30/05/2026
ایک مسلمان جہاں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے قربانی جیسے عظیم فریضے کی بجاآوری کرکے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہاں اسے حقوق العباد کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ راستوں کی صفائی ستھرائی میں غفلت کرکے ایذاء مسلم کا سبب نہ بنے، اسی طرح عید کے دنوں میں جب قربانی کی جائے، جانور ذبح کیا جائے، اس موقع پر بھی جانور کا خون، ہڈیاں، آلائشیں، اوجھڑیاں وغیرہ راستوں میں نہ پھینکی جائیں، تاکہ آنے جانے والوں کو تکلیف نہ ہو، ان دنوں میں خاص طور پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
"إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ، نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ، كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ، جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ، فَنَظِّفُوا أُرَاهُ قَالَ أَفْنِيَتَكُمْ وَلا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ " (ترمذی)
’’بلاشبہ اللہ کی ذات پاک ہے اور پاکی کو پسند کرتا ہے۔صاف ستھرا ہے اور صفائی کو پسند کرتا ہے۔پس اپنے گھروں کو صاف رکھا کرو اور یہودیوں سے مشابہت نہ اختیار کرو(غالباً اس زمانے میں یہودی اپنے گھروں کو گندارکھتے ہوں گے)‘‘