Nojawanan e Muhajir - نوجوانانِ مہاجر

Nojawanan e Muhajir -
نوجوانانِ مہاجر – a movement of youth, culture, and community. Working for education, IT skills, women empowerment and student rights.

Celebrating Muhajir Culture Day every 24th December in Karachi, across Sindh, and in 12+ countries worldwide. Nojawanan-e-Muhajir was founded in December 2020 when a group of Karachi’s youth decided to highlight and celebrate the rich culture and heritage of the Muhajir community — the people who migrated from India to Pakistan and played a key role in the country’s creation. Every year on 24th De

cember, the organization marks Muhajir Culture Day with a rally from Karimabad to Mazar-e-Quaid, along with Mushaira, cultural nights, and celebrations now spreading to more than 12 countries worldwide. Our Work
Beyond culture, Nojawanan-e-Muhajir actively works on:

Education & scholarships for students

IT and skills development for youth

Women empowerment and opportunities

Addressing youth unemployment & job crisis

Raising student and local community issues


Leadership
The organization has a dedicated Cabinet leading its vision:

Chairman: Zohaib Azam

Senior Vice Chairman: Faaiz Ali Khan

Vice Chairman: Fahad Pervez

Secretary General: Umair Maqsoodi

Cabinet Members: Passionate youth leaders from Karachi and abroad


Our Vision
To empower the youth, preserve Muhajir identity, and build a stronger, united community for the future.

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک!آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں، بلکہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا ک...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک!

آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں، بلکہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد ہے۔

نوجوانانِ مہاجر کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک۔ 💚🇵🇰

پاکستان زندہ باد!

02/08/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نوجوانانِ مہاجر قصبہ ٹاؤن کے جوائنٹ آرگنائزر شیخ شیر علی کی نانی محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔

نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ ظہر مدینہ مسجد، قصبہ کالونی میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

پریس ریلیزنوجوانانِ مہاجر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس میں نئے انتظامی یونٹس سے متعلق دیے گئے بیان کا خی...
31/07/2026

پریس ریلیز

نوجوانانِ مہاجر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس میں نئے انتظامی یونٹس سے متعلق دیے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بہتر طرزِ حکمرانی، عوامی سہولت اور انتظامی کارکردگی کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کی ضرورت ہو تو اس پر آئین اور جمہوری عمل کے تحت سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نوجوانانِ مہاجر نے کہا کہ کراچی اور شہری سندھ کئی دہائیوں سے آبادی، وسائل اور انتظامی مسائل کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، بااختیار بلدیاتی نظام اور وسائل کی منصفانہ تقسیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ترجمان نوجوانانِ مہاجر نے کہا کہ مہاجر قوم نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی وفاداری، قربانیوں اور حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ مہاجر قوم ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ مؤقف کہ بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے انتظامی اصلاحات پر آئینی و جمہوری انداز میں غور کیا جا سکتا ہے، مہاجر قوم کی برسوں پر محیط اُس پُرامن آواز اور دردمندانہ مطالبے کی عکاسی کرتا ہے جو شہری سندھ کے عوام کو بہتر انتظامی نظام، مساوی حقوق اور مؤثر نمائندگی فراہم کرنے کے لیے مسلسل اٹھایا جاتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اس نوعیت کے تمام فیصلے عوام کی رائے، پارلیمان اور آئینی طریقۂ کار کے ذریعے ہونے چاہییں۔ نوجوانانِ مہاجر ہر ایسے آئینی، جمہوری اور پُرامن اقدام کی حمایت کرے گی جو کراچی، شہری سندھ اور پورے پاکستان میں بہتر حکمرانی، انصاف، مساوی حقوق اور عوامی خوشحالی کا باعث بنے۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
نوجوانانِ مہاجر

30/07/2026

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم نے چار مینار چورنگی پر مرحوم میر علی رضا کے قتل کے خلاف جاری احتجاج میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مطالبہ کیا کہ میر علی رضا کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات اور بروقت انصاف ہی عوام کے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

19/07/2026

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم کی نیو ناظم آباد
میں اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ اذان کے گھر آمد

اذان کی واپسی فوری اور بحفاظت یقینی بنائی جائے ، ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے ۔ زوہیب اعظم

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم نے نیو ناظم آباد میں اغوا ہونے والے 2.5 سالہ بچے اذان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر زوہیب اعظم نے کہا کہ معصوم بچوں کا اغوا انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اذان کو فوری اور بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام عناصر کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر اذان کو جلد از جلد بازیاب نہ کیا گیا تو سخی حسن چورنگی پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔



کراچی کے حقوق کی جنگ نوجوانانِ مہاجر کا بڑا قانونی ایکشن!​کراچی کے عوام سے کچرے کے نام پر دہری لوٹ مار اور سندھ سالڈ ویس...
16/07/2026

کراچی کے حقوق کی جنگ نوجوانانِ مہاجر کا بڑا قانونی ایکشن!

