22/05/2025
انتقالِ پُر ملال
انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ 2025-05-21 بروز بدھ بلوچ نیشنل الائنس کے مرکزی سیکریٹری جنرل وحید بلوچ کا انتقال ہوگیا۔ اِنا لِلہِ و انّا الیہِ راجعوُن۔
مرحوم تمام عمر فلاحی کاموں میں مصروف رہے اور خاص طور پر ناوڑزئی قبیلے کے لئے انکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گذشتہ دو سالوں سے انکی صحت خراب رہتی تھی مگر اس کے باوجود انکی کمٹ منٹس جاری و ساری رہیں اور وہ برادری سمیت بلوچ قوم کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتے رہے۔ انکے جانے سے بلوچ سوشل الائنس ایک سرگرم کارکن کی سنگت کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور ہمدرد دوست کے سائے سے بھی محروم ہو گئی۔
اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین ثم آمین