21/05/2026
*واجہ یوسف نسکندی سے جڑی لیاری کی یادیں*
مہرگھر آپ کو بلوچ قوم کی معروف سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیت واجہ یوسف نسکندی کی یاد میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دیتا ہے۔ یہ نشست ان کی بیسویں برسی کے سلسلے کی ایک کاوش ہے، جس میں ہم لیاری سے ان کی وابستگی، خدمات، جدوجہد اور یادوں پر گفتگو کریں گے۔
یہ تقریب "ورثہِ لیاری" پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد لیاری کے ثقافتی، سماجی اور فکری ورثے کو اجاگر کرنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔
اس موقع پر ہم واجہ یوسف نسکندی کی سیاسی، ادبی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی، دانشور، ادیب: مکالمے، یادوں اور گفتگو کے ذریعے ان کے فکر و عمل کے ورثے کو زندہ رکھتے ہوئے نئی نسل تک منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ خوشی اور اعزاز ہوگی۔
نوٹ:
تمام معزز شرکاء سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ لیاری میں بجلی کی نامعقول فراہمی کے باعث پروگرام بروقت شروع کیا جائے گا۔
منتظمین:
مہرگھر کمیونٹی اسپیس