09/03/2026
🚨 یقین کریں! پاکستان میں اوپر سے لے کر نچلے لیول تک ہر محکمہ اپنی جگہ بادشاہ بنا ہوا ہے 👑
مڈل کلاس بندہ آخر جائے بھی تو کہاں جائے؟ 😔
حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کا صدمہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ درزی حضرات کی من مانیاں شروع ہو گئیں۔ ✂️
پہلے مڈل کلاس بندہ عید پر تین سوٹ سلواتا تھا 👔
اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ بیچارہ ایک سوٹ پر آ گیا ہے… پھر بھی درزیوں کی دکانوں پر “House Full” کا بورڈ لگا ہوتا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی مہنگائی میں رش بھی نہیں ہوتا، مگر مجبوری اور وقت کو کیش کرنا شاید سب اپنا حق سمجھتے ہیں… بالکل حکومت کی طرح۔ 🙄
ایک مثال اکثر سنی ہے:
“جیسے حکمران ہوں گے ویسی عوام ہو گی” 🤷♂️
حکومت کی طرف سے وزیر پٹرولیم صاحب نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ:
⛽ “ایک ماہ کا پٹرول ہمارے پاس موجود ہے”
تو پھر سوال یہ ہے:
اگر ایک ماہ کا پٹرول موجود تھا تو ریٹ کیوں بڑھایا؟ 🤔
جب نیا پٹرول خریدتے تو تب قیمت بڑھاتے… ہمیں اعتماد میں لیتے… ہم مان ہی لیتے۔
آخر ہم آپ کے غلام ہیں… اور آپ شاید کسی اور کے۔ 😅
حکومت نے تو خود پٹرول پمپس مالکان کو موقع دیا کہ وہ ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھائیں۔
آج میری ایک پٹرول پمپ مالک سے بات ہوئی…
وہ بڑے فخر سے کہہ رہا تھا:
🚗 “شکر الحمدللہ! ایک ہی رات میں برینڈ نیو گاڑی کما لی”
یہ سن کر دل دکھا… جیسے اس نے کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ہو۔ 🥹
ظلم یہیں ختم نہیں ہوتا…
ایک مزدور صبح دیہاڑی کے لیے جاتا ہے…
اس کی دیہاڑی 1500 روپے ہے۔ 👷♂️
وہ صبح مثال کے طور پر 150 روپے پاؤ گھی خریدتا ہے کیونکہ وہ تازہ ہوتا ہے…
اور شام کو وہی گھی 200 روپے پاؤ ہو جاتا ہے۔ 😳
یعنی فرق صرف اتنا ہے کہ
حکومت نے ایک اعلان کیا… اور قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ 📈
میں اور میری طرح پوری پاکستانی عوام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں:
⚖️ جب آپ چیزوں کے ریٹس فوراً بڑھاتے ہیں، تو اسی وقت غریب طبقے کی تنخواہوں اور مزدوری میں بھی فوری اضافہ ہونا چاہیے۔
ورنہ آپ کے انصاف پر سوال اٹھیں گے… اور اٹھتے رہیں گے۔
💔 مہنگائی بڑھانا آسان ہے… مگر غریب کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔
🙏 خدارا! عوام کے حال پر رحم کریں۔
#مہنگائی
#پاکستان
🇵🇰