Sky Way Foundation اسکائ وئے فاؤنڈیشن

Sky Way Foundation  اسکائ وئے فاؤنڈیشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sky Way Foundation اسکائ وئے فاؤنڈیشن, Nonprofit Organization, Jamia Masjid Aziza , Altaf Naghar, Orangi Town City, Sindh, Karachi.

03/07/2026
شکریہ عرفان شیخخراج تحسین  اور اظہار تشکر  کا ایک محبت بھرا انداز اسکائے وے فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کراچی کی ایک ایسی غیر سرکاری...
28/05/2026

شکریہ عرفان شیخ

خراج تحسین اور اظہار تشکر کا ایک محبت بھرا انداز

اسکائے وے فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کراچی کی ایک ایسی غیر سرکاری تنظیم ہے جس نے 2021 میں اندرون سندھ، بلوچستان اور کراچی کے غریب و نادار مسلمانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کے لئے ان ہی کے علاقوں میں وقف فی سبیل اللہ قربانی پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔
الحمدللہ 2021 سے2026 تک ان پانچ سالوں کا سفر اللہ کے فضل وکرم اور معاونین کے اعتماد و رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے عہدیداروں اور کارکنوں کی بے لوث محنت کی وجہ سے 100 فی صد کامیابی سے جاری ہے اور
اس سفر کی منزل ان شاء اللہ جنت ہے۔
ان چھ سالوں میں جن جن ساتھیوں نے عید کے دن اپنے گھر کے آرام اور گھر میں ہونے والی قربانی اور رات کی دعوتوں کی قربانی دے کر معاونین کی قربانیوں کے ذبیحے کئے اور گوشت ان نادار اور حقیقی مستحق گھرانوں تک پینچایا جنہیں سالہا سال گوشت نصیب نہیں ہوتا۔۔۔۔ ان سب ساتھیوں کو میرا سلام۔۔۔۔۔ اور اللہ سے ان سب کے اجر کے محفوظ ہونے اور قیامت کے دن بڑھا چڑھا کر عطا ہونے کی ہزاروں دعائیں ہیں۔
کس کی کیا نیت یے؟ کون مخلص ہے اور کتنا مخلص ہے؟ یہ اللہ جانتا ہے اور انسان کو کسی کی نیت جانچنے کا حق بھی نہیں ہے۔
محدث حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں "
آدمی کو خود اپنی نیت کا حال سمجھنا مشکل ہوتا ہے، پھر وہ دوسروں کی نیتوں پر کیسے حکم لگا سکتا ہے؟!"
الحمدللہ اس سال2026 میں بھی اسکائے وے فاؤنڈیشن کو توقعات سے بڑھ کر خدمات کی سرانجام دہی کا شرف حاصل ہوا۔
اور کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر وقف قربانیاں کی گئیں۔
فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری، مجاہد انتھک جناب محمد عرفان شیخ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں کراچی سے عارف شیخ اور سعود شیخ کے علاوہ تھر پارکر سے مولانا حسن سموں، میرپور خاص سے مولانا راشد حسن،دادو سے مولانا عبدالغنی چانڈیو اور دیگر مقامی ساتھی بھی شامل تھے۔
کراچی سے ساتھی 9 ذی الحجہ کو روانہ ہوۓ، اور دس ذوالحجہ کو نماز عید تھر پارکر میں ادا کرکے قربانیاں شروع کیں۔ جنرل سیکرٹری عرفان شیخ نے متعدد جانور خود اپنے ہاتھ سے ذبح کئے۔ اور بہترین شرعی طریقہ کے مطابق ذبیحہ کیا۔
جن علاقوں میں قربانیاں کی گئیں ان میں تھرپارکر، نوکوٹ، بدین، ٹنڈو باگو، پنگریو ٹھٹہ، جھرک گھارو لورای جیمس آباد، سندھڑی، میرپورخاص خاص، دادو، سانگھڑ، دادو، میہڑ، خصدار بسیمہ ساجد، کوڑاسک بلوچستان کے گوٹھ اور کراچی کے نواحی علاقے اورنگی ٹاون اور سرجانی ٹاؤن کی غریب بستیاں شامل ہیں۔

میرے شہزادے بھائ،محمد عرفان شیخ صاحب نے دس ساتھیوں جتنا کام کیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
نبیﷺ کا فرمان ہے کہ جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کریم کا بھی شکر گزار نہیں ہوسکتا۔
اس لئے شکریہ عرفان بھائ
شکریہ معاونین۔۔۔
شکریہ اسکائے وے فاؤنڈیشن۔
نوٹ: یاد رہے اسکائے وے فاونڈیشن رجسٹرڈ کے کسی عہدے دار رکن، کارکن کی کوئی تنخواہ کوئی ٹی اے ڈے اور کوئی بھی کسی طرح کا کمیشن نہیں ہے۔
یہ سب خدمات رضاکارانہ طور پر اللہ کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے سرانجام دی جاتی ہیں۔
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وتب علینا انک انت التواب الرحیم وصلی اللہ تعالی علی خیر خلقه محمد و آله و صحبه اجمعين آمین
دعاگو:
ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی (عفا الله عنه)
صدر، اسکائے وے فاؤنڈیشن رجسٹرڈ

اسکائے وے فاؤنڈیشن کے تحت سترہ سے زائد مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے۔ان شاء اللہ
25/05/2026

اسکائے وے فاؤنڈیشن کے تحت سترہ سے زائد مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے۔ان شاء اللہ

25/05/2026

عید الاضحیٰ کی نماز ہمارے ساتھ ادا کریں۔

آئیے اس مبارک دن کو عبادت، اتحاد اور شکرگزاری کے ساتھ منائیں۔

امامت و خطاب:
ڈاکٹر علامہ عامر عبداللہ محمدی صاحب حفظہ اللہ

وقت:
ٹھیک 06:15 بجے صبح

بمقام:
جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ، 5 سی 4 نارتھ کراچی

تکبیراتِ عید:

الله أكبر الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله والله أكبر، الله أكبر ولله الحمد

الله أكبر كبيرًا، والحمد لله كثيرًا، وسبحان الله بكرةً وأصيلًا

نوٹ:
خواتین کے لیے باپردہ انتظام موجود ہے۔
تمام حضرات و خواتین سے بروقت شرکت کی اپیل ہے۔

Visit: dramirabdullahmuhammadi.com

Address

Jamia Masjid Aziza , Altaf Naghar, Orangi Town City, Sindh
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sky Way Foundation اسکائ وئے فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share