Al Mumtaz Scout

Al Mumtaz Scout AL Mumtaz Scouts Open Group

14 August 2026 celebration.
18/08/2026

14 August 2026 celebration.

18/08/2026

14 August 2026

الممتاز اسکاؤٹ اوپن گروپ ملیر کا یومِ آزادی کا شاندار جشن، اسکاؤٹس نے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ک...
15/08/2026

الممتاز اسکاؤٹ اوپن گروپ ملیر کا یومِ آزادی کا شاندار جشن، اسکاؤٹس نے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

کراچی - 14 اگست 2026:
الممتاز اسکاؤٹ اوپن گروپ ملیر کراچی کے زیر اہتمام مزار پُرانوار قاری ممتاز احمد رحمانی کالابورڈ پر یومِ آزادی کا پروقار جشن منعقد کیا گیا۔

تقریب میں کراچی کے مختلف اسکاؤٹ گروپس کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ العربیہ اسکاؤٹ اوپن گروپ، جعفر تیار اسکاؤٹ اوپن گروپ، جوہر اسکاؤٹ اوپن گروپ سمیت دیگر گروپس کے اسکاؤٹس نے پروگرام کو رونق بخشی۔

معز مہمانان
تقریب کے مہمانِ خصوصی کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری آغا طاہر عباس تھے۔ اس کے علاوہ چیئرمین الممتاز اسکاؤٹ حافظ قاری فرحان احمد رحمانی، صدر الممتاز اسکاوٹ) حافط اعجاز الوارث رحمانی، سماجی و فلاحی کارکن زاہد رحیم، ریسکیو کمشنر طاہر شیخ، اسسٹنٹ ٹریننگ کمشنر فراز رئیس، سینیئر اسکاؤٹ مصطفیٰ ذیدی، اسماعیل بھائی، حنیف کہر، مقصود درانی، شیخ تہذیب، عاصم حسین اور سرور بھائی بھی شریک تھے۔

تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو یادگاری اعزازات سے نوازا گیا۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر الممتاز اسکاؤٹ گروپ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

اسکاؤٹس نے یومِ آزادی کے حوالے سے ملی نغمے پیش کیے اور تقاریر کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریر کے مقابلے میں الممتاز اسکاؤٹ کے انس زین نے پہلی، حافظ عطاء الرحمن نے دوسری اور کبیر ہادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ جوہر اسکاؤٹس گروپ کے یوحان رنر اپ قرار پائے۔

اختتام
تقریب کے اختتام پر ملکِ پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے عہد کیا کہ وہ وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

🎊 🎊 🎊Lets celebrate Pakistan independence Day togather.. 🎊 🎊 🎊 We All are waiting for all of you. 💕
13/08/2026

🎊 🎊 🎊Lets celebrate Pakistan independence Day togather.. 🎊 🎊 🎊

We All are waiting for all of you. 💕

🇵🇰 ایک پرچم، ایک قوم، ایک تاریخ 🇵🇰11 اگست 1947 — کراچییہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش...
11/08/2026

🇵🇰 ایک پرچم، ایک قوم، ایک تاریخ 🇵🇰

11 اگست 1947 — کراچی

یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔

قیامِ پاکستان سے صرف تین دن قبل کراچی میں منعقد ہونے والے دستور ساز اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے قومی پرچم کی منظوری دی گئی۔ اسی تاریخی اجلاس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کو دستور ساز اسمبلی کا متفقہ صدر بھی منتخب کیا گیا۔

تصویر میں ایک تاریخی لمحہ دکھائی دیتا ہے جب پاکستان کا سبز و سفید پرچم پہلی مرتبہ نئی مملکت کی دستور ساز اسمبلی کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ وہ پرچم تھا جو آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کی شناخت، آزادی اور قومی وحدت کی علامت بننے والا تھا۔

قومی پرچم کے سبز حصے کے ساتھ سفید پٹی ملک کی غیر مسلم اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے، جبکہ ہلال اور ستارہ پاکستان کے قومی تشخص اور مستقبل کی امید کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

اسی تاریخی دور میں قائداعظم نے 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے اپنا مشہور خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے نئی مملکت کے نظام، قانون اور شہریوں کے حقوق کے حوالے سے اہم اصول بیان کیے۔

آج جب ہم سبز ہلالی پرچم کو بلند ہوتا دیکھتے ہیں، تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ محض کپڑے کا ایک ٹکڑا نہیں—یہ لاکھوں لوگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور ایک آزاد وطن کے خواب کی نشانی ہے۔ 🇵🇰

پاکستان زندہ باد!
قائداعظم محمد علی جناحؒ پائندہ باد!

#پاکستان #14اگست #قائداعظم #11اگست1947 🇵🇰

🇵🇰 Independence Day Invitation 🇵🇰It was an honor to present an official invitation for the 14th August Independence Day ...
04/08/2026

🇵🇰 Independence Day Invitation 🇵🇰

It was an honor to present an official invitation for the 14th August Independence Day Celebration to Town Chairman TMC Model Colony, Mr. Faisal Basit.

The invitation was presented by Fahad Khan and Bilal Bin As'saad in recognition of this special national occasion.

Together, let's celebrate the spirit of freedom, unity, and patriotism.

Pakistan Zindabad! 🇵🇰

Bound by a scarf. United by a promise. Connected through Scouting. 🌍🤝
01/08/2026

Bound by a scarf. United by a promise. Connected through Scouting. 🌍🤝


Address

Karachi

Telephone

+923121180190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Mumtaz Scout posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al Mumtaz Scout:

Shortcuts

Share