انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان

انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان انجمن اتحاد عباسیہ کا مقصد بشمول عباسی برادری عالم انسان کی خدمت کرنا اور دین اسلام کی تبلیغ کرنا ہے۔

29/04/2026
29/04/2026
اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کی جانب سے ھر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ھے کہ انجمن اتحاد عباسیہ پاکست...
31/03/2026

اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کی جانب سے ھر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ھے کہ انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان جو کہ 1986 سے رجسٹرڈ جماعت ھے اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر برادری کی نمائندہ تنظیم کےطور پر شناخت رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے یونٹس قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر برادری کی نمائندگی کا حق ادا کررھی ھے ۔۔۔۔
اندرون ملک و بیرون ملک انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کی بڑھتی ھوئی شہرت کو دیکھتے ھوۓ کچھ احباب نے انجمن کے نام سے مشابہت کے نام رکھ کر نئی نئی تنظیمیں بنائی ہیں جن سے انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ۔۔۔۔۔۔
انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان اس وقت ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب کی قیادت میں اپنا سفر جاری رکھے ھوۓ ھے اور بہاولپور کی نواب فیملی کے ساتھ ساتھ عباسی برادری پاکستان کی تمام نامور شخصیات ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب پر اعتماد کرتی ہیں اور وقتا فوقتا انجمن کے پروگرامات میں شریک ھوکر انجمن سے وابستگی کا اظہار کرتی ہیں ۔۔۔۔۔
عباسی برادری کو مطلع کیا جاتا ھے کہ دور حاضر میں عباسی برادری کی بے شمار تنظیمیں ھونے کی وجہ سے اکثر اوقات تنظیمی پروگرامات کا سلسلہ جاری رھتا ھے ، چونکہ ھر تنظیم کا اپنا منشور اپنے قواعد و ضوابط ھوتے ہیں اس لیے کسی بھی پروگرام میں شریک ھونے سے پہلے تصدیق ضرور کرلیں کہ فلاں پروگرام کس تنظیم کا ھے ۔۔۔۔ تاکہ کسی قسم کے انتشار سے بچا جاسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن اتحاد عباسیہ کے تمام پروگرامات کا شیڈول انجمن کے فیس بک پیج اور وٹساپ گروپ میں شیئر کیا جاتا ھے ۔۔۔۔۔
منجانب : انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان

مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ  پاکستان ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب کی قیادت میں انجمن کے وفد نے  گذشتہ دنوں ضلع مری کے علاقے  ل...
16/02/2026

مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب کی قیادت میں انجمن کے وفد نے گذشتہ دنوں ضلع مری کے علاقے لوئر دیول میں بیدردی سے قتل ہونے والے تیرہ سالہ نوجوان بچے معیز عباسی کے گھر پہنچ کر اس کے والد بھائی ماموں اور دیگر رشتہ داروں سے تعزیت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب کے ہمراہ ضلع مری کے صدر شفاعت مقبول عباسی، مرکزی نائب صدر عبدالقدوس عباسی ، صدر انجمن اتحاد عباسیہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ انوار عباسی ، صدر کے پی کے چنزیب عباسی و دیگر موجود تھے ۔

ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب نے مرحوم کے والد کو حوصلہ دیتے ھوۓ کہا کہ اس تکلیف دہ گھڑی میں انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کا ھر فرد آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ھے اور انجمن اتحاد عباسیہ کی جانب سے جانی ، مالی اور اخلاقی ھر طرح کا تعاون آپ کے ساتھ ھے اور ھم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اصل قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جاۓ. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرکزی نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان سردار واجد عباسی ، جنرل سیکرٹری سردار بابر عباسی اور صدر کراچی ڈویژن نعیم عباس...
12/01/2026

مرکزی نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان سردار واجد عباسی ، جنرل سیکرٹری سردار بابر عباسی اور صدر کراچی ڈویژن نعیم عباسی کی ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے مقام پر یونین کونسل دلولہ کی اھم شخصیات صابر عباسی ، ملک یونس عباسی و دیگر بزرگوں اور نوجوانوں سے ملاقات ۔۔۔۔

انجمن کے وفد. نے صابر عباسی سے انکے کزن اور ذوالفقار عباسی سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کےلیے دعاۓ مغفرت کی ۔۔۔۔۔۔

بعد ازاں سردار واجد عباسی ، سردار بابر عباسی اور نعیم عباسی نے اہلیان دلولہ کو 25 جنوری 2026 کو کراچی میں ھونے والے انجمن کے یوم تاسیس کے پروگرام کی دعوت دی ۔۔۔۔۔۔
صابر عباسی ، ملک یونس عباسی ، ساجد عباسی ، ذوالفقار عباسی و دیگر احباب نے اہلیان دلولہ کی جانب سے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ھوۓ سالانہ کنونشن میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔۔۔۔۔
صابر عباسی کے ھمراہ ملک یونس عباسی ، صدر دلولہ ویلفیئر کمیٹی ساجد علی گوھر عباسی ، سینیئر نائب صدر عارف صادق عباسی ، جنرل سیکرٹری سردار ظفر علی ، ملک ساجد عباسی ، ذوالفقار عباسی ، اظہر عباسی ، چوہدری طارق اقبال ، یاسر عباسی ، ملک دلاور عباسی ، شعیب خالد عباسی ، شمس الرحمن عباسی ، ابرار اعوان ، منیر عباسی ، راجہ طیب ، عبدالرزاق عباسی ، بلال عباسی ، عبدالجبار عباسی ، عابد عباسی ، گلفام عباسی ، عمیر عباسی ، صادق عباسی ، ظہیر عباسی ، حسیب عباسی و دیگر احباب نے انجمن کے وفد میں شامل احباب کا ستارہ گڈز آنے پر شکریہ ادا کیا اور اہلیان دلولہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ دلولہ کے باشعور لوگ ھمیشہ کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر شفقت عباسی صاحب ، سردار واجد عباسی صاحب ، سردار بابر عباسی صاحب اور نعیم عباسی کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔۔۔۔۔

Address

Karachi

Telephone

+923110888000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share