01/04/2022
”بہترین انسان وہ ہے جودوسرے انسانوں کے لئے نافع ومفید ہو۔‘‘
کراچی میں جاری شدید ترین گرمی کی لہر کے باعث رفاہ اُمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چار روزہ واٹر ڈسٹریبیوشن کمپین بمقام سول اسپتال کراچی کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ ۲۹ مارچ ۲۰۲۲ سے ۱ اپریل ۲۰۲۲ تک جاری رہے گی جس کے چھوتھے اور آخری روز بھی کارکنوں کی جانب سے تندہی اور جوش و جذبے کا بھرپور طریقے سے اظہار کیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ مہم اپنے اختتام پر پہنچی اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ اس کار خیر میں رفاہ اُمت ویلفیئر کو اسی طرح تندہی اور جوش و جذبے سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)