Shangla Etihad Welfare

Shangla Etihad Welfare *السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:*
*تمام محترم ممبران کو شانگلہ اتحاد ویلفیئر فسبک پیج میں خوش آمدید کہتے ہیں*

18/05/2026

شانگلہ اتحاد ویلفیئر — اظہارِ تشکرمیرے پیارے بھتیجے سید جواد احمد، فرزندِ شعیب اللہ خان کی شادی کے پُرمسرت موقع پر شانگل...
05/05/2026

شانگلہ اتحاد ویلفیئر — اظہارِ تشکر

میرے پیارے بھتیجے سید جواد احمد، فرزندِ شعیب اللہ خان کی شادی کے پُرمسرت موقع پر شانگلہ اتحاد ویلفیئر کے پلیٹ فارم سے جس محبت، خلوص اور بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور قابلِ فخر ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے شانگلہ اتحاد ویلفیئر کے معزز چیئرمین لالا عجب خان، صدر عمران یوسفزئی، جنرل سیکرٹری میاں بخت حسن وائس چیئرمین ممتاز خان اور تمام مرکزی کابینہ کے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات کے باوجود شرکت کرکے ہماری خوشیوں کو دوبالا کیا۔

بالخصوص ہم ڈاکٹر ریاض احمد صاحب، ڈاکٹر جہان عالم ، حضرت ، ہمیش جہان پرویز صاحب، عبدالعزیز ، میاں گل بادشاہ، ڈاکٹر عادل موسی ، ڈاکٹر عصمت علی، وقار احمد خان، زرغن سید، ارشاد خان، گلفام خان، شاکر اللہ، میاں فرقان، شاہد جدون عرفان شاہ ، اور ملک علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی محبت، خلوص اور شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت رہی۔

اسی طرح ہم اپنے تمام عزیز و اقارب، دوستوں، بھائیوں اور ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر شرکت کرکے ہمیں عزت بخشی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے نوازے اور ہمیں آئندہ بھی اسی طرح محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے رشتے میں جوڑے رکھے۔ آمین۔

از طرف:
پرنس کلیم اللہ خان
انفارمیشن سیکرٹری
شانگلہ اتحاد ویلفیئر







شانگلہ اتحاد ویلفیئر(تعزیتی اعلامیہ)اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُون 💔انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ...
26/04/2026

شانگلہ اتحاد ویلفیئر
(تعزیتی اعلامیہ)
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُون 💔
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع شانگلہ (بنڈ) سے تعلق رکھنے والے نوجوان فرید احمد ولد محیب اللہ خان ایبٹ آباد کے علاقے املوک پٹہ میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے المناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
شانگلہ اتحاد ویلفیئر اس اندوہناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ روزگار کی تلاش میں گھر سے نکلنے والے ان محنت کش نوجوانوں کا اس طرح المناک انجام تک پہنچنا ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے، جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
جاری کردہ:
شانگلہ اتحاد ویلفیئر

ماشاءاللہ 🌟ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑا سے تعلق رکھنے والے سید آصف محمود نے آج پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خ...
14/04/2026

ماشاءاللہ 🌟
ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑا سے تعلق رکھنے والے سید آصف محمود نے آج پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک ہی اوور میں چار وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شانگلہ کے سنگلاخ پہاڑوں سے اُبھرتا ہوا یہ ٹیلنٹ اب کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پورے شانگلہ کے جذبے، محنت اور ٹیلنٹ کی جیت ہے۔
ہمیں اپنے اس ہیرو پر فخر ہے جس نے یہ ثابت کر دیا کہ ٹیلنٹ کسی بڑے شہر کا محتاج نہیں ہوتا۔ ان شاء اللہ شانگلہ کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے اور وہ اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے 🇵🇰✨
#

پریس ریلیزشانگلہ اتحاد ویلفیئرایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کا نتیجہ توقعات کے مطابق نہ نکل سکا، تاہم یہ ایک ...
12/04/2026

