Bannu Qaumi ittehad

Bannu Qaumi ittehad � بنوں قومی اتحاد�
� مسلم أباد کالونی �
انجمن اتحاد بنوں یوتھ کراچی
بانی ڈاکٹرحنیف اللہ خان

💥 بنوں قومی اتحاد 💥⚫ اطلاعِ فوتگی ⚫إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے...
22/07/2026

💥 بنوں قومی اتحاد 💥

⚫ اطلاعِ فوتگی ⚫

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
بنوں قومی اتحاد کے آفس سیکرٹری سہیل اختر صاحب کے صاحبزادے قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

نمازِ جنازہ
🗓️ آج بروز بدھ
⏰ صبح 11:00 بجے
📍 گل احمد جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

تمام دوست احباب سے اپیل ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین بالخصوص سہیل اختر صاحب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥مبارکبادانجمن بنوں قومی اتحاد کی جانب سے بنوں یوتھ کراچی کے چیئرمین زہیب نواز خان پختون کمٹی کے...
08/07/2026

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥

مبارکباد

انجمن بنوں قومی اتحاد کی جانب سے بنوں یوتھ کراچی کے چیئرمین زہیب نواز خان پختون کمٹی کے چئیرمین دوست محمد خان کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے، جنہوں نے ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ سے ملاقات کرکے پختون قوم کے مؤقف اور درپیش مسائل کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

اس ملاقات کے دوران اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر ایس ایس پی صاحب نے فوری کارروائی کے لیے متعلقہ احکامات جاری کیے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدامات پختون برادری کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

ترجمان
انجمن بنوں قومی اتحاد

💥 بنوں قومی اتحاد 💥چیئرمین ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اکبر خان بھائی کی خصوصی دعوتِ عشائیہ میں شرکت کی۔...
05/07/2026

💥 بنوں قومی اتحاد 💥

چیئرمین ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اکبر خان بھائی کی خصوصی دعوتِ عشائیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر رشید زمان، ڈاکٹر عمران، نظیر، طاہر اعوان، عمر علی جان، سعید، ایوب بھائی، شہزاد بھائی اور دیگر معزز دوستوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اکبر خان بھائی کی جانب سے مہمانوں کی شاندار مہمان نوازی اور لذیذ کھانوں کا بہترین اہتمام کیا گیا، جس سے تمام شرکاء نے بھرپور لطف اٹھایا۔

آخر میں چیئرمین ڈاکٹر حنیف اللہ خان اور تمام ساتھیوں نے اکبر خان بھائی کی محبت، خلوص، پرتکلف مہمان نوازی اور بہترین انتظامات پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

💥 بنوں قومی اتحاد 💥شکریہ پاکستان پیپلز پارٹیپاکستان پیپلز پارٹی، جناب آغا رفیع اللہ، شاہ پسند آغا (فوکل پرسن ٹو ایم این ...
04/07/2026

💥 بنوں قومی اتحاد 💥
شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی، جناب آغا رفیع اللہ، شاہ پسند آغا (فوکل پرسن ٹو ایم این اے)، طارق جان (پی ایس 88 انفارمیشن سیکرٹری) اور اورنگزیب سواتی کا دلی شکریہ، جن کی کاوشوں سے بہرام داد والی گلی میں سیوریج کے پانی کا مین واٹر لائن میں شامل ہونے کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔
ہم نائب صدر نادر شاہ کی مسلسل کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس عوامی مسئلے کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا۔
امید ہے کہ چوکی کے علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

💥 بنوں قومی اتحاد 💥سندھ رینجرز کے شہداء کو خراجِ عقیدتگلستانِ جوہر میں دہشت گرد حملے میں سندھ رینجرز کے بہادر جوانوں کی ...
28/06/2026

💥 بنوں قومی اتحاد 💥
سندھ رینجرز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
گلستانِ جوہر میں دہشت گرد حملے میں سندھ رینجرز کے بہادر جوانوں کی شہادت پر بنوں قومی اتحاد گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
ہم اپنے شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن کے دفاع کا حق ادا کیا۔
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
"اے راہِ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔"
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک افواج پائندہ باد

💥 بنوں قومی اتحاد 💥مسلم آباد کالونی، پرانی پولیس چوکی کے اطراف گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی مسلسل بندش کے باعث عوام شدید مشک...
24/06/2026

