Rays of Light Animal Welfare

Rays of Light Animal Welfare Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rays of Light Animal Welfare, Nonprofit Organization, Karachi.

08/08/2026

---
*Rays of Light* اینیمل ابیوز پر اس کو یہاں سے آزاد کروایا ہے۔ یہ اچھے لوگ ہیں لیکن نبھا نہیں پا رہے تھے اپنی ذمہ داری پوری طرح سے اور اینیمل کے ساتھ ابیوز ہو رہا تھا۔

میری ایک ریکویسٹ ہے کہ اپنے اینیملز کو اگر آپ نہیں رکھ سکتے تو اس کو آپ نہ لو۔ اور اگر آپ نے رکھ لیا ہے تو اس کے ساتھ لائف ٹائم کا ایگریمنٹ کر کے اس کو اچھی طرح سے اپنی اولاد کی طرح رکھو۔

اب *Rays of Light* نے ان سے لے کر ان کو اینیمل ابیوز کے بارے میں سمجھا کر اور ان سے یہ بلا لے لیا ہے۔ اب یہ *KAHU* کی ٹیم کے پاس چلا گیا ہے۔ *KAHU* کی ٹیم اس کا ٹریٹمنٹ وغیرہ کروا کر اس کو پھر ہم اچھی سی کسی اچھی فیملی میں اڈاپشن پر دیں گے۔
KAHU

*سعودی عرب: جانوروں پر ظلم کے خلاف سخت سزائیں نافذ*سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت (MEWA) نے مملکت بھر میں ...
08/08/2026

*سعودی عرب: جانوروں پر ظلم کے خلاف سخت سزائیں نافذ*

سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت (MEWA) نے مملکت بھر میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور ظلم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات نافذ کیے ہیں۔

*زرعی قانون کا آرٹیکل 28 کے تحت:*
جو کوئی بھی جان بوجھ کر جانوروں کے ساتھ زیادتی کرے، انہیں نظر انداز کرے یا نقصان پہنچائے تو اسے:
- *5 سال تک قید* ہو سکتی ہے
- *10 ملین سعودی ریال تک جرمانہ* ≈ *2.7 ملین امریکی ڈالر*
- *یا دونوں سزائیں ایک ساتھ*

*اہم نکات:*

- *سخت قانونی نتائج*: سنگین کیسز اور بار بار جرم کرنے والوں کے مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو بھیجے جائیں گے، جہاں قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا دی جا سکتی ہے۔

- *جامع جانوروں کا تحفظ*: یہ قانون مویشیوں، فارم کے جانوروں اور گھریلو پالتو جانوروں سب کو تحفظ دیتا ہے۔ اس میں مار پیٹ، نظر اندازی، بھوکا رکھنا، چھوڑ دینا اور ظلم کی ہر قسم شامل ہے۔

- *عوامی ذمہ داری*: رہائشیوں سے درخواست ہے کہ جانوروں پر ظلم کے مشتبہ کیسز سرکاری چینلز اور ایمرجنسی رپورٹنگ سروسز کے ذریعے رپورٹ کریں تاکہ جانوروں کی فلاح یقینی بنائی جا س

*ریچھ اور کتوں کی لڑائی* صرف ظلم نہیں، یہ قانوناً بھی جرم ہے۔*اس کے بارے میں 3 باتیں جو ہر بندے کو پتہ ہونی چاہیے:**1. ی...
02/08/2026

*ریچھ اور کتوں کی لڑائی* صرف ظلم نہیں، یہ قانوناً بھی جرم ہے۔

*اس کے بارے میں 3 باتیں جو ہر بندے کو پتہ ہونی چاہیے:*

*1. یہ گناہ ہے*
اسلام میں بے زبان جانوروں کو ستانا سخت منع ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جس نے کسی جانور پر ظلم کیا وہ ہم میں سے نہیں"

*2. یہ جرم ہے*
Punjab Wildlife Act کے تحت جنگلی جانوروں کی لڑائی کروانا، ان کو پکڑنا یا لڑانا قابلِ سزا جرم ہے۔ سزا + جرمانہ دونوں ہیں۔

*3. یہ ماحول کے لیے نقصان ہے*
ریچھ ہمارے جنگلات کا حصہ ہیں۔ ان کی تعداد پہلے ہی بہت کم ہے۔

31/07/2026
🌿 چڑیا گھر یا عمر بھر کی قید؟ 🦁🕊️جانور ہماری طرح اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔ ان کے بھی جذبات ہیں، آزادی سے جینے کا حق ہے، ...
30/07/2026

