11/05/2026
پریس کوریج۔۔۔
حاجی صادق خان المعروف ایس کے خان مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے بانی وسماجی رھنما کی جوناگڑھ ھاؤس آمد پر ہز ہائینس نواب آف جوناگڑھ نواب علی مرتضی خانجی صاحب نے ان کا استقبال کیا اس اھم ملاقات میں جوناگڑھ پر ھندوستان کے غیر قانونی قبضہ، اقوام متحدہ میں جاری اس کیس پر اور جوناگڑھ قوم کی یکجہتی و فلاح بہبود پر دونوں رہنماؤں نے گفت و شنید کی حاجی صادق خان نے جوناگڑھ کے مسائل پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا وفد میں مظلوم عوامی تحریک پاکستان رہنماؤں میں ترجمان نعمت خان چیف آرگنائزر کمیٹی ممبر شیر خان اور عابد خان مظلوم عوامی تحریک پاکستان PS 116 کے صدر عبدالوھاب اور آل پاکستان جونیجو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر وآل پاکستان میڈیا فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مموں جونیجو شامل تھے۔ جوناگڑھ ھاؤس میں استقبال کرنے والوں میں جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے ذمہ داران، بابی خاندان کے سردار و شرکاء، سایانی ویلفیئر کے چیئرمین یونس میمن و دیگر معززین شامل تھے۔