21/03/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “یہ کھانے، پینے اور اللہ کے ذکر کے دن ہیں۔” (صحیح مسلم)
عید خوشی اور شکر کا دن ہے، مگر ایک مومن کی خوشی صرف اپنی ذات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔
آج جب امتِ مسلمہ کے مختلف خطوں میں ہمارے بھائی اور بہنیں آزمائشوں سے گزر رہے ہیں، بعض اپنے گھروں سے محروم ہیں، بعض ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، اور بعض دین کی سربلندی کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں تو ہماری خوشیوں کا تقاضہ ہے کہ ہم انہیں اپنی دعاؤں، اپنی فکر اور اپنی عملی ذمہ داریوں میں ضرور شامل رکھیں۔
آئیے اس عید کو شکر، ذکر، اخوتِ اسلامی اور غرباء و مساکین کی خبرگیری کے جذبے کے ساتھ منائیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ امتِ مسلمہ کو عزت، اتحاد اور نصرت عطا فرمائے۔
صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت عید کے دن ایک دوسرے سے ان الفاظ کے ساتھ مبارک باد دیتے تھے کہ “تقبّل اللہ منا ومنکم”
اللہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے قبول فرمائے۔