08/02/2026
السادات فاؤنڈیشن اسٹوڈنٹس وِنگ پشاور نے باہمی مشاورت کے بعد سی ایس اے 2026 کے انتخابات میں رفیق بہادر کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹوڈنٹس وِنگ قیادت کے مطابق رفیق بہادر ایک باصلاحیت، باکردار اور طلبہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ امیدوار ہیں، جو کامیابی کے بعد طلبہ کی حقیقی اور مؤثر نمائندگی کریں گے۔
اس سلسلے میں السادات فاؤنڈیشن اسٹوڈنٹس ونگ پشاور کے زیرِ اہتمام جامعہ پشاور کے فزکس لان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام طلبہ نے متفقہ طور پر آئندہ انتخابات میں مذکورہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے گمنام طور پر رفیق بہادر کی بھرپور تائید کی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ سید صفی اللہ جان ایڈووکیٹ، سابق صدارتی امیدواران، اور مختلف شعبہ جات سے طلبہ نمائندگان نے بھی شرکت کی، جنہوں نے رفیق بہادر کی قیادت اور صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
السادات فاؤنڈیشن طلباء وِنگ نے تمام طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سی ایس اے 2026 کے انتخابات میں رفیق بہادر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ طلبہ کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