ہیں، تو ہمارے ساتھ دیں، کیونکہ ہم ہر تفصیل کو ریکارڈ کرتے ہیں اور آپ کا صدقہ ایک قابلِ اعتماد جگہ پر استعمال ہوگا۔ آئیے مل کر اس رمضان کو ایک رحمت کا باعث بنائیں، اور ہر ضرورت مند تک مدد پہنچائیں۔ الله آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

16/01/2026

🌸🌙 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌙🌸
💖 میرے تمام پیارے بھائیو اور بہنوں 💖
✨🤲 میری طرف سے سب کو شبِ معراج بہت بہت مبارک ہو 🤲✨

🌙 شبِ معراج کیا ہے؟
شبِ معراج وہ بابرکت رات ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی ﷺ کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ اور پھر آسمانوں کی سیر کرائی۔
یہ سفر جسم اور روح کے ساتھ ہوا اور یہ اللہ کی قدرت کی عظیم نشانی ہے۔
🌟 شبِ معراج سے متعلق خوبصورت احادیث (مفہوم)
✨ 1. نماز کا تحفہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مفہوم):
شبِ معراج میں اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں، پھر اپنے فضل سے انہیں پانچ کر دیا، مگر اجر پچاس کا رکھا۔
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)
👉 سبق:
نماز اللہ کی طرف سے براہِ راست دیا گیا تحفہ ہے، اس کی قدر کرنا ایمان کی علامت ہے۔
✨ 2. نبی ﷺ کا آسمانوں پر جانا
حضرت انسؓ سے روایت ہے (مفہوم):
نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں بیت المقدس پہنچا، پھر آسمانوں پر لے جایا گیا، جہاں میں نے مختلف انبیاء سے ملاقات کی۔
(صحیح مسلم)
👉 سبق:
تمام انبیاء کا دین ایک ہے: اللہ کی عبادت اور نیکی۔
✨ 3. جنت اور جہنم کا مشاہدہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مفہوم):
میں نے جنت دیکھی جس میں وہ نعمتیں ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں۔
(صحیح مسلم)
👉 سبق:
دنیا عارضی ہے، اصل کامیابی آخرت ہے۔
🌸 شبِ معراج کی ایمان افروز کہانی
جب نبی کریم ﷺ کو معراج کا شرف ملا، تو واپسی پر کفارِ مکہ نے مذاق اڑایا۔
انہوں نے کہا:
“ہم ایک مہینے میں بیت المقدس جاتے ہیں اور یہ ایک رات میں ہو آیا؟”
لوگوں کے ایمان ڈگمگانے لگے، مگر حضرت ابو بکر صدیقؓ فوراً بول اٹھے:
"اگر محمد ﷺ نے کہا ہے تو سچ کہا ہے، میں تو اس سے بھی بڑی باتوں پر ان کی تصدیق کرتا ہوں!"
اسی دن انہیں صدیق کا لقب ملا 🌟
👉 سبق:
سچا ایمان وہ ہے جو مشکل وقت میں بھی نبی ﷺ پر کامل یقین رکھے۔
🤍 شبِ معراج سے ملنے والی عظیم نصیحتیں
🌿 1. نماز کو معمولی نہ سمجھیں
نماز زمین پر نہیں، آسمانوں پر فرض ہوئی۔
جو نماز کو چھوڑتا ہے وہ دراصل اللہ کے تحفے کی ناقدری کرتا ہے۔
🌿 2. مشکل کے بعد آسانی ہے
معراج طائف کی تکلیفوں اور غم کے بعد ملی۔
👉 اگر آج آپ پریشان ہیں، تو یاد رکھیں: اللہ کی مدد قریب ہے۔
🌿 3. نبی ﷺ کی امت ہونا عظیم نعمت ہے
اللہ نے نبی ﷺ کو وہ مقام دیا جو کسی اور کو نہیں ملا۔
ہمیں چاہیے کہ:
سنت کو اپنائیں
اخلاق اچھے کریں
دل صاف رکھیں
🌿 4. اللہ سے تعلق مضبوط کریں
شبِ معراج ہمیں سکھاتی ہے کہ:
اللہ تک پہنچنے کا راستہ نماز، دعا اور اخلاص ہے۔
🤲 شبِ معراج کی ایک خوبصورت دعا
یا اللہ! ہمیں نماز کا پابند بنا، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمارے دلوں کو ہدایت دے، اور ہمیں نبی ﷺ کی سچی محبت عطا فرما۔ آمین 🤍

