UNA Welfare Foundation

UNA Welfare Foundation Education | Healthcare | Community | Welfare.

Empowering lives through Education, promoting Healthcare, building strong Communities, and spreading Welfare for all. ✨ Together, we strive for a better and brighter future.

🚀 UI/UX Designing Course – UNA Welfare FoundationDo you want to become a Graphic / UI UX Designer?Now learn UI/UX Design...
27/12/2025

🚀 UI/UX Designing Course – UNA Welfare Foundation

Do you want to become a Graphic / UI UX Designer?
Now learn UI/UX Designing with a Practical & Project-Based Course — at a very affordable fee!

کیا آپ گرافک یا یو آئی / یو ایکس ڈیزائنر بننا چاہتے ہیں؟
اب سیکھیں یو آئی / یو ایکس ڈیزائننگ ایک عملی اور منصوبہ جاتی کورس کے ساتھ — وہ بھی انتہائی کم فیس میں!

---

📌 Course Details:

🔹 Course: UI/UX Designing
🔹 Duration: 3 Months
🔹 Trainer: Abdul Samad
🔹 Fee: Only 1000/= Per Month
🔹 Timing: 8:00 PM – 9:30 PM
🔹 Days: Thursday | Friday | Saturday

📍 Location:
Shop 20, Al-Madni Arcade, near Rehman Book Stall,
Shah Abdul Latif Bhittai Road, Agra Taj Colony, Lyari

Location link:
https://maps.app.goo.gl/Yav8aeAgqANrN7dJ8?g_st=aw

---
🎯 What You Will Learn:

✅ UI Foundation with Figma
✅ Project Based Learning
✅ UI to UX Transition
✅ Real-World App Design
✅ Portfolio & Career Building

---
🎓 یہ کورس کن کے لیے ہے؟
✔ Students
✔ Beginners
✔ Freelancers
✔ Job Seekers
✔ Anyone interested in Design Career

Whatsapp: 03222874970
---
📞 Enroll Now | Limited Seats

📲 03212833127

Google Form:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSf2PsBmmsGdcHWoy9LXnlLMibsJi9LyORaHvtHxT6UD56wHcw/viewform?usp=dialog

---









13/12/2025

تلخ حقیقت

شادی شدہ طلاق کے چکر میں ہیں،
غیر شادی شدہ، شادی کی حسرت میں مبتلا ہیں۔

بچوں کو بڑا ہونے کی جلدی ہے،
اور بڑوں کو بچپن میں لوٹ آنے کی آرزو۔

ملازم نوکری کی سختیوں سے نالاں ہے،
اور بے روزگار نوکری کے لیے پریشان۔

غریب چاہتا ہے کہ امیر ہو جائے،
جبکہ امیر سکون کا طلبگار ہے۔

عام آدمی شہرت کے لیے مرا جا رہا ہے،
اور مشہور آدمی لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے۔

ہم سب ناخوش ہیں،
جانتے ہو کیوں؟

کیونکہ ہم اللہ کی رضا میں راضی نہیں ہیں اگر ہم اللہ کا ہر حال میں شکر گزار بن جائیں تو دنیا کی تکلیفیں
زیادہ مشکل نہیں لگے گی۔






04/12/2025

نبی ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے، اللہ اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔"
(صحیح بخاری)

یہ حدیث ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کسی کی مدد کرتے ہیں، تو اللہ خود آپ کی مدد اپنے خاص فضل سے فرماتا ہے۔ یہی Volunteer بننے کی اصل روح ہے — دوسروں کے لیے کھڑے ہونا، اور اللہ کے کرم کو اپنی زندگی میں کھینچ لانا۔

مددگار بننا صرف کسی کے کام آنا نہیں…
یہ اپنے دل کو زندہ کرنا ہے، اپنی شخصیت کو مضبوط کرنا ہے، اور دنیا میں اپنا ایک روشن حصہ شامل کرنا ہے۔

✔ مشکل میں کسی کا ہاتھ پکڑنا
✔ کسی کی ضرورت پوری کرنا
✔ کسی نیک کام کے لیے اپنا وقت دینا
✔ کسی غریب کے چہرے پر مسکراہٹ لانا

یہ سب وہ کام ہیں جن پر اللہ کی خاص مدد اور رحمت نازل ہوتی ہے۔

یاد رکھیں:
جس انسان کی وجہ سے کسی کی پریشانی دور ہو جائے…
اللہ اس انسان کو کبھی خالی نہیں چھوڑتا۔

سہارا بنیں — کیونکہ مدد کرنا صرف نیکی نہیں، یہ اللہ کی مدد کو اپنی زندگی میں لانے کا راستہ ہے۔

Youth Club - UNA Welfare Foundation





03/12/2025

کراچی کے حالیہ افسوسناک واقعے نے پوری قوم کے دل ہلا دیے۔
ایک کھلا ہوا مین ہول… اور ایک ننھی جان لمحوں میں دنیا سے چلی گئی۔

ہم سب یہ سوچ کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ
“یہ میرا کام نہیں… یہ حکومت کا کام ہے”
لیکن محبت اور انسانیت یہ کہتی ہے کہ
“اگر آج ہم نے کسی کے بچے کو بچا لیا…
تو کل کوئی ہمارے بچے کو بچا لے گا۔”

---
⚠️ جہاں بھی آپ کو کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے نظر آئے:

فوراً قریب موجود لوگوں کو آگاہ کریں۔

اگر ممکن ہو تو فوری طور پر ڈھکن لگائیں۔

صرف 1000 روپے کا ڈھکن ایک جان بچا سکتا ہے۔

یہ خیر کا کام ہے، صدقہ جاریہ ہے، اور انسانیت کی حفاظت ہے۔
---
❤️ یاد رکھیں:

“آج اگر آپ کسی کے بچے کے بارے میں سوچیں گے…
تو کل کوئی آپ کے بچے کے بارے میں سوچے گا۔”





Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UNA Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to UNA Welfare Foundation:

Share