GBians NUML Karachi

GBians NUML Karachi Welcome to the official page for students from Gilgit-Baltistan at NUML Karachi Campus!

This page is a community for students from Gilgit-Baltistan studying at NUML Karachi Campus to connect, share, and support one another.

15/11/2024

فیسوں میں ناجائز اضافے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔۔
NUML Karachi Campus
NUML university Islamabad

16/09/2024

*`درودِ ابـــراہیمـی:`*

*اَللّٰھُمَّ صَــلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

ذی حالِ مستی مقم بہ رنجش بحا لِ ھجراں بے چارا دل ھےسنائی دیتی ہے جسکی دھڑکنتمھارا دل یا ہمارا دل ہےوہ آکے پہلو میں ایسے ...
09/09/2024

ذی حالِ مستی مقم بہ رنجش
بحا لِ ھجراں بے چارا دل ھے

سنائی دیتی ہے جسکی دھڑکن
تمھارا دل یا ہمارا دل ہے

وہ آکے پہلو میں ایسے بیٹھے
کہ شام رنگین ھو گئی ہے

ذرا ذرا سی کھلی طبیعت
ذرا سی غمگین ہو گئ ہے

یہ شرم ہے یا حیا ہے کیا ہے؟؟؟
نظر اُٹھاتے ہی جھک گئی ہے

تمہاری آنکھوں پہ گر کے شبنم
ہماری پلکوں پہ رک گئی ہے

عجیب ہیں دل کے زخم یارو
نہ ہوں تو مشکل ہے جینا اس کا

جو ہو تو ہر درد ایک ہیرا
ہر ایک غم ہے نگینہ اس کا

سنائی دیتی ہے جسکی دھڑکن
تمھارا دل یا ہمارا دل ہے....

گلزار

۔
۔

چل آ اک ایسی " نظم "کہوںجو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے،،                   میں" آ " لکھوں تُو آ جائے                   میں"بیٹھ"...
09/09/2024

چل آ اک ایسی " نظم "کہوں
جو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے،،

میں" آ " لکھوں تُو آ جائے
میں"بیٹھ"لکھوں تُو آ بیٹھے،،

میرے"شانے"پر سر رکھے تُو
میں"نیند"کہوں تُو سو جائے،،

میں کاغذ پر تیرے"ہونٹ"لکھوں
تیرے" ہونٹوں" پر مسکان آئے،،،

میں" دل " لکھوں تُو دل تھامے
میں" گم " لکھوں تُو کھو جائے،،

تیرے" ہاتھ " بناوں پنسل سے
پھر" ہاتھ " پہ تیرے ہاتھ رکھوں،

کچھ" الٹا سیدھا" فرض کروں
کچھ" سیدھا الٹا " ہو جائے،،،

میں " آہ " لکھوں تُو ہائے کرے
بےچین لکھوں"بےچین" ہو تُو،،

پھر میں بےچین کا" ب" کاٹوں
تُجھے " چین" زرا سا ہو جائے،،

ابھی"ع" لکھوں تُو سوچے مجھے
پھر "ش"لکھوں تیری نیند اُڑے،،

جب"ق" لکھوں تُجھے کچھ کچھ ہو
میں"عشق" لکھوں تُجھے ہو جائے
عامر امیر

05/09/2024

مطالعہ کی اہمیت!!

مطالعہ کی اہمیت اور اسکی قدر کا کوئی انکاری نہیں ہے علم کے حصول اور شعور کی ترقی کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ انسانی ترقی کا سفر مطالعہ کی مدد سے ہی ممکن ہوا ہے، اور یہ عمل قدیم زمانوں سے آج تک انسان کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔ مطالعہ انسان کو نہ صرف معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ اسے فکر، فہم اور دانشمندی کی نئی جہتوں سے آشنا کرتا ہے۔ آج ہم مطالعہ کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔

1) علم کا حصول!
مطالعہ کا سب سے بڑا فائدہ علم کا حصول ہے۔ کتابوں سے عشق اپکو علمی ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے ۔علم وہ قیمتی خزانہ ہے جو انسان کو معاشرتی، سائنسی اور فکری طور پر ترقی دیتا ہے۔ کتابیں، رسالے، تحقیقاتی مضامین اور دیگر مطالعے کے ذرائع انسان کو دنیا بھر کی معلومات تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ مطالعہ ہی ہے جو انسان کو ماضی کے تجربات سے سیکھنے اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار ہونے کا موقع دیتا ہے۔