14/01/2026

*عارفانہ فقیری راز۔۔۔۔۔🔥*

اللہ پاک فرماتا ہے...😊
وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ
(سورۃ لقمان، آیت 34)

"اور کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی۔"

*اب ذرا حقیقت کی نگاہ سے دیکھو، ظاہری نہیں باطنی آنکھ سے...🌊🙇🏻‍♂️*
اللہ خود فرما رہا ہے کہ آنے والا کل کوئی نہیں جانتا تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ حضرت خضرؑ نے آنے والے واقعات کو کیسے جانا؟😊
انہوں نے کشتی میں نقص ڈالا، بچے کو مارا، دیوار کو سیدھا کیا، اور خضر نے فرمایا:
*"یہ سب میں نے اپنے حکم سے نہیں کیا۔"*

*سوچو... دوڑاؤ اپنی عقل کا گھوڑا ۔۔۔اگر آنے والا کل کوئی نہیں جان سکتا، تو خضرؑ نے وہ سب کیسے جان لیا جو ابھی ہوا ہی نہیں تھا؟*

یہاں سے راز کھلتا ہے...
ظاہر کے علم والے کہتے ہیں "کل کا علم کوئی نہیں جانتا"
مگر باطن والے جانتے ہیں کہ علم، اللہ کی عطا سے ہے۔
جب اللہ چاہے، تو آنے والے لمحے بھی اس کے محبوب بندے پر کھول دیتا ہے۔🔥🙇🏻‍♂️

یہ وہ مقام ہے جہاں عقل رک جاتی ہے اور عرفان چل پڑتا ہے۔
یہ وہ درجہ ہے جہاں زمان و مکان کی حدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
جہاں وقت ماضی، حال اور مستقبل میں تقسیم نہیں رہتا بلکہ سب کچھ ایک ہی لمحے میں جلوہ بن کر ظاہر ہوتا ہے۔

سو اے سالک!
ظاہر کی آنکھ سے دیکھو گے تو کہو گے “خضرؑ نے علمِ غیب جان لیا؟”
مگر باطن کی آنکھ سے دیکھو گے تو سمجھو گے “یہ سب علمِ لدنی تھا، جو براہِ راست رب کی طرف سے ان کے دل پر نازل ہوا۔”
فقیر کہتا ہے:
جس دل میں ذاتِ حق جلوہ گر ہو جائے،
اُس کے لیے کل، آج اور کل کے بعد سب ایک ہی لمحہ بن جاتے ہیں۔
🔹 سوچو… غور کرو… عقل کا گھوڑا دوڑاؤ یہی تجسس درِ معرفت کا پہلا زینہ ہے۔

31/12/2025

ّٰہ_کی_رضا_کے_ساتھ❤️🌙

نیتوں پر ہے اور ہر انسان کو وہی ملتا ہے جس کی اس نے نیت کی ہوتی ہے ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ نیا سال آپ کے لئے برکتوں ، رحمتوں ، خوشیوں ، آسانیوں اور حفاظت کے ساتھ شروع ہو تو پہلا قدم اللّٰہ کی رضا کے لئے اٹھائیں اور کسی نیک کام سے اس نئے سال کا آغاز کریں ۔ کیونکہ جو آغاز نیکی سے ہو اس کا انجام بھی خیر ہی ہوتا ہے ّٰہ❤️🌠

کا آغاز کسی نیک کام سے کریں ۔
کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ بن جائیں ۔ کسی بھوکے کے لئے رزق کا سبب بنیں ۔
کسی غمزدہ کے لئے تسلی بن جائیں ۔ کسی ٹوٹے دل کے لئے دعا بن جائیں ۔ کسی اندھیرے راستے کے لئے چراغ بن جائیں ۔ آئیں اس نئے سال میں دل صاف کریں ، نیت درست کریں اور اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے فائدہ مند بنائیں🌟🌙