💥 بنوں قومی اتحاد 💥
مسلم آباد کالونی، پرانی پولیس چوکی کے اطراف گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی مسلسل بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار تھی۔ ایسے مشکل حالات میں اپنی مدد آپ کے تحت جناب طارق مروت اور رمیز خان نے شب و روز محنت کرتے ہوئے مسلسل جنریٹر چلا کر پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا، جس سے پانی سے محروم عوام کو بڑی حد تک ریلیف اور سکون حاصل ہوا۔
اس عوامی خدمت اور بے لوث کاوش پر بنوں قومی اتحاد کے چیئرمین ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے جناب طارق مروت اور رمیز خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
"عوامی خدمت ایک عظیم عبادت ہے، اور مشکل وقت میں اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنے والے افراد قابلِ ستائش ہیں۔ بنوں قومی اتحاد ایسے مخلص اور دردِ دل رکھنے والے افراد کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے۔"
اللہ تعالیٰ طارق مروت اور رمیز خان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
جاری کردہ:
بنوں قومی اتحاد
چیئرمین: ڈاکٹر حنیف اللہ خان

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥✨ اہم اعلان ✨انجمن بنوں قومی اتحاد کی جانب سے 9 محرم الحرام، بروز جمعرات، بتاریخ 25-06-2026 کو ...
24/06/2026

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥
✨ اہم اعلان ✨
انجمن بنوں قومی اتحاد کی جانب سے 9 محرم الحرام، بروز جمعرات، بتاریخ 25-06-2026 کو بعد از نمازِ عشاء، مولانا کریم شاہ کی رہائش گاہ پر ایک عمومی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس میں انجمن کے اصول و ضوابط، رکن سازی، اب تک انجام دیے جانے والے قابلِ ذکر کاموں کی تفصیل، انجمن کے اغراض و مقاصد اور انجمن سے متعلق دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو اور باہمی مشاورت کی جائے گی۔
لہٰذا تمام معزز اراکین، بزرگوں اور دوستوں سے بصد احترام گزارش ہے کہ بروقت شرکت فرما کر اجلاس کو کامیاب بنائیں۔
💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥
🏢 مرکزی آفس

💥 بنوں قومی اتحاد 💥إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ تھانہ قائدآباد کی حدود، ہسپ...
24/06/2026

💥 بنوں قومی اتحاد 💥
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ تھانہ قائدآباد کی حدود، ہسپتال چورنگی، مصطفیٰ مسجد گلی نمبر 4 کے قریب ایک 3 سالہ معصوم بچی کلثوم دختر قاسم کی لاش بوری میں بند حالت میں برآمد ہوئی، جسے نامعلوم افراد بچی کے گھر کے گیٹ کے سامنے رکھ کر فرار ہو گئے۔
آج پھر انسانیت شرمسار ہوئی۔ کل سرگودھا اور آج کراچی میں پیش آنے والا یہ دل دہلا دینے والا سانحہ پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ آخر ہم کس معاشرے کی طرف جا رہے ہیں، جہاں معصوم بچوں کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں رہیں؟
یہ صرف ایک خاندان کا غم نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ دکھ ہے۔ بنوں قومی اتحاد اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس سفاکانہ جرم میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی معصوم اس ظلم کا شکار نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کلثوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کے والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور ہمارے معاشرے کو ایسے المناک سانحات سے محفوظ رکھے۔
آمین یا رب العالمین
💫بنوں قومی اتحاد💫
دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥پرانی پولیس چوکی، مسلم آباد کالونی لانڈھی اور اس کے اطراف میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔ ...
19/06/2026

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥
پرانی پولیس چوکی، مسلم آباد کالونی لانڈھی اور اس کے اطراف میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔ عوام بنیادی ضرورتِ زندگی یعنی پانی کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ہم چیئرمین 6 یو سی ٹاؤن، چیئرمین ابراہیم ٹاؤن، سٹی ناظم، MPA اور MNA سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مصنوعی قلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں اور عوام کو ان کا بنیادی حق فراہم کریں۔
اگر عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دلوائے جا سکتے تو پھر اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
کرسی ہے، کوئی تمہارا جنازہ تو نہیں!
عوامی خدمت کا تقاضا ہے کہ منتخب نمائندے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور پانی کے بحران کا فوری اور مستقل حل نکالیں۔
صدر: نیک بادشاہ بخاری
انجمن بنوں قومی اتحاد
مسلم آباد کالونی، لانڈھی

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥چیئرمین ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے صدر نیک بادشاہ بخاری اور سیکرٹری عمر علی خان کے ہمراہ خان بابا ص...
16/06/2026

💥 انجمن بنوں قومی اتحاد 💥
چیئرمین ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے صدر نیک بادشاہ بخاری اور سیکرٹری عمر علی خان کے ہمراہ خان بابا صافی سے ان کی فیکٹری میں خوشگوار ملاقات کی۔
اس موقع پر مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی تعاون، تنظیمی معاملات اور آئندہ کے فلاحی و سماجی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی ذوق کو فروغ دینے کے لیے شعرو شاعری کی محفل بھی سجائی گئی، جس نے مجلس کو مزید خوشگوار اور یادگار بنا دیا۔
انجمن بنوں قومی اتحاد باہمی بھائی چارے، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
نشرواشاعت💚
💥مرکزی افس💥

Address

Street #4
Karachi
75160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Qaumi ittehad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share