🌿 چڑیا گھر یا عمر بھر کی قید؟ 🦁🕊️

جانور ہماری طرح اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔ ان کے بھی جذبات ہیں، آزادی سے جینے کا حق ہے، اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کا حق ہے، اور اپنے قدرتی ماحول میں زندگی گزارنے کا حق ہے۔

صرف ہماری تفریح اور چند لمحوں کے تماشے کے لیے بے زبان جانوروں کو چھوٹے پنجروں میں عمر بھر قید رکھنا ایک ایسا عمل ہے جس پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ ایک شیر جنگل کی وسعتوں کے لیے پیدا ہوا ہے، ہاتھی میلوں چلنے کے لیے، پرندے کھلے آسمان میں اڑنے کے لیے۔ انہیں سلاخوں کے پیچھے محدود کر دینا ان کی فطری زندگی چھین لینے کے مترادف ہے۔

آج ہم ڈیجیٹل دور میں رہتے ہیں۔ اگر مقصد جانوروں کے بارے میں سیکھنا اور انہیں دیکھنا ہے تو اعلیٰ معیار کی ڈاکیومنٹریز، لائیو کیمرے، ورچوئل ریئلٹی اور تعلیمی ویڈیوز کے ذریعے بھی یہ ممکن ہے۔ علم حاصل کرنے کے لیے ہر جانور کو قید میں رکھنا ضروری نہیں۔

آئیے ایسی دنیا کی حمایت کریں جہاں جنگلی جانوروں کو محفوظ قدرتی رہائش گاہیں، جنگلی حیات کے محفوظ علاقے اور بحالی کے مراکز میسر ہوں، نہ کہ عمر بھر کی قید۔ جانوروں سے محبت کا حقیقی مطلب انہیں ان کی فطری آزادی لوٹانا ہے، نہ کہ انہیں ہماری تفریح کا ذریعہ بنانا۔

آواز اٹھائیں، رحم کو فروغ دیں، اور جنگلی حیات کے تحفظ کی حمایت کریں۔

26/07/2026

Foundation Edhi

_Edhi Foundation سے عاجزانہ گزارش_

سب سے پہلے ہم آپ کے کام کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ بے زبانوں کے لیے جو آپ کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔

لیکن گزارش یہ ہے کہ _آپ کا طریقہ کار غلط ہے_۔

آپ ایک علاقے سے کتے اٹھا کر _ہائی وے پر لے جا کر چھوڑ دے رہے ہیں_۔ یعنی صرف "ٹرانسپورٹ سروس" دے رہے ہیں۔

اس کی وجہ سے 2 بڑے مسئلے ہو رہے ہیں:
- ہائی وے پر کتے ایکسیڈنٹ میں مر رہے ہیں_
- ہائی وے کے ساتھ والی سوسائٹیز میں کتے گھس رہے ہیں_

آپ کے پاس ریسکیو سینٹر ہے، ویٹ ہے، جگہ ہے۔
تو پلیز کتوں کو کم از کم ریسکیو سینٹر تک لے جائیں۔ علاج کریں، ویکسین کریں، نس بندی کریں۔

_اگر ریسکیو سینٹر تک نہیں لے جا سکتے تو مہربانی کر کے صرف ایک جگہ سے اٹھا کر ہائی وے پر مت چھوڑیں۔_

اس سے نہ کتوں کا بھلا ہو رہا ہے، نہ انسانوں کا۔ مسئلہ صرف شفٹ ہو رہا ہے، حل نہیں ہو رہا۔

-


Saad Edhi

Edhi

پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر 5 گرفتاریاں ہوئیں۔ یہ قدم قابلِ تحسین ہے 👏لیکن دل یہ سوال کرتا ہے:*کراچی کی ا...
24/07/2026

پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر 5 گرفتاریاں ہوئیں۔ یہ قدم قابلِ تحسین ہے 👏

لیکن دل یہ سوال کرتا ہے:

*کراچی کی امپریس مارکیٹ* میں جو منظر ہے اس کا ذمہ دار کون؟
چھوٹے پنجروں میں بند بلیاں، کتے، کبوتر۔ پیاسے، بھوکے، گندگی میں۔

ہمیں معلوم ہے کہ *وائلڈ لائف کا کام امپریس مارکیٹ میں چیکنگ کرنا نہیں ہے*۔
لیکن پھر کرے گا کون؟
اگر وائلڈ لائف نہیں تو میونسپلٹی، اگر میونسپلٹی نہیں تو اور کون؟

اور آن لائن خرید و فروخت؟ موبائل پر بلی کتے بیچنا؟ وہاں بھی تو جان ہے۔

قانون صرف جنگل کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔
کاروبار کریں، لیکن رحم کے ساتھ۔