ّٰہ_پاک_ہمارے لئے اس نئے سال کو ایمان کی مضبوطی ، نیت کی پاکیزگی ، عمل کی قبولیت ، رزق کی فراوانی ، دلوں کے سکون اور ہر قسم کی آفات سے حفاظت عطا فرما ۔ ہمیں وہی نیتیں عطا کر جو تیری رضا تک پہنچائیں اور وہی اعمال نصیب فرما جو ہمارے لئے دنیا اور آخرت میں خیر کا سبب بن جائیں ۔ ہمیں دوسروں کے لئے آسانی ، رحمت اور فائدہ کا ذریعہ بنا ❤️🤲

02/12/2025

اللہ اکبر
خانقاہ عالیہ
مرشد قبلہ حکیم سیداسلام حسین رضوی چشتی (ضلع قصور)
خلیفہ اؤل مولانہ ریحان احمد نقشبندی چشتی
بن صوفی عبدالغفار نقشبندی (مرحوم)
مولانا عاصم نقشبندی چشتی
ہرمرض کا علاج اللہ کے کلام اور اسکے حکم سے کیا جاتا ہے

ٹوکن عصر سے رات 11بجے تک لے سکتے ہیں
ٹوکن کا ہدیہ200 روپے ہے
وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں
ہر ماہ کی اسلامی چاند کی 6 تاریخ کو خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی چھٹی کی نیاز ہوگی
اوقات شام 7 بجے سے رات 2 بجے تک

پتہ:مکان نمبر 11/12 G سبحان بیکری والی گلی چراغ میڈیکل سراج کالونی ناظم آباد کراچی
0343=2643944

ہم امام مہدی علیہ االسلام کے سپاہی ہیں ہمیں تمام انسانیت سے پیار ہے

انسان کی زندگی کا مقصد ، ہمیں زندگی کیوں دی گئی ، مقصد حیات کیا ہے ، ہمارا انجام کیا ہے کس سوال کے لیے ہمیں دنیا میں بھیجا کیا ؟ ہم نے کون سا جواب دینا ہے ساری زندگی کی رنگینیوں میں ہمیں موت کے بعد ایک بنیادی سوال کا جواب دینا ہے جس کی تیاری ضروری ہے

03/11/2025

“اَدَم” میں “ا” اللّٰہ ہے، “د” دل ہے، اور “م” محمد ﷺ کا راز ہے۔
جب اس اَدَم میں دَم داخل ہوا، تو زندگی ظاہر ہوئی ،یعنی انسان ظاہر ہوا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب مٹی نے “اَلْحَیُّ الْقَیُّوم” کا مظہر بن کر سانس لینا شروع کیا۔
اس لیے کہا جاتا ہے:
“اَدَم کا دَم، ہَمْدَم کا دَم ہے” یعنی انسان کے وجود میں جو سانس چل رہی ہے، وہ دراصل اللّٰہ تعالٰی کی تجلی کا تسلسل ہے۔
پس انسان کا دم خالق کے امر کی عکاسی ہے، اور ہر سانس دراصل اللہ کے ‘کُن’ کی بازگشت ہے۔

16/10/2025

*آج کی بات 🪔 غور طلب تحریر*

✓۔۔۔ *علماء کیسے ہوتے ہیں* ۔۔۔۔؟
*اس حوالے سے بس اتنا یاد رکھیں*
*کہ علماء کو انبیاء کا وارث قرار دیا* *گیا ہے*
*انبیاء کرام صرف مسلمان تھے*
*ان کا کسی فرقے ، گروہ ، جماعت* *یا تنظیم سے کوئی* *واسطہ نہیں تھا ، انبیاء کرام* *انسانیت کیلئے رحمت تھے ،*
*انبیا کرام کی تمام تر تعلیمات خیر پر مبنی ہیں*
*انبیاء کرام نے سادہ زندگیاں بسر کیں*
*انبیاء کرام لڑتے جھگڑتے نہیں تھے*
*انبیاء کرام نے کبھی انسانیت کیخلاف نفرت نہیں پھیلائی*
*انبیاء کرام کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا*
*انبیاء کرام نے ہمیشہ ظالموں کا مقابلہ کیا*
*اب آپ درج بالا صفات کی روشنی میں اپنے ارد گرد پھیلے ہوئے بے تحاشا مولویوں میں سے کوئی ایک* *ایسا عالم تلاش کریں کہ جسے ہم انبیاء کا وارث کہہ* *سکیں* ۔۔۔۔۔؟💜😭🩵