​کراچی کے عوام سے کچرے کے نام پر دہری لوٹ مار اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں جاری مبینہ کرپشن کے خلاف ہم نے باقاعدہ قانونی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

​سیکریٹری جنرل نوجوانانِ مہاجر عمیر عامر مقصودی نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری محکمہ اطلاعات کو کراچی کے تمام اضلاع کا گذشتہ 5 سال کا کڑا حساب مانگنے کے لیے آفیشل خطوط ارسال کر دیے ہیں۔

نوجوانانِ مہاجر





پریس ریلیزمولانا فضل الرحمٰن کے ریاستی اداروں سے متعلق بیان پر چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم کی شدید مذمتکراچی: چیئ...
14/07/2026

پریس ریلیز

مولانا فضل الرحمٰن کے ریاستی اداروں سے متعلق بیان پر چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم کی شدید مذمت

کراچی: چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ریاستی اداروں، بالخصوص پاک فوج، سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کو سیاسی تنازعات کا حصہ بنانا اور ایسے الفاظ استعمال کرنا جو شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے جذبات کو مجروح کریں، کسی بھی صورت مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اختلافِ رائے ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، تاہم قومی اداروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری، احتیاط اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔

زوہیب اعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ قومی یکجہتی، آئین کی بالادستی، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ سیاسی رویّوں کی ضرورت ہے۔ قومی اداروں پر غیر ضروری تنقید یا اشتعال انگیز بیانات قومی اتحاد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نوجوانانِ مہاجر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی سیاسی جدوجہد کو قومی اداروں کے احترام، آئین کی پاسداری اور پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد کے مطابق آگے بڑھائیں تاکہ ملک میں استحکام، اتحاد اور جمہوری روایات کو فروغ مل سکے۔

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
نوجوانانِ مہاجر

PRESS RELEASE

Chairman of Nojawanan-e-Muhajir Zohaib Azam Strongly Condemns Maulana Fazlur Rehman's Statement Regarding State Institutions

Karachi: Chairman of Nojawanan-e-Muhajir, Zohaib Azam, has strongly condemned Maulana Fazlur Rehman's recent statement regarding Pakistan's state institutions, particularly the Pakistan Armed Forces. He stated that dragging national institutions into political disputes and using remarks that hurt the sentiments of the families of martyrs and the nation is neither responsible nor appropriate.

Zohaib Azam said that the sacrifices made by the martyrs and the security forces for the defense, security, and stability of Pakistan are respected and honored by the entire nation. While every political party has the constitutional and democratic right to express disagreement, discussions concerning national institutions must always be conducted with responsibility, restraint, and in the broader national interest.

He further stated that Pakistan currently needs national unity, constitutional supremacy, mutual respect, and responsible political conduct rather than political confrontation. Irresponsible or inflammatory statements against national institutions only weaken national cohesion and undermine collective efforts for stability.

Nojawanan-e-Muhajir urges all political and religious parties to ensure that their political discourse remains consistent with respect for national institutions, adherence to the Constitution, and the broader national interest, so that unity, stability, and democratic values can continue to flourish in Pakistan.

Issued by:
Media & Publications Department
Nojawanan-e-Muhajir






نوجوانانِ مہاجر کے جوائنٹ سیکرٹری سمیر اعظم اور لانڈھی ٹاؤن کے آرگنائزر حمزہ خان نے "عالمی مجلس تحفظِ ختم نبوت" کے زیر ا...
13/07/2026

نوجوانانِ مہاجر کے جوائنٹ سیکرٹری سمیر اعظم اور لانڈھی ٹاؤن کے آرگنائزر حمزہ خان نے "عالمی مجلس تحفظِ ختم نبوت" کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے "تحفظِ ختمِ نبوت سیمینار" میں شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم کی جانب سے منتظمین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

نوجوانانِ مہاجر





چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم کا یومِ شہداء اردو (9 جولائی) کے موقع پر بیانکراچی (9 جولائی 2026):چیئرمین نوجوانانِ ...
09/07/2026

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم کا یومِ شہداء اردو (9 جولائی) کے موقع پر بیان

کراچی (9 جولائی 2026):
چیئرمین نوجوانانِ مہاجر، زوہیب اعظم نے 9 جولائی 1972 کے شہداء اردو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن مہاجر قوم کی تاریخ کا ایک زخم خوردہ باب ہے، جب صرف اپنی زبان، اپنی شناخت اور اپنے آئینی حق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے، مگر افسوس کہ اس کی بقاء اور سرکاری سطح پر نفاذ کی جدوجہد آج بھی مکمل نہیں ہو سکی۔ 9 جولائی کو شہید ہونے والے نوجوان صرف اردو زبان کے نہیں بلکہ پاکستان کے وفاقی تشخص کے محافظ تھے۔

زوہیب اعظم نے مزید کہا کہ نوجوانانِ مہاجر ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اردو زبان کا فروغ قومی یکجہتی اور آئینی ہم آہنگی کی ضمانت ہے۔ آج بھی مہاجر نوجوان اسی جذبے سے سرشار ہیں، اور اپنے حقوق، شناخت اور زبان کے تحفظ کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ اردو زبان کو ملک کے تمام سرکاری، تعلیمی اور عدالتی نظام میں مکمل طور پر رائج کیا جائے، اور 9 جولائی کو یومِ شہداء اردو کے طور پر سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں ان قربانیوں کو یاد رکھیں۔

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے پوری زندگی جمہوریت، انصاف، آئین کی با...
09/07/2026

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے پوری زندگی جمہوریت، انصاف، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی خدمات، جرات اور اصول پسندی ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے افکار پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nojawanan e Muhajir - نوجوانانِ مہاجر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share