09/03/2026
السلام علیکم
ناظم آباد نمبر 4 کی فلاح و بہبود اور اس کے رہائشیوں کو بنیادی حقوق دلانے کے جذبے سے سرشار ناظم آباد ریسیڈینٹس ویلفیئر ایسوسیشن کے سابق صدر جناب تطہیر السلام ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب خان، ایگزیکٹو ممبر جناب ارشد نقوی اور لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ رضیہ دانش صاحبہ 14 رمضان بروز جمعرات سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد 4بلاک G میں واقع گھر پر قبضے کے مقدمے کے سلسلے میں بیرون ملک قیام پذیر گھر کے رہائشی کو انصاف دلانے میں اپنی پوری ایمانداری ، خلوص اور بے لوث خدمات انجام دیتے ہوئے ناظم آباد 4 کا مقدمہ لڑ رہے ہیں تاکہ آئندہ ہمارے علاقے میں کسی کے گھر پر ناجائز قبضہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے !
یاد رہے الحمدللہ مکان کا قبضہ اس کا سارا سامان اور ہنڈا سٹی گاڑی ایک ماہ کے اندر اندر ناظم آباد پولیس کی مدد سے واپس حاصل کر لی گئ تھی۔ جو کہ NRA کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
انتظامیہ
ناظم آباد ریسیڈینٹس ویلفیئر ایسوسیشن