04/10/2025

سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ

قرآنِ پاک میں ارشاد ہے:

"كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ" (القصص: 88)
ہر چیز فنا ہے سوائے اللہ کے چہرہ (ذات) کے۔

اس آیت میں اشارہ ہے کہ جو اپنے آپ کو مٹا دیتا ہے، وہ اللہ کے ساتھ باقی رہتا ہے۔
سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اسی حقیقت کو اپنے اندر مجسم کیا۔ وہ اپنے نفس کو فنا کر کے بقا باللہ کی منزل میں قائم ہوئے۔

قرآن پاک میں ارشاد ہے:

"قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَٱتَّبِعُونِى يُحْبِبْكُمُ ٱللَّهُ" (آل عمران: 31)
کہہ دیجیئے (اے محبوب ﷺ): اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا۔

یہ آیت واضح کرتی ہے کہ اللہ کی محبت اور بقا باللہ صرف عشقِ رسول ﷺ اور اتباعِ مصطفی ﷺ سے حاصل ہے۔
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا پورا مقام اسی اتباع اور عشق میں ہے۔ وہ "محبتِ مصطفی ﷺ کے پیکر" بنے اور اس اتباع نے انہیں فنا فی الرسول ﷺ میں داخل کیا۔

أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ ٱللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ" (یونس: 62)
سن لو! بے شک اللہ کے ولی نہ خوف میں ہوتے ہیں نہ غم میں۔

یہی کیفیت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تھی۔ وہ اللہ کے دوست ایسے بنے کہ دنیاوی خوف اور غم مٹ گئے، صرف عشقِ رسول ﷺ میں فنا اور بقا باللہ میں قائم رہے۔

حضرت سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول مشہور ہے:
"قدمی ھذہ علی رقبة کل ولی اللہ"
یعنی میری یہ قدم ہر ولی کے گردن پر ہے۔

یہ جملہ بقا باللہ کے بغیر ممکن نہیں۔ وہ اللہ کے نور سے قائم تھے اور اس نور کی اصل عشقِ رسول ﷺ ہے۔

وہ عشقِ مصطفی ﷺ میں ایسے فنا ہوئے کہ اُن کی ہر بات میں "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔

وہ اللہ کی معرفت میں ایسے ڈوبے کہ خود شریعت، طریقت، حقیقت اور معرفت کی جیتی جاگتی تصویر بن گئے۔

اگر ہم قرآن کی حقیقتوں کو "مراتبِ قرب" کی روشنی میں دیکھیں تو:

فنا فی اللہ → "کُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ" (الرحمن: 26)

بقا باللہ → "وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ" (الرحمن: 27)

فنا فی الرسول ﷺ → "فَٱتَّبِعُونِى يُحْبِبْكُمُ ٱللَّهُ" (آل عمران: 31)

یہ تینوں حقائق غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ذات میں جمع ہو گئے۔ اس لیے وہ "قطب الاکبر" اور "غوث الاعظم" کہلائے۔

شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ وہ ہستی ہیں جو اللہ کی بقا کے نور میں ڈھل گئے، اور اس بقا کا دروازہ انہیں عشقِ مصطفی ﷺ سے ملا۔ ان کا ہر سانس ہمیں بتاتا ہے کہ بقا باللہ کا راستہ عشقِ رسول ﷺ کے بغیر ممکن ہی نہیں۔
💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚

