22/09/2026
نوجوان پر تشدد کی شدید مذمت
آج ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک نوجوان، جو MAB کے سماجی کاموں میں بھی حصہ لیتا رہا ہے اور کباب جیز ( Fired chickenKababjees) ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتا تھا، اپنی تنخواہ مانگنے پر مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کے ملازمین کے تشدد کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ انتہائی قابلِ افسوس ہے۔ ایک محنت کش نوجوان اپنی محنت کی کمائی مانگ رہا تھا، جو اس کا بنیادی حق ہے۔ تنخواہ مانگنے پر کسی بھی ملازم کو مارنا یا زخمی کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔
ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ملازمین کے حقوق اور عزت کا خیال رکھا جائے۔
محنت کرنے والے ہر انسان کی عزت اور اس کی اجرت کا تحفظ ضروری ہے۔
Sindh Police Sindh Government