Gultari Students Federation GSF

Gultari Students Federation GSF (جی ایس ایف) گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلتستان کی سرحدی تحصیل گلتری کے طلباء سے منسوب ایک تنظیم ہے

"پریس ریلیز"(گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی قبلہ شیخ ذاکر حسین مدبری سے اہم ملاقات )(طلبہ کے تعلیمی و رہائشی مسائل کے ...
06/09/2026

"پریس ریلیز"

(گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی قبلہ شیخ ذاکر حسین مدبری سے اہم ملاقات )

(طلبہ کے تعلیمی و رہائشی مسائل کے حل کے لیے مؤثر لائحہ عمل تشکیل)

کراچی: آج بروز اتوار 6 ستمبر 2026 کو گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب قبلہ شیخ ذاکر حسین مدبری صاحب سے ملاقات کیں۔
ملاقات میں کراچی کی مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم گلتری کے طلبہ کو درپیش تعلیمی ، مالی اور رہائشی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے طلبہ کی جانب سے مرکزی ہاسٹل کے قیام اور فیسوں میں معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔ قبلہ شیخ ذاکر حسین مدبری صاحب نے طلبہ کے مسائل کو غور سے سنا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقعے پر چیدہ چیدہ مسائل کے حل کے لیے ایک منظم لائحہ عمل تشکیل دیا گیا اور اہم ترین اقدامات پر جلد از جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔ گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اراکین نے قبلہ شیخ ذاکر حسین مدبری صاحب کی مسلسل سرپرستی اور رہنمائی پر دلی تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کی توجہ سے درجنوں طلباء کا مستقبل محفوظ ہوگا۔

شعبہ نشرو اشاعت
گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی

Akmal Hussain
Shaikh Zakir Hussain Mudabbir
Qasim Zar
Gultari students Federation
Gultari Valley
ZuHair HasSan
Gultari Students Federation GSF
Mehmood Ali Mudabbir
Mohd Qasim Malik

پریس ریلیز گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے "جشنِ صادقین" کے موقع پر اہم نشست کا انعقادکراچی: آج بروزِ اتوار 30  اگست گ...
30/08/2026

پریس ریلیز

گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے "جشنِ صادقین" کے موقع پر اہم نشست کا انعقاد

کراچی: آج بروزِ اتوار 30 اگست گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام "جشنِ صادقین" کی مناسبت سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں گلتری کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ۔ نشست کا آغاز عید کی مناسبت سے مدح خوانی سے کیا گیا۔ بعد ازاں نشست کے ایجنڈے کے مطابق فیڈریشن کے التواء شدہ کاموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء مع صدر گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے مختلف تجاویز پیش کیں اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر فیڈریشن کے عہدیداران نے کہا کہ آنے والے دنوں میں طلبہ کے مسائل کے حل اور فیڈریشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جلد ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام برادران کو جلد اعتماد میں لیا جائے گا۔ شرکاء نے فیڈریشن کی اس کاوش کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شعبہ نشرواشاعت
گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن
Shaikh Zakir Hussain Mudabbir
Akmal Hussain
ZuHair HasSan
Qasim Zar
Gultari Students Federation
Mehmood Ali Mudabbir
Gultari students Federation
Next Voyage - Travel and Tours

الحمدللہ خدا کے فضل و کرم سے گلتری پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کراچی کے حوالے سے گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا ایک اہم...
01/02/2026

الحمدللہ خدا کے فضل و کرم سے گلتری پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کراچی کے حوالے سے گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ٹورنامنٹ میں گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے بھی ایک کرکٹ ٹیم شرکت کرے گی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں کرکٹ شرٹس بھی تقسیم کی گئیں ۔ ہم اس سلسلے میںNext Voyage - Travel and Tours اور اس کے سی ای او بردار ZuHair HasSanکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

گلتری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی

Address

Karachi Lines
75300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gultari Students Federation GSF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share