12/09/2025

🔥🌠

جو کہ توحید و رسالت ، مقدس عبادت گاہوں سے منسوب ہے ، جو عقیدے کو تقویت دے ، معرفت کے در کھولے ، ایمان کو روشن کرے اور انسان کو روحانی بلندیوں کی طرف لے جائے ۔ وہ سیارہ مشتری جو سخاوت کا پیکر ہے ، جس کی چمک میں ایثار کی خوشبو ہے ، ہمدردی کی روشنی ہے ، اخلاص کا عکس ہے ، نعمتوں کا خزانہ ہے اور سعادتوں کی چابی ہے ۔

جب زائچہ پاکستان کے چوتھے گھر میں اپنی تمام سعادت و روحانیت کے ساتھ شرف (Exalted) کرے گا ۔ شرف کرے گا یعنی انتہائی سعد و طاقتور اثرات مرتب کرے گا اور پاکستان کے زائچہ میں چوتھا گھر یعنی پاکستان کا دل ، ارض وطن ہے ، آپ ہیں اور میں ہوں ۔ یہ صرف ایک ٹرانزٹ نہیں بلکہ یہ ایک روحانی ذمہ داری کا اعلان ہے💯🌠

جہاں نگاہ پڑے ، جہاں گردش کر رہا ہو وہاں علم پنپتا ہے ۔ شعور بیدار ہوتا ہے ۔ دل دانائی سے بھر جاتا ہے ۔ شریعت ، معرفت ، روحانیت ، یقین ، ایمان کی کرنیں پھوٹتی ہیں ۔ توحید و سنت کی روشنی پھیلتی ہیں اور نورانی ہوائیں چلنے لگتی ہیں ۔ آسمان کی وسعتوں سے نور برسنے لگتا ہے🌠☄️

وہ کردار ادا کرے گا جو اللّٰہ کے گھروں کی حفاظت ، حق کی سر بلندی اور دینِ محمدی ﷺ کی نصرت کے لئے ہو ۔ ہو سکتا ہے کوئی آواز ، کوئی ادارہ ، کوئی نورانی تحریک یا کوئی انسان اب اس زمین سے جنم لے جو صرف وطن کے لئے نہیں بلکہ امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے اٹھے ۔ اے وطن پاکستان تیری تقدیر میں اب شاید ریاستِ مدینہ کا باب لکھا جا رہا ہے🇵🇰❤️

ّٰہ_پاک_اس_ارض_وطن کو نورِ ایمان ، اخلاص ، استقامت اور تقویٰ سے مزین فرما ۔ پاکستان کو دینِ محمدی ﷺ کی نصرت کا علمبردار بنا ۔ اس دھرتی کو عدل و انصاف ، امن و سکون اور ایمان و ہدایت کا گہوارہ بنا ۔ ہمارے دلوں کو توحید کی روشنی اور رسولِ پاک ﷺ کی محبت سے منور کر دے ۔ پاکستان کو وہ مقام عطا فرما جو امت مسلمہ کی رہنمائی اور حق کی سر بلندی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ❤️🤲

07/09/2025

میلاد النبی ﷺ کی قرآنی و صوفیانہ فضیلت

1. انبیاء کی فضیلت اور سیدالانبیاء ﷺ کا مقام

قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ:
"تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ" (البقرة: ۲/۲۵۳)
یعنی تمام انبیاء کو فضائل عطا کیے گئے مگر نبی آخر الزمان ﷺ کو سب سے بلند مقام عطا ہوا۔
صوفیاء کہتے ہیں: تمام انبیاء مظاہرِ انوار ہیں جبکہ مصطفیٰ ﷺ انوار کا مرکز و منبع ہیں۔ پس اُن کی ولادت کا دن کائنات کے ظہور کی اصل روح ہے۔
2. زمان و مکان کی فضیلت اور نورِ مصطفیٰ ﷺ

جس طرح رمضان المبارک اور لیلۃ القدر قرآن مجید کے نزول سے بابرکت ہوئے، اسی طرح مکہ معظمہ حضور ﷺ کے قدموں سے معزز ہوا:
"لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ وَأَنتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ" (البلد: ۹۰/۱-۲)
صوفیہ فرماتے ہیں: "زمان اور مکان کی حقیقت اُس ذات سے جُڑنے سے ہے جو اُن میں جلوہ گر ہو۔" پس سب سے بابرکت رات وہ ہے جس میں نورِ محمدی ﷺ نے عالمِ امکان میں جلوہ فرمایا۔