2) فکری وسعت:
مطالعہ ذہن کو وسعت دیتا ہے اور سوچنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ مختلف چیزوں کو مختلف طریقوں سے پرکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔مختلف موضوعات کا مطالعہ انسان کو مختلف زاویوں سے مسائل کو دیکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ یہ ذہنی وسعت انسان کو تخلیقی بناتی ہے اور وہ معاشرتی اور ذاتی زندگی میں زیادہ بہتر فیصلے کر سکتا ہے۔ مطالعہ انسان کو تنقیدی سوچ کی عادت ڈالتا ہے اور اسے مختلف نظریات اور خیالات کا تجزیہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

3) شخصیت کی تعمیر:
مطالعہ انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ یہ انسان کو شعور، اخلاقی اقدار اور ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔ ایک مطالعہ پسند انسان معاشرتی روایات، ثقافت اور اخلاقیات سے بخوبی واقف ہوتا ہے اور وہ بہتر شہری اور انسان بننے کی کوشش کرتا ہے۔ کتابیں انسان کو صبر، تحمل اور برداشت سکھاتی ہیں، جو زندگی میں کامیابی کے لیے اہم عوامل ہیں۔

4)ذہنی سکون:
مطالعہ ذہنی سکون کا ذریعہ بھی ہے۔ جب انسان کسی اچھی کتاب کا مطالعہ کرتا ہے، تو وہ دنیا کی الجھنوں سے دور ہو کر ایک منفرد دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہ عمل انسان کو ذہنی طور پر پرسکون کرتا ہے اور اسے اپنے جذبات اور خیالات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

5) پیشہ ورانہ ترقی:
پیشہ ورانہ دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھی مطالعہ کی بہت اہمیت ہے۔ مطالعہ نہ صرف فرد کی علمی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ اسے اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ کامیاب افراد کی زندگیوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انہوں نے مطالعہ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنایا ہوتا ہے۔

مطالعہ ایک لازمی اور اہم عمل ہے جو انسان کو ہر میدان میں ترقی دیتا ہے۔ یہ نہ صرف علم کا ذریعہ ہے بلکہ انسان کی ذہنی، فکری، اور اخلاقی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ مطالعہ کی عادت انسان کی زندگی کو کامیاب اور خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ لہذا، ہمیں چاہیے کہ مطالعہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اسے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں شامل کریں تاکہ ہم ایک کامیاب اور باشعور انسان بن سکیں۔

قلمکار

گلگت بلتستان کی اسمبلی میں آئے روز ہونے والے جھگڑے اور ارکان کے درمیان گالیوں کا آزادانہ استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ...
04/09/2024

گلگت بلتستان کی اسمبلی میں آئے روز ہونے والے جھگڑے اور ارکان کے درمیان گالیوں کا آزادانہ استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ نہ صرف جمہوریت کے تقدس کو پامال کرتا ہے بلکہ عوامی نمائندوں کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عہدے کی عظمت کا احساس کریں اور عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں، نہ کہ ذاتی تنازعات میں اُلجھ کر عوام کے سامنے شرمندگی کا باعث بنیں۔ اسمبلی جیسے مقدس ایوان میں اخلاقیات اور شائستگی کا دامن تھامنا ضروری ہے تاکہ ایک مثبت اور تعمیری سیاسی ماحول قائم ہو سکے۔

قلم بخود
ان پڑھ فلسفی

مطلب قوم پرستی کا ٹورنامنٹ پھر سے شروع ہونے کو ہے۔۔۔
03/09/2024

مطلب قوم پرستی کا ٹورنامنٹ پھر سے شروع ہونے کو ہے۔۔۔

مطلب ہماری ڈگری بھی کسی بھی وقت جعلی قرار دی جاسکتی ہے۔۔۔۔
02/09/2024

مطلب ہماری ڈگری بھی کسی بھی وقت جعلی قرار دی جاسکتی ہے۔۔۔۔

Address

Karachi Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBians NUML Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share