پریس ریلیز
شانگلہ اتحاد ویلفیئر
ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کا نتیجہ توقعات کے مطابق نہ نکل سکا، تاہم یہ ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے کہ دونوں ممالک نے کشیدگی کے بعد پہلی بار آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کا آغاز کیا۔
شانگلہ اتحاد ویلفیئر اس عمل کو ایک مثبت قدم قرار دیتی ہے اور اس میں پاکستان کے تعمیری اور مؤثر کردار کو سراہتی ہے، جس نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ اقدام خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا یہ پہلا دور اگرچہ کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکا، لیکن یہ مستقبل میں بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی بنیاد رکھتا ہے۔ عالمی مسائل کا حل جنگ یا تصادم نہیں بلکہ بات چیت، برداشت اور سفارتی ذرائع میں مضمر ہے۔
شانگلہ اتحاد ویلفیئر اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور دونوں ممالک باہمی احترام اور امن کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔
دنیا کو آج سب سے زیادہ ضرورت امن، استحکام اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ہے۔ ہم تمام عالمی قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
جاری کردہ:
شانگلہ اتحاد ویلفیئر


إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔شانگلہ ایک بار پھر غم میں ڈوب گیا۔تحصیل پورن (سانام) سے تعلق رکھنے والے نوج...
05/04/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔

شانگلہ ایک بار پھر غم میں ڈوب گیا۔
تحصیل پورن (سانام) سے تعلق رکھنے والے نوجوان سعید اللہ، جو دوشم خان کے بیٹے اور زامن خان کے بھتیجے تھے، کوئلے کی کان میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

یہ محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ ایک مسلسل المیہ ہے—جہاں روزگار کے محدود مواقع کے باعث شانگلہ کے محنتی نوجوان اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہیں۔ ہر دن ایک نئی خبر، ہر بار ایک نیا زخم…

ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ 🤲

ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• کان کنوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
• حفاظتی اقدامات کو سختی سے نافذ کیا جائے
• اور علاقے میں روزگار کے متبادل ذرائع فراہم کیے جائیں

اب وقت آ گیا ہے کہ اس خاموش سانحے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ‼️

سی پی ایل سی سندھ کال سینٹر شہریوں کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے، بس کال کریں اور اپنی شکایت درج کرائیں - آپ ہماری 24/7 ...
31/03/2026

سی پی ایل سی سندھ کال سینٹر شہریوں کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے، بس کال کریں اور اپنی شکایت درج کرائیں - آپ ہماری 24/7 ہیلپ لائن 1102 پر کال کر سکتے ہیں۔

🖤🚨 افسوسناک واقعہ – فوری انصاف کی اپیل 🚨🖤📍 گاؤں یارو، ضلع پشین (بلوچستان)📅 مورخہ: 26 مارچ 2026ایک نہایت افسوسناک اور دل ...
27/03/2026

🖤🚨 افسوسناک واقعہ – فوری انصاف کی اپیل 🚨🖤
📍 گاؤں یارو، ضلع پشین (بلوچستان)
📅 مورخہ: 26 مارچ 2026

ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں، مسلح غنڈوں نے عشاء کی نماز کے وقت گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

💔 اس ظالمانہ حملے میں:
▪️ ماسٹر محمد نسیم یوسفزئی شہید
▪️ شہریار المعروف شیرو (بھتیجا) شہید
▪️ زوجہ ماسٹر محمد نسیم شدید زخمی
⚠️ اطلاعات کے مطابق مرکزی ملزم:
👉 پرویز ولد جلیل مجک فرار ہے

⚖️ ہماری پرزور اپیل
حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ:
✔️ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے
✔️ اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے
🏠 متاثرہ خاندان
یہ خاندان ضلع شانگلہ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتا ہے۔

🤲 دعا
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے،
لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،
اور زخمی کو جلد صحت عطا فرمائے۔ آمین

📢 آواز اٹھائیں





اہم اطلاع / عوامی اپیلمورخہ 26مارچ 2026 کو ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے پیرخانہ کارشٹ اور لودر کے قریب جنگل سے ایک ن...
26/03/2026

اہم اطلاع / عوامی اپیل
مورخہ 26مارچ 2026 کو ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے پیرخانہ کارشٹ اور لودر کے قریب جنگل سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جو اس قدر خراب حالت میں ہیں کہ شناخت ممکن نہیں ہو سکی
موقع سے کچھ اشیاء بھی ملی ہیں جن میں زنانہ چپل (سلیپر) اور ایک خواتین کا پرس شامل ہے جن کی مدد سے شناخت کی کوشش جاری ہے
تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ اشیاء یا واقعے کے حوالے سے کوئی معلومات ہو یا کسی خاتون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہو تو براہِ کرم فوری طور پر متعلقہ پولیس یا قریبی تھانے سے رابطہ کریں
آپ کی فراہم کردہ معلومات ایک قیمتی انسانی جان کی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے
شکریہ
#پاکستان

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shangla Etihad Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share