WYP Karachi Division

WYP Karachi Division Majlis Wahdat Muslimeen Pakistan is a Pakistani Shia political organization.

🏴 مجلِسِ عزاء 🏴بسلسلۂ شہادتِ امام حسن عسکری علیہم السلامبتاریخ: ۵ ربیع الاولبروز: بدھ ۱۹ اگستبوقت: 9:00 بجے شببمقام: مکا...
16/08/2026

🏴 مجلِسِ عزاء 🏴

بسلسلۂ شہادتِ امام حسن عسکری علیہم السلام

بتاریخ: ۵ ربیع الاول

بروز: بدھ ۱۹ اگست

بوقت: 9:00 بجے شب

بمقام: مکان نمبر اے ۹۸ بلاک ۱۲ گلبرگ ٹاون کراچی

سوز خوانی: جناب منہال زیدی وبرادرن

سلام: جناب سید علی رضا

خطاب:
حجت الاسلام والمسلمین
مولانا سید سفیر علی نقوی

نوحہ خوانی: انجمن حیدد کرار ( سالار ماتمی گروپ)

عزاداروں سے گزارش ہے کہ پابندی وقت کے ساتھ شرکت فرما کر جناب سیدہ کو ان لعل کاپرسہ دیں

وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن گلبرگ ٹاون

14/08/2026

14 اگست یوم آزادی، قائد اعظم محمد علی جناح رح سے تجدید عہد
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے صدر جناب
کاظم عباس کی سربراہی میں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور تجدید عہد کیا۔ مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور قائد اعظم محمد علی جناح رح و شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفد میں علامہ صادق جعفری صوبائی سینئر نائب صدر، ڈویژنل ذمہ داران برادر زین رضا رضوی، برادر کلیم رضا زیدی، علامہ نشان حیدر ساجدی، مولانا ملک غلام عباس، وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے ذمہ دسران برادر حسن رضا ملک، برادر محمد علی رضوی سمیت اضلاع و ٹاونز ذمہ داران بھی شامل تھے۔

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضریمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے صدر جناب کاظم عباس کی سربراہی میں یوم آزاد...
14/08/2026

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے صدر جناب
کاظم عباس کی سربراہی میں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔ مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور قائد اعظم محمد علی جناح و شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفد میں علامہ صادق جعفری صوبائی سینئر نائب صدر، ڈویژنل ذمہ داران برادر زین رضا رضوی، برادر کلیم رضا زیدی، علامہ نشان حیدر ساجدی، مولانا ملک غلام عباس، برادر امتیاز زیدی، وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے ذمہ داران برادر حسن رضا ملک، برادر محمد علی رضوی سمیت اضلاع و ٹاونز ذمہ داران بھی شامل تھے۔

آزادی صرف ایک نعمت نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری بھی ہے۔ بحیثیت نوجوان، ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام، اتحاد...
14/08/2026

آزادی صرف ایک نعمت نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری بھی ہے۔ بحیثیت نوجوان، ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام، اتحاد اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ہم نفرت کے بجائے اتحاد، مایوسی کے بجائے امید، اور خاموشی کے بجائے مثبت کردار کو فروغ دیں۔ تعلیم، کردار، شعور اور خدمتِ خلق کو اپنی ترجیحات بنائیں، کیونکہ آج کا باشعور نوجوان ہی کل کے مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔

آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی عزت، سلامتی اور ترقی کے لیے دیانت، محنت اور قومی یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔

سید علی حیدر کاظمی
ڈویژنل صدر
وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن

13/08/2026

یہ سارے نظارے عشق کے ہیں
مکمل ویڈیو
مؤاکب اربعین کراچی
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین کراچی میں تبت سینٹر پر عزاداران امام مظلوم کی خدمت کیلئے مؤاکب کا انتظام کیا گیا۔
ہر موکب ایک الگ ذمہ داری اور خدمت کا مختلف انداز سمائے ہوئے تھا۔
انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔
خدائے حسین ع ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

🏴 مجلِسِ عزاء 🏴بسلسلۂ شہادتِ رسولِ خدا (ص) و شہادتِ امام حسن المجتبٰی علیہم السلامبرائے بلندئ درجات شہید قائد علامہ عارف...
09/08/2026

