24/08/2026
کینیڈا
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالمجید آرائیں صاحب نے کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منعقدہ پروقار ولیمہ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
مسٹر اینڈ مسز فرحان ہاشمی کی جانب سے اپنے صاحبزادے محمد ہاشمی اور روحا عابد کے ولیمہ کے سلسلے میں ریڈ روز کنونشن سینٹر، 1233 ڈیری روڈ ایسٹ، مسی ساگا، اونٹاریو، کینیڈا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر انجمن آرائیاں کینیڈا کے صدر حاجی محمد جمیل آرائیں صاحب، میاں اشرف آرائیں صاحب، میاں حبیب آرائیں صاحب، ولید آرائیں صاحب، فیصل عزیز خان پریزیڈنٹ بول نیوز ٹی وی، سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
سرپرستِ اعلیٰ عبدالمجید آرائیں صاحب نے نو بیاہتا جوڑے محمد ہاشمی اور روحا عابد کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشگوار، کامیاب اور بابرکت ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے اور ان کی زندگی میں محبت، سکون اور بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