19/06/2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان
"عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔ آپ نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ ان مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری سے کی گئی بچت کے ذریعے 129 ارب روپے استعمال کرکے ملک بھر کے عوام کو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔ ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے وفاق اور صوبوں نے مکمل تعاون کیا، جس کے لیے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا شکر گزار ہوں۔ معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔"
~ وزیرِاعظم