🏴 مجلِسِ عزاء 🏴

بسلسلۂ شہادتِ رسولِ خدا (ص) و شہادتِ امام حسن المجتبٰی علیہم السلام

برائے بلندئ درجات شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رح کی مناسبت سے وحدت یوتھ چنیسر ٹاؤن کی جانب سے مجلسِ عزا کا انقعد کیا گیا جس میں حدیثِ کساء برادر عادل علی نے سلام کے فرائض انور بلتی ذیشان بلتی شاہ رخ انصاری آصف علی نے ادا کئے
جب کے خطابت علامہ سید سلیم عبّاس زیدی صاحب نے کی بعد جطابت نوحہ خوانی کے فرائض حذیفہ بلتستانی نے ادا کئے

مجلس میں کارکنان کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔

وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن چنیسر ٹاؤن

سبیل شہدائے کربلا کا انعقادبتاریخ 21 صفر المظفر نیو کراچی میں منعقدہ جلوسِ عزا کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی...
09/08/2026

سبیل شہدائے کربلا کا انعقاد

بتاریخ 21 صفر المظفر نیو کراچی میں منعقدہ جلوسِ عزا کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے سبیل شہدائے کربلا کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

سبیل کے ذریعے عزادارانِ امام حسینؑ اور جلوس میں شریک مومنین کی خدمت کی گئی۔ اس موقع پر شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغامِ کربلا، ایثار، وفا اور خدمتِ خلق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جلوس عزا میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر جناب کاظم عباس ، ڈویژنل جنرل سیکریٹری جناب زین رضوی، ڈویژنل سیکریٹری روابط جناب کلیم رضا زیدی

وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے رہنما جناب علی رضوی، وحدت یوتھ گلبرگ ٹاؤن کے نائب صدر جناب صائم جعفری

مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل جناب سجاد رضوی، سیکریٹری فلاح و بہبود ایڈوکیٹ جناب رضا جعفری ، میڈیا سیکریٹری جناب ناصر زیدی، سیکریٹری تربیت جناب علی نیئر

مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی نیو کراچی ٹاؤن کے صدر جناب ثاقب خعفری، سیکریٹری تربیت زاکر اہلبیت جناب رفعت حسین کاظمی و نیو کراچی ٹاؤن کے زمہ داران موجود ہیں۔

🏴 مجلِسِ عزاء 🏴بسلسلۂ شہادتِ رسولِ خدا (ص) و شہادتِ امام حسن المجتبٰی علیہم السلامبرائے بلندئ درجات شہید قائد علامہ عارف...
08/08/2026

🏴 مجلِسِ عزاء 🏴

بسلسلۂ شہادتِ رسولِ خدا (ص) و شہادتِ امام حسن المجتبٰی علیہم السلام

برائے بلندئ درجات شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رح

بتاریخ: 24 صفر المظفر 1448ھ | 8 اگست 2026ء
بروز: ہفتہ
بوقت: 9:00 بجے شب
بمقام: مسجد و امام بارگاۂ حیدریہ، منظور کالونی، G سیکٹر، کراچی

خطاب:
حجت الاسلام والمسلمین
مولانا سید سلیم عباس زیدی صاحب

تمام مومنین سے شرکت کی استدعا ہے.

وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن چنیسر ٹاؤن

08/08/2026

اربعینِ حسینیؑ؛ عشق، عزاداری اور عقیدت 🏴

اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر عزاداری، نوحہ و ماتم اور ذکرِ مظلومِ کربلا کی چند روح پرور جھلکیاں۔

ہر منظر امامِ حسینؑؑ اور شہدائے کربلاؑ سے بے مثال محبت، وفا اور تجدیدِ عہد کی عکاسی کرتا ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو ہر دور میں حق، صبر اور استقامت کی دعوت دیتا ہے۔

لبیک یا حسینؑ 🏴

#اربعین حسینیؑ
#موکب اربعین
#عزاداری
#یاحسینؑ

08/08/2026

اربعینِ حسینیؑ؛ عشق کے ساتھ شعور کا سفر

اربعینِ امام حسینؑ کے موقع پر الولایہ پبلیکیشن (کراچی) کی جانب سے مرکزی جلوسِ اربعین کراچی میں موکب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موکب میں زائرینِ سیدالشہداءؑ کی خدمت کے ساتھ کتاب، علم اور فکری شعور کے فروغ کا بھی اہتمام کیا گیا، تاکہ پیغامِ کربلا کو معرفت اور آگاہی کے ساتھ عام کیا جا سکے۔

📚 کتاب سے وابستگی، فکرِ کربلا سے وابستگی کا مظہر ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WYP Karachi Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share