Pakistan Food Workers Federation

  • Home
  • Pakistan Food Workers Federation

Pakistan Food Workers Federation Pakistan Food Workers Federation works for the rights of workers in the food and beverages sector

پاکستان شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین کے وفد کا کوکاکولا بیوریجز پاکستان کراچی پلانٹ کا دورہمورخہ 17 جون 2026 کو پاکستان فو...
17/06/2026

پاکستان شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین کے وفد کا کوکاکولا بیوریجز پاکستان کراچی پلانٹ کا دورہ

مورخہ 17 جون 2026 کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمن کی خصوصی دعوت پر پاکستان شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین کے عہدیداران نے کوکاکولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کراچی پلانٹ کا دورہ کیا۔

وفد کی قیادت یونین کے صدر عبدالمجید اور جنرل سیکرٹری سید شہزاد الحسن کر رہے تھے۔ اس موقع پر کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین کے نائب صدر شیراز احمد، جوائنٹ سیکرٹری انور شاہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمن نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مزدوروں کے حقوق، یونین سرگرمیوں اور کارکنوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین نے شیزان یونین کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا، جبکہ دونوں یونینوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، بہتر کام کے حالات اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔

Under the banner of the Pakistan Food Workers Federation, the National Tea Workers Union organized a peaceful protest on...
09/06/2026

Under the banner of the Pakistan Food Workers Federation, the National Tea Workers Union organized a peaceful protest on June 8, 2026, outside the main gate of the Lipton Tea Factory in support of the approval of the Charter of Demand and the protection of workers' rights.
A large number of workers participated in the demonstration, expressing their concerns over the management’s unfair attitude and prolonged delay in addressing workers' issues. Protesters raised slogans in support of their demands and demonstrated strong unity and solidarity.
Addressing the gathering, union leaders stated that the Charter of Demand has been continuously ignored for the past two years, depriving workers of salary increases, benefits, and other essential facilities. They described the situation as a violation of workers' legal, constitutional, and collective bargaining rights and called for immediate negotiations and acceptance of the workers' legitimate demands.
The protest was led by Union President Rao Rashid Ali. joint Secretory Shahzad Saleem and.Finance Secretary M.Zahid .The union leadership reaffirmed its commitment to continue the struggle until the legitimate demands of the workers are accepted.

مورخہ 8 جون 2026 بروز منگل کو نیشنل ٹی ورکرز یونین کے ممبران نے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام لپٹن پاکستان لمیٹڈ ٹی فیکٹری خانیوال کے مرکزی گیٹ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے حق میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں فیکٹری کے محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامیہ کے غیر سنجیدہ اور مزدور مخالف رویّے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یونین قائدین نے کہا کہ گزشتہ 29 ماہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث محنت کش تنخواہوں میں اضافے، مراعات اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو مزدوروں کے قانونی، آئینی اور اجتماعی سودے بازی (Collective Bargaining) کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت یونین کے صدر راشد علی جوائنٹ سیکرٹری شہزاد سلیم اور محمد زاہد فنانس سیکرٹری نے کی۔ یونین قیادت نے اعلان کیا کہ مزدوروں کے جائز مطالبات کی منظوری تک جدوجہد اور احتجاجی تحریک جاری رکھی
جائے گی۔

05/06/2026

litpon Tea Workers

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے برادر مارک لوریٹسن کو عالمی مزدور تحریک، بین الاقوامی یکجہتی اور محنت کشوں کے حقوق ...
05/06/2026

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے برادر مارک لوریٹسن کو عالمی مزدور تحریک، بین الاقوامی یکجہتی اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے ان کی دہائیوں پر محیط خدمات پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

2017 میں IUF کے صدر منتخب ہونے والے برادر مارک نے اپنی پوری زندگی کارکنوں کی تنظیم سازی، مضبوط اجتماعی معاہدوں اور عالمی مزدور یکجہتی کے فروغ کے لیے وقف رکھی۔ 31 مئی 2026 کو UFCW سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ان کی شاندار خدمات کا ایک اہم باب مکمل ہوا۔

شکریہ برادر مارک!
آپ کی قیادت، عزم اور محنت کشوں کے لیے بے لوث خدمات دنیا بھر کی ٹریڈ یونین تحریک کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن آپ کے لیے صحت مند، خوشحال اور پُرسکون ریٹائرمنٹ کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

On June 1, 2026, the National Tea Workers Union, under the banner of the Pakistan Food Workers Federation, organized a p...
01/06/2026

On June 1, 2026, the National Tea Workers Union, under the banner of the Pakistan Food Workers Federation, organized a peaceful protest in front of the main gate of the Lipton Tea Factory in Khanewal. A large number of workers participated in the demonstration to raise their voices for fair wages, better working conditions, and respect for their collective bargaining rights. Union leaders highlighted that the Charter of Demands has remained unresolved for the past two years, depriving workers of wage increases and other essential benefits.

