Federation of educated people

Federation of educated people Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Federation of educated people, Nonprofit Organization, Karachi.

The purpose of FEP is to bring together all the educated people and give them their rightful place in the society and together with them play an important role in the development of the country

20/01/2024

کینیڈا کے ایجوکیشن سسٹم کی ایک خاص بات ہے اس میں رزلٹ خفیہ دیا جاتا ہے۔
بچے کا رزلٹ پیرنٹس کو ای میل میں آ تا ہے۔

چھوٹے بچوں کو رزلٹ ڈے پر چھٹی کے وقت ایک براؤن لفافے میں رزلٹ یہ کہہ کر دیتے ہیں کہ صرف پیرنٹس کو دکھانا ہے۔

کلاس میں کسی بچے کو دوسرے بچے کا نہ رزلٹ پتہ ہوتا ہے نہ گریڈ۔ کوئی پوزیشن نہیں دی جاتی۔

شاید اسی وجہ سے بچوں کی نفسیات میں ایک دوسرے سے مقابلہ بازی اور گریڈز کی کشمکش نہیں ہوتی۔

یہ پرسکون رہتے ہیں۔ انسان کو انسان سمجھتے ہیں۔ امتحان میں حاصل کیئے گئے نمبروں یا ٹرافیوں کی بنیاد پر اعلی و ارفع نہیں سمجھے جاتے۔

نہ ہی رشتے دار آ آ کر پوچھتے ہیں کتنے نمبر آ ئے۔

جن بچوں کے نمبر کم ہوتے ہیں وہ کتابی علم سے زیادہ عملی علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کہہ کہہ کر انکو پریشر میں رکھا جائے کہ انکے نمبر کم آ ئے ہیں۔

جب بھری کلاس میں تین بچوں کو آپ ٹرافیاں اور انعام واکرام دے کر امتیاز دیں گے تو اس کا یہ مطلب قطعی نہیں کہ جن کو ٹرافی نہیں ملی وہ بیکار اسٹوڈنٹس ہیں۔

جنہیں پوزیشن اور ٹرافی نہیں ملی انکی بھی مہارتیں ہیں لیکن ان شعبوں میں جن کو اس رزلٹ میں زیر غور نہیں لایا گیا۔
کچھ چیزیں نادانستگی میں نفسیاتی طور پر کمتر بنا رہی ہوتی ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا۔ ہماری کنڈیشنگ ہی ایسے ہوتی ہے۔

ہر اسٹوڈنٹ قابل قدر ہے۔ وہ اپنی بساط بھر کوشش کرتا ہے۔ ہر ایک کا ماحول مختلف ہے۔ ہر ایک کا سپورٹ سسٹم مختلف ہے۔
جس لڑکی نے اپنے گھر کا سارا کام کاج کر کے پڑھنے بیٹھنا ہو ۔اس کا موازنہ اس سے نہیں کر سکتے جس پر کام کاج کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔

جس لڑکے کو گھر کی زمہ داریوں کے ساتھ پڑھنا ہے اس کے حالات اس سے مختلف ہوں گے جس کو پوری طرح مالی اور جذباتی سپورٹ کے ساتھ پڑھنا ہے۔

آپ سب نے پریشر لیئے بغیر اپنا کام ایمانداری سے کرنا ہے۔
فرسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن کا اثر لیئے بغیر۔

آ پ نے پوری محنت ایمانداری سے اپنی تعلیم مکمل کرلی ۔ یہی آپکا انعام ہے۔

تحریکِ پاکستان میں تعلیم یافتہ افراد کے کردار کے عنوان سے ایف ای پی (FEP) نے اک ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کی نمائندگی یون...
13/08/2023

تحریکِ پاکستان میں تعلیم یافتہ افراد کے کردار کے عنوان سے ایف ای پی (FEP) نے اک ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کی نمائندگی یونیورسٹیز کے معزز طالبعلموں نے کی جس میں پاکستاں کی تعمیروترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ، آپ تمام افراد کی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ ، ہم آپ سب کے تہہ دل سے بےحد ممنون و مشکور ہیں۔
Asif Aziz
Founder/ President of FEP

براز اتوار 5 فروری federation of educated persons کے ہیڈ آفس میں اردو زبان کے حوالے سے ایک نشست رکھی گئ جس میں فاونڈر/ پ...
05/02/2023

براز اتوار 5 فروری federation of educated persons کے ہیڈ آفس میں اردو زبان کے حوالے سے ایک نشست رکھی گئ جس میں فاونڈر/ پریزیڈنٹ fep and azaan آصف عزیز،وائس پریزیڈنٹ فیضان فاروقی، جنرل حمید گل کے سیاسی مشیر طارق شاداب،سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین،پاک قومی زبان تحریک سندھ کے صدر فہیم برنی، مرکز قومی زبان اردو کراچی کے صدر کلیم علی خان، بحریہ یونیورسٹی کے پروفیسر افتخار، الطاف مجاہد،معروف مقرر ملک عرفان حیدری، پی پی آئی کے نامور صحافی الطاف احمد خان وغیرہ نے شرکت کی، اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا۔

26/07/2022
19/06/2022

The purpose of FEP (federation of educated persons) is to bring together all the educated people and give them their rightful place in the society and together with them play an important role in the development of the country.

Address

Karachi

Telephone

+923453120837

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Federation of educated people posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share