Jazba welfare association bagh

Jazba welfare association bagh Jazba welfare

04/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 🤲
انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ باغ ڈھنہ اقبال عباسی کی والدہ (مبارک چچا ہل والے کی بھوجائی) وفات پا گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نماز جنازہ:
کل صبح 11 بجے ادا کی جائے گی۔
مقام:
ہل، نزد ہائی اسکول، باغ۔
اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنباغ پورہ مرحوم اکبر عباسی کا بیٹا خانویز عباسی وفات پا گیا ہے اللہ پاک مغفرت فر...
03/06/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
باغ پورہ مرحوم اکبر عباسی کا بیٹا خانویز عباسی وفات پا گیا ہے اللہ پاک مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَگزشتہ رات دولت پور میں طوفانی آندھی اور شدید بارش کے باعث بہت پیارے بھائیوں ج...
03/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گزشتہ رات دولت پور میں طوفانی آندھی اور شدید بارش کے باعث بہت پیارے بھائیوں جیسے دوست حمیر حنیف عباسی ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔
ہم انیس عباسی،زبیر عباسی ، جنید عباسی اور تمام اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کے صدقے ہمارے دوست کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین

انا للہ وانا الیہ راجعونآہ۔۔۔۔حضرت پیر مہر فرید الحق گیلانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گولڑہ شریف کی سرزم...
09/04/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
آہ۔۔۔۔حضرت پیر مہر فرید الحق گیلانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گولڑہ شریف کی سرزمین آج سوگوار ہے۔ درگاہِ غوثیہ کے مہکتے گلشن کا ایک اور خوشبو بکھیرنے والا پھول، پیر سید مہر فرید الحق گیلانی، اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ آپ کی ناگہانی وفات نے عقیدت مندوں کے دلوں کو گہرے رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔
آپ، پیر سید معین الحق گیلانی کے چشم و چراغ اور سلسلۂ عالیہ کے درخشندہ نمائندہ تھے، جبکہ آپ کا روحانی تعلق پیر مہر علی شاہ گیلانی کی عظیم و جلیل نسبت سے تھا۔ آپ کی پوری زندگی عشقِ رسول ﷺ، تصوف کی پاکیزہ تعلیمات اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں گزری۔آپ کی محفلیں ذکر و فکر سے معطر رہتیں، اور آپ کی گفتگو دلوں میں اتر کر روح کو جِلا بخشتی تھی۔ آپ نے ہمیشہ امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام عام کیا، جو آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔آپ کی رحلت نہ صرف ایک خانوادہ بلکہ ایک روحانی سلسلے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مگر آپ کی تعلیمات، آپ کی مسکراہٹ اور آپ کا اندازِ شفقت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
"وہ اہلِ دل کہ جن کی روشنی سے محفلیں جگمگائیں، اب خامشی میں بھی ان کی خوشبو باقی رہے گی۔ آمین

Address

Karachi

Telephone

03012065150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jazba welfare association bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share