17/04/2026
نقل کرنے والا طالب علم کبھی بھی بورڈ کے امتحانات نہیں دے سکے گا اور ملوث عملے کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم سردار علی شاہ او ر وزیر جامعات و بورڈز سندھ اسماعیل راہو کا مشترکہ بیان
میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات: نقل میں ملوث طلبہ اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بورڈ امتحانات میں نقل پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔ مشترکہ بیان
امتحانی عمل کے دوران انویجیلیٹر، انٹرنل، ایکسٹرنل یا کوئی بھی انتظامی افسر کے ملوث ہونے کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔
عملے کے ملوث ہونے کی صورت میں نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔
موبائل یا نقل کرنے کا مواد رکھنے والے طالب علم کو فوری طور پر امتحانی عمل سے خارج کیا جائے گا۔
نقل میں ملوث طلب علم کے تمام پرچے منسوخ کر دیے جائیں گے۔
ایسے طلباء کو جاری امتحانات اور آئندہ آنے والے بورڈ کے کسی بھی امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائیگا۔
امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام سخت کیا جائے گا، کسی بھی مداخلت کی صورت میں سخت ایکشن ہوگا۔