3. انسان کی فضیلت کا معیار اور بعثتِ مصطفیٰ ﷺ

"إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ" (الحجرات: ۴۹/۱۳)
یعنی تقویٰ انسان کی کرامت ہے، اور نبی کریم ﷺ متقین کے امام ہیں۔ صوفیاء فرماتے ہیں کہ تقویٰ کا سرچشمہ وہی ہستی ہے جنہیں قرآن مجید "رحمت للعالمین" کہتا ہے۔ ان کی آمد انسانیت کو حقیقی شرف عطا کرنے والی ہے۔
4. قرآن مجید نور اور رسول ﷺ نورِ حق تعالٰی

"قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ" (المائدة: ۵/۱۵)
صوفیہ نے فرمایا: قرآن مجید کی حقیقت رسول ﷺ کی ذات میں مجسم ہے۔ قرآن مجید کا نزول دراصل اُس نور کا ظہور ہے جو ولادتِ مصطفیٰ ﷺ سے کائنات پر چمکا۔
5. شبِ قدر اور شبِ میلاد

لیلۃ القدر کی فضیلت اس لئے ہے کہ قرآن مجید اُس رات نازل ہوا۔ مگر قرآن مجید کا نزول بھی حضور ﷺ کے قلبِ مبارک کے وسیلے سے ممکن ہوا۔ پس شبِ میلاد وہ رات ہے جب صاحبِ قرآن دنیا میں تشریف لائے۔
اسی لیے بعض صوفیاء نے فرمایا: شبِ میلاد شبِ قدر سے افضل ہے، کیونکہ قرآن مجید شبِ قدر میں اُترا، مگر محمد ﷺ شبِ میلاد میں جلوہ گر ہوئے۔

6. امتوں کی عید اور میلاد النبی ﷺ

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں نے آسمانی مائدہ اُترنے پر کہا:
"رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً... تَكُونُ لَنَا عِيْدًا" (المائدة: ۵/۱۱۴)
یعنی نعمت کی یاد میں دن کو "عید" بنایا۔ صوفیہ فرماتے ہیں: اگر ایک دستر خوان اُترنے پر امت نے عید منائی تو اُس نعمتِ اعظم، محمد ﷺ، کی آمد پر خوشی کیوں نہ منائی جائے؟

7. رحمت اور فضل پر خوشی
"قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ" (یونس: ۱۰/۵۸)
مفسرین اور مشائخِ صوفیہ نے یہاں "فضل" اور "رحمت" کی تفسیر حضور ﷺ کی ذات سے کی ہے۔ پس قرآن مجید خود حکم دے رہا ہے کہ الله تعالٰی کی سب سے بڑی نعمت یعنی مصطفیٰ ﷺ پر خوشی مناؤ۔
8. میلاد اور تصوف کی روح
صوفیاء نے فرمایا:
شیخ عبدالقادر جیلانیؒ: "اگر کوئی ہمارے نبی ﷺ کے میلاد پر خوش نہ ہوا تو اُس کا دل زندہ نہیں ہے۔"
مولانا رومؒ: "میلاد مصطفیٰ ﷺ، میلادِ عشق ہے۔ جس دل میں یہ خوشی نہیں وہ دل ویران ہے۔"
امام بوصیریؒ نے کہا: "محمد ﷺ کی ولادت پر سارا جہان سجدے میں ہے۔"
صوفیہ کے نزدیک میلاد النبی ﷺ کا جشن صرف محفل و چراغاں نہیں، بلکہ دل کی بیداری، عشقِ رسول ﷺ کی تجدید، اور روحانی وصال کا وسیلہ ہے۔
9. سالک کے لیے میلاد کا پیغام
سالک کے سفر میں میلاد کی حقیقت تین منازل رکھتی ہے:
1. شعورِ نعمت → یہ جاننا کہ مصطفیٰ ﷺ سب سے بڑی نعمت ہیں۔
2. محبتِ رسول ﷺ → دل میں حضور ﷺ کی محبت کی آگ جلانا۔
3. اتباعِ سنت → میلاد کا حقیقی جشن وہ ہے جب سالک اپنی زندگی میں سنتِ مصطفیٰ ﷺ کو زندہ کرے۔

