11/05/2026
کل جب میں نے چولستان کے کچھ علاقوں کا وزٹ کیا، تو ایک بار پھر دل اداس ہو گیا…
وہ ٹوبے جو کبھی بارش کے پانی سے بھرے رہتے تھے، آج بالکل خالی پڑے تھے۔
اکا دکا گائے اور دوسرے جانور شدید پیاس اور گرمی میں پریشان حال دکھائی دیے، جبکہ چرند پرند بھی پانی کی تلاش میں بھٹکتے نظر آئے۔
وہاں ایک مقامی شخص نے دبے لفظوں میں بتایا کہ اس علاقے میں ایک واٹر سپلائی سسٹم موجود ہے، اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پانی دور دراز ایک مرکزی ٹوبے تک پہنچایا جاتا ہے۔
مگر اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ پانی عام لوگوں اور جانوروں تک کم پہنچتا ہے، بلکہ صرف ایک مخصوص جگہ یا مخصوص افراد تک محدود رہ جاتا ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات اگر کوئی چولستانی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے تو وہی بتا سکتا ہے کہ واقعی چولستان میں کوئی مرکزی ایسا ٹوبہہ ہے ؟