بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان

بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان غیر سیاسی۔خدمت خلق اولین ترجیح۔آپکی امانتوں کی ضامن۔اہل علاقہ و دیگر احباب کے تعاون سے سفر جاری ہے۔

12/08/2026

بوڑہ ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان ۔

ماہانہ فہرست عطیات براۓ ماہ جولائ 2026 .

1. بوڑہ میں واقع جعفر میڈیکل سینٹر کو ضرورت اور مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ اور ادویات کی مد میں اٹھ ہزار