خاموشی توڑنی ہوگی۔ آواز اٹھانی ہوگی۔


Goverment of Sindh Wildlife Department
-

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اگر بے زبان جانور نہ ہوتے تو تم پر تمہارے گناہوں کی وجہ سے کبھی بارش نہ ہوتی"* 38f9*حوالہ: سنن ...
21/07/2026

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اگر بے زبان جانور نہ ہوتے تو تم پر تمہارے گناہوں کی وجہ سے کبھی بارش نہ ہوتی"* 38f9

*حوالہ: سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر: 4019* 38f9

اس حدیث کا مطلب اور جانوروں سے نسبت کیا ہے؟
1. *اللہ کی رحمت کا نظام*: اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر رحم فرماتا ہے۔ بعض اوقات انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے عذاب کا مستحق ہونے کے باوجود، اللہ تعالیٰ بے زبان جانوروں کی وجہ سے انسانوں پر بارش جیسی نعمت نازل کر دیتا ہے۔

2. *بارش سب کے لیے رحمت ہے*: اسلام میں بارش کو اللہ کی بڑی رحمت اور نعمت کہا گیا ہے۔ بارش سے سوکھی زمین زندہ ہوتی ہے، فصلیں اُگتی ہیں اور یہی انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے پانی کا ذریعہ بنتی ہے۔ قرآن میں بھی ہے: _"تمہارے استعمال و فائدے کے لیے اور تمہارے چوپایوں کے لیے"_

3. *سبق کیا ملتا ہے؟*
- ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے
- اللہ کی نعمتوں کی قدر کرنی چاہیے۔ جب بارش ہو تو شکر ادا کریں اور یہ دعا پڑھیں: *"مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللّٰهِ وَرَحْمَتِه"* یعنی "اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہمارے لیے بارش ہوئی"
- جانوروں کے ساتھ رحم کا معاملہ کرنا چاہیے، کیونکہ ان کی وجہ سے بھی اللہ کی رحمتیں ہم تک پہنچتی ہیں۔ 38f94f12ff73bdc7

خلاصہ
بارش صرف انسانوں کے لیے نہیں، بلکہ تمام مخلوق کے رزق کے لیے ہے۔ جانور، پرندے، کیڑے سب اس پانی سے سیراب ہوتے ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ اپنی وسیع رحمت سے کبھی کبھی بے زبان جانوروں کا لحاظ کر کے بھی بارش برسا دیتا ہے، حالانکہ ہم انسان گناہگار ہیں۔ 38f9

اللہ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنے اور شکر گزار بندے بننے کی توفیق دے۔ آمین

14/07/2026

*بے زبانوں کے معاملے میں ہمارا رویہ*
اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے واضح حکم دیا کہ ہر جاندار پر رحم کرو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خوف تھا کہ "فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر گیا تو مجھ سے پوچھ ہوگی"۔

پرانے زمانے میں جب نہ دوائی تھی نہ ویکسین، تب مجبوری میں کچھ اور فیصلے ہوتے تھے۔ آج 2026 میں ہمارے پاس علم ہے، ویکسین ہے، نیوٹرین/نس بندی ہے۔ تو اب حل مارنا نہیں، علاج اور کنٹرول ہے۔

*سب سے بڑا مسئلہ*
ان بے زبانوں کے نام پر جو پیسہ آتا ہے - ویکسین کا، کھانے کا، علاج کا - وہ کھا لیا جاتا ہے۔ زمین پر کچھ نہیں ہوتا۔ پھر الزام بے زبانوں

یہ ظلم ہے۔ اور جس قوم کے دل سے رحم نکل جائے، وہاں برکت نہیں رہتی۔

1. فنڈز کی شفاف آڈٹ ہو
2. ہر شہر میں ویکسینیشن + نیوٹرین کے پروگرام لگیں
3. بے رحمی پر سخت قانون پر عمل ہو Maryam Nawaz Sharif

محکمہ وائلڈ لائف بہاول نگر نےبدنام زمانہ ہرن اور خرگوش کاشکاری گرفتار کیا اور ایف ائی ار درج کروا دی گئی۔بہاول نگر سٹاف ...
12/07/2026

محکمہ وائلڈ لائف بہاول نگر نےبدنام زمانہ ہرن اور خرگوش کاشکاری گرفتار کیا اور ایف ائی ار درج کروا دی گئی۔بہاول نگر سٹاف بہت اچھا کام کر رہا

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rays of Light Animal Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rays of Light Animal Welfare:

Shortcuts

Share