Despite the harsh weather conditions, workers showed remarkable unity and determination. The participants pledged to continue their struggle until their legitimate demands are accepted and their grievances are addressed. The protest was led by Union General Secretary Mukhtiar Ahmed and Finance Secretary Muhammad Zahid, reflecting the workers’ commitment to protecting their rights through peaceful and democratic means.

یکم جون 2026 کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل ٹی ورکرز یونین نے لپٹن ٹی فیکٹری خانیوال کے مرکزی گیٹ کے سامنے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں بڑی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی اور مناسب اجرتوں، بہتر سہولیات اور اجتماعی سودے بازی کے حقوق کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔ یونین رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دو برس سے چارٹر آف ڈیمانڈ زیر التوا ہے، جس کے باعث کارکنان تنخواہوں میں اضافے اور دیگر بنیادی مراعات سے محروم ہیں۔

شدید گرمی اور سخت موسمی حالات کے باوجود محنت کشوں نے غیر معمولی اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنے جائز مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت یونین کے جنرل سیکرٹری مختیار احمد اور فنانس سیکرٹری محمد زاہد نے کی، جس نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے پختہ عزم کو نمایاں کیا۔

پاکستان میں مزدوروں کے حق ہڑتال کی صورتحال
01/06/2026

پاکستان میں مزدوروں کے حق ہڑتال کی صورتحال

چند دن قبل اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ مزدوروں اور یونینوں کو کلیدی بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہڑتال کا حق حاصل ہے، یہ ایک ایسی رائے ہے جو دنیا ب...

27/05/2026
Under the banner of Pakistan Food Workers Federation, the National Tea Workers Union held a peaceful protest on May 18, ...
18/05/2026

Under the banner of Pakistan Food Workers Federation, the National Tea Workers Union held a peaceful protest on May 18, 2026, outside the main gate of Lipton Tea Factory Khanewal for the approval of the Charter of Demand and workers’ rights.

A large number of workers participated in the protest and raised strong slogans against the management’s unfair attitude. Union leaders said that the Charter of Demand has been ignored for the last two years, depriving workers of salary increases and basic facilities.

The protest was led by Rao Rashid and Mukhtiar Ahmed. The union leadership announced that the struggle will continue until the workers’ legitimate demands are accepted.



پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل ٹی ورکرز یونین کی جانب سے مورخہ 18 مئی 2026 کو لپٹن ٹی فیکٹری خانیوال کے مرکزی گیٹ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کے حق میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں فیکٹری کے محنت کشوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے انتظامیہ کے غیر سنجیدہ اور مزدور دشمن رویّے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور اپنے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

یونین قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس سے چارٹر آف ڈیمانڈ کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث محنت کش تنخواہوں میں اضافے، مراعات اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مقررین نے اس صورتحال کو مزدوروں کے قانونی، آئینی اور بارگیننگ حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرہ کی قیادت راو راشد اور مختیار احمد نے کی۔ مقررین نے واضح کیا کہ جب تک مزدوروں کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

مورخہ 15 مئی 2026 کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام سال 2007 میں یونی لیور رحیم یار خان سے برطرف کیے گئے مزدور...
15/05/2026

مورخہ 15 مئی 2026 کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام سال 2007 میں یونی لیور رحیم یار خان سے برطرف کیے گئے مزدوروں نے اپنی بحالی کے مطالبے کے حق میں یونی لیور رحیم یار خان فیکٹری گیٹ کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ملک ندیم اور صبور خان نے کی، جبکہ کوکا کولا بیوریجز ورکرز یونین کی جانب سے چوہدری ساجد اور جام گل نواز نے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی شرکت کی۔ مظاہرے میں مرد و خواتین ورکرز کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ برطرف مزدوروں کو فوری طور پر بحال کرے اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ایک مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔

Address


Telephone

+923002147462

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Food Workers Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Food Workers Federation:

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share