Hr News

Hr News HR NEWS
A Project of
Human Rights Protection & Social Justice
Registered From SECP Pakistan License No. 1610

05/05/2026

کراچی کے علاقے قائدآباد سے اغوا ہونے والے نوجوان عثمان کے قتل کیس کی، جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، عثمان کو کچھ عرصہ قبل اغوا کیا گیا تھا، اور بعد میں اس کی لاش نوری آباد سے ملی۔ لاش کی حالت انتہائی خراب تھی، جہاں شناخت مٹانے کے لیے اس پر تیزاب ڈالا گیا اور جسم کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر عثمان کو قتل کیا، جبکہ اس کے مزید تین ساتھی بھی اس جرم میں شامل ہیں جو ابھی تک فرار ہیں۔
دوسری جانب، عثمان کے والد اور چچوں نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی لڑکی کے معاملے سے تعلق نہیں رکھتا اور کچھ میڈیا چینلز نے بغیر تصدیق کے غلط خبریں نشر کی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سچ سامنے لایا جائے اور ذمہ دار صحافت کی جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی سب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔








یکم مئی دنیا بھر میں یومِ مزدور (Labour Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کو ...
30/04/2026

یکم مئی دنیا بھر میں یومِ مزدور (Labour Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مخصوص ہے۔
آج کے دن ہم اُن تمام مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت سے معاشرے کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں۔
مزدور ہی دراصل کسی بھی ملک کی ترقی کا اصل ستون ہوتے ہیں۔
آئیے عہد کریں کہ ہم مزدوروں کے حقوق کا احترام کریں گے اور ایک بہتر، انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
LabourDay

#

26/04/2026

ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر فضل رحیم یوسفزئی نے اپنے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف معاوضے یا فیس کے لیے نہیں بلکہ انسانیت اور اللہ کی رضا کے لیے بھی اہم کیسز لڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بعض سنگین نوعیت کے مرڈر کیسز بھی بغیر کسی فیس کے لڑے گئے تاکہ متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی میں مدد دی جا سکے۔
فضل رحیم یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اصل کامیابی پیسہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور مظلوم کو انصاف دلانا ہے۔
ان کے اس بیان نے سماجی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا واقعی معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کام کرتے ہیں۔
یہ انٹرویو انسانی حقوق کے شعبے میں ان کی خدمات اور عزم کو نمایاں کرتا ہے۔

26/04/2026

ڈی ایس پی ذوالفقار خان عباسی نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے کمپلینٹ سیل سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے، جہاں کسی بھی پولیس افسر کی جانب سے ناانصافی، بدتمیزی یا کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں عوام براہِ راست اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم کا مقصد عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے، اور ہر شکایت پر 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، جو کہ ایک اہم اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔

25/04/2026

ہیومن رائٹس عید ملن پارٹی 2026 ایک سالانہ تقریب ہے جس میں پورے پاکستان سے ہیومن رائٹس کے ممبران اور عہدیداران شرکت کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف عید کی خوشیاں ایک ساتھ منانا ہے بلکہ ان افراد کو بھی سراہنا ہے جنہوں نے سال بھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں محنت، لگن اور سماجی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔

23/04/2026

🎬 لاوارث ضلع ملیر 5 Part

شاہ لطیف ٹاؤن یو سی ون کے حالات خستہ حالی کا شکار ہیں۔
مقامی افراد نے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ
حکومت کی جانب سے کسی قسم کا تعاون فراہم نہیں کیا جا رہا۔
نہ یہاں کوئی پارک موجود ہے،
نہ ہی بچوں کے لیے کوئی اسکول دستیاب ہے۔
بنیادی سہولیات کی شدید کمی کے باعث
علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ
جہاں ایک طرف سہولیات کا فقدان ہے،
وہیں دوسری جانب نشے کے اڈے کھلے عام موجود ہیں،
جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
عوام نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ
فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے
اور علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔










22/04/2026

لاوارث ضلع ملیر
Part 4
داؤد چالی کا مین روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے، جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات اور ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے یہی صورتحال ہے اور کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی۔
خراب سڑک کے باعث آئے دن حادثات معمول بن چکے ہیں۔ چند روز قبل بھی ٹرک اور رکشہ کے درمیان حادثہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں، جس کے باعث مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔
اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور سڑک کی مرمت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

22/04/2026

PART 3
لاوارث ملیر
لانڈی ریلوے اسٹیشن کے بعد ہمارا سفر مین ہڈی مل روڈ کی طرف ہوا۔ وہاں پہنچ کر ہم نے مقامی دکانداروں سے بات چیت کی۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس علاقے میں کوئی کارکردگی نظر نہیں آ رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈر کے سائے میں کام کرتے ہیں، خاص طور پر جب گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، کیونکہ روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ نے اس سڑک کو خطرناک بنا دیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہی خراب سڑک آئے دن حادثات کا سبب بنتی ہے، جس سے نہ صرف مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ انسانی جانیں بھی خطرے میں رہتی ہیں۔
یہ صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے، مگر افسوس کہ متعلقہ ادارے خاموش دکھائی دیتے ہیں۔

21/04/2026

پروگرام: لاوارث ملیر
Part 2

داؤد چورنگی کے بعد ہم نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کا رخ کیا، جہاں اسٹیشن کا مرکزی راستہ جو داؤد چورنگی کی طرف سے آتا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔
اس جگہ گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آمد و رفت میں رکاوٹ ہے اور لوگ اذیت کا شکار ہیں۔
ہم نے وہاں موجود افراد سے بات چیت کی، جن کا کہنا تھا:
"اس علاقے کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے ریلوے کو یہاں سے حاصل ہوتے ہیں، لیکن سہولیات کے نام پر کچھ بھی نہیں۔"
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور اس راستے کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
"آخر کب تک ملیر کے عوام ان مسائل کا سامنا کرتے رہیں گے؟"

21/04/2026

السلام علیکم ناظرین!
آپ دیکھیں گے آج کے پروگرام میں داؤد چورنگی سے لے کر شالتیف ٹاؤن تک کی سڑکوں اور خستہ حالی علاقوں کا وہ منظر، جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
آج ہم نے داؤد چورنگی سے شالتیف ٹاؤن تک مختلف علاقوں کا وزٹ کیا،
جہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، جگہ جگہ گڑھے، گندگی کے ڈھیر،
اور عوام کو درپیش مسائل — پانی کی کمی، گیس کی لوڈشیڈنگ، اور بجلی کے مسائل۔
ہم نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے بات چیت کی،
جنہوں نے اپنے مسائل اور شکایات کھل کر بیان کیں۔
آپ دیکھیے گا یہ پروگرام،
جس میں ہم آپ کو دکھائیں گے اصل حقیقت، عوام کی زبانی۔

Address

Karachi
75050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hr News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hr News:

Share