میلاد النبی ﷺ قرآن کی روشنی میں:

شرعی جواز → آیاتِ قرآنی سے۔
عقلی بنیاد → نعمت پر خوشی منانا فطری اور قرآنی سنت ہے۔
روحانی حقیقت → حضور ﷺ کی آمد سالک کے دل میں نورِ محبت کو زندہ کرتی ہے۔
پس میلاد النبی ﷺ منانا قرآنی، شرعی، عقلی اور صوفیانہ لحاظ سے مستحب اور باعثِ قربِ الٰہی ہے۔

06/09/2025

*بہت ہی غور طلب تحریر*🪔🪔🪔

مسجد کے خطیب صاحب نے منبر پر چڑھ کر "کفایت شعاری، صبر اور پرہیزگاری" پر تقریر شروع ہی کی تھی کہ ایک خاکروب نے کھڑے ہو خطیب کی بات کاٹتے ہوئے کہا:

حضور والا: آپ ایک پر تعیش کار میں بیٹھ کر مسجد میں تشریف لائے ہیں۔ آپ نے نفیس ترین کپڑے کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، آپ کے لگائے ہوئے قیمتی عطر سے پوری مسجد مہک رہی ہے۔ آپ کے ہاتھ میں چار چار انگوٹھیاں نظر آ رہی ہیں اور شاید آپ کی ایک انگوٹھی کی قیمت میری تنخواہ سے بھی زیادہ ہوگی۔ آپ نے آئی فون کا آخری ماڈل اٹھا رکھا ہے۔ آپ ہر سال اپنے زہد و تقوی میں اضافہ کیلیئے حج اور عمرے پر تشریف لیجاتے ہیں۔

جناب والا: کسی روز ٹین کی چھت سے بنے میرے گھر پر تشریف لائیے، اور ایک رات کیلیئے ایئر کنڈیشن کے بغیر سو کر دیکھیئے، اور دیکھیئے کہ کیسے صبح سویرے فجر سے پہلے جاگ کر، شدت کی اس گرمی میں سڑک پر جھاڑو دینے کیلیئے ایسی حالت میں جانا پڑتا ہے کہ آپ نے روزہ بھی رکھا ہوا ہو۔ تب جا کر آپ کو پتہ چلے گا کہ صبر کے اصلی کیا معنی ہیں۔

میں یہ والا کام پورا مہینہ کرتا ہوں تب کہیں جا کر اتنی سی تنخواہ ملتی ہے جس سے آپ کا لگایا ہوا یہ عطر بھی شاید ہی مل پائے۔

محترم شیخ صاحب: ناراضگی معاف: ہمیں صبر اور شکر کے معنی جاننے کی بالکل ضرورت نہیں کہ یہ تو ہمارا اور ہمارے گھر کا پرانا ساتھی ہے۔

ہمیں تو آپ علماء کے دکھاوے اور اور امیروں کے ظلم کے بارے میں بتائیے۔

ہمیں تو دولت کی غیر مساویانہ تقسیم سے سماج میں پل رہی بے روزگاری کے عفریت کے بارے میں بتائیے جو ٹائم بم کی طرح پھٹنے کو تیار ہو رہا ہے۔

ہمیں تو مظلوموں کو کیسے انصاف ملے اور بھوکوں کے بارے میں بنتی کسی پالیسی سے آگاہ کیجیئے۔

ہمیں عوامی دولت کو ہڑپ کرنے والے بدعنوان حکمرانوں اور ان سے عوام کو اپنا مال واپس کیسے ملے گا کے بارے میں بتائیے۔

ہمیں تو دولت کی تقسیم مساویانہ ہوجائے، حقداروں کو حق پہنچ جائے، اور انصاف کیسے سب کیلیئے ملنا آسان ہو کے بارے میں بتائیے۔

