04/02/2024
اپنے نمائندے مہاجر نام پر ہی اسمبلی میں پہنچائیں گے.
عوام کو اسکے ووٹ کے آئینی حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا.
مزار قائد پر 6 فروری کو ہونے والا اعلان شہری سندھ کی سیاست کو تبدل کر دیگا.
ہماری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے، بار بار الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ کو جلسوں کی اجازت نہ ملنے، پارٹی پرچم، امیدواروں کے پوسٹر اور پینافلیکس سرکاری مشینری کے زریعے ہٹانے اور پارٹی کی طرف سے نامزد امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرنے اور سرکاری جماعت میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
لفظ مہاجر سے یعنی اپنی شناخت سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ صرف آفاق کا نہیں یہ فیصلہ پوری قوم کا ہے آفاق تو صرف اپنی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
تمام تر دباؤ کے باوجود مہاجر عوام اپنے نمائندے مہاجر نام کے ساتھ ہی اسمبلیوں میں پہنچائینگے۔
کسی بھی موقف کی اپنے ووٹ کے زریعے حمایت کرنا یا مسترد کرنا اور اپنے ووٹوں سے اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنا ہر پاکستانی شہری کا آئینی حق ہے اور عوام کو اسکے ووٹ کے آئینی حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔
مہاجر عوام 6 فروری کو مزار قائد پہنچنے کی تیاری کرینگے اپنی عوام کی موجودگی میں اہم اعلان کرونگا جس سے سندھ کے شہری علاقوں کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔
انتخابات کے حوالے سے جان بوجھ کر بےیقینی پیدا کی جارہی ہے، تاکہ کم سے کم شہری ووٹ ڈالنے گھر سے باہرنکلیں کیونکہ ریاستی مشینری جانتی ہے کہ عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کردئیے تو من پسند افرار کو کامیاب کروانے کیلئے انتخابی نتائج میں کارستانیاں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
مہاجر عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابات والے دن اپنے ووٹ سے سازشی عناصرکو بتادیں کہ مہاجر متحد اور زندہ قوم ہے۔