ہمیں مناصب کی بندر بانٹ اور اقرباء پروری کے بارے میں کچھ بتائیے۔

ہمیں یہ بتائیے کہ حق داروں کو حق کب اور بکیسے مل پائے گا۔

اگر آپ یہ سب کچھ نہیں بتا سکتے تو ہمیں آپ کے خطاب کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ کا تو اپنا تال میل آپ سے گفتگو سے نہیں مل رہا۔

(ہم تمہیں بتادیں کہ سب سے بڑھ کر ناقص عمل کن کے ہیں ؟ ان کے جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم گئی اور وہ اس خیال میں ہیں کہ اچھا کام کررہے ہیں.) سورة الكهف 103-104🍁🍁🍁🍁🍁

06/09/2025

🌹✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو ✨🌹

آج وہ دن ہے…❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
جس دن وہ آئے،❤️‍🔥
جن کے پاس طاقت تھی کہ دشمنوں کو پلٹ کے رکھ دیتے،
مگر لبوں سے بددعا نہیں، دعا نکالی۔😭🙇🏻‍♂️
وہ آئے…🙏🏼💐
جو چاہیں تو اسمان سےمن سلویٰ اتروا سکتے تھے۔۔مگر بھوک میں پیٹ پر پتھر باندھ کر صبر کا درس دیا۔❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
وہ آئے…😭
جن کی انگلی کے اشارے پر چاند کے دو ٹکڑے ہو سکتے تھے،
مگر امت کی بخشش کے لیے سجدے میں روتے رہے۔آج وہ دن ہے جس دن محبوبِ خدا ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔🙇🏻‍♂️❤️‍🔥😭
سوچو! وہ آقا ﷺ جن کی ایک نگاہ کائنات کے نظام بدل سکتی ہے،😭❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
انہوں نے اپنے غلاموں کے لیے صرف یہ کہا:
"یا اللہ! میری امت کو معاف کر دے۔"🙇🏻‍♂️❤️‍🔥😭
اے عزیزو! آج کی اس رات، اس دن…دیوانوں کی طرح مانگ لو…مگر اس رب سے صرف اس کے یار کو مانگ لو ﷺ۔🙇🏻‍♂️❤️‍🔥

اور کچھ نہ مانگو،💐🙏🏼
صرف اس یار کو…🙇🏻‍♂️❤️‍🔥
وہ یار کہ جس کی دوستی خدائی ہے،🌊
وہ یار کہ جو مدینے میں ہے،
پر حقیقت میں ہر جگہ جلوہ گر ہے۔❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
🌸💚 یا رسول اللہ ﷺ! ہم دیوانے ہیں آپ کے، ہمیں آپ ہی چاہیے… 💚🌸۔۔
اے میرے پیارے اللہ!
اے میرے یار اللہ!
ہم نادان ہیں، ناقص عقل رکھتے ہیں،ہم کیا جانیں تیرے محبوب ﷺ کا مقام کیا ہے۔😭🙇🏻‍♂️❤️‍🔥
پر اے رب! آج کی اس بابرکت گھڑی میں،🙏🏼😭
ہم تجھ سے تیرے محبوب ﷺ ہی کو مانگتے ہیں۔🙇🏻‍♂️❤️‍🔥
اے اللہ! ہماری خالی جھولیاں بھر دے،ان میں وہی سب سے بڑا خزانہ ڈال دے ۔۔
*عشقِ رسول محمد ﷺ کا خزانہ۔*❤️‍🔥🙇🏻‍♂️😭
یا رب! ہمیں عطا کر وہ آنسو، جو تیرے محبوب ﷺ کے عشق میں بہہ جائیں،❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
وہ دل عطا کر جو صرف تیرے رسول ﷺ کی غلامی پر دھڑکے۔♥️
*از قلم جاوید فقیر، خاکِ پائے محبوبانِ خدا ﷺ*🙇🏻‍♂️❤️‍🔥

Address

Karachi

Telephone

+923194920609

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صوفی ویلفیئر ایسوسی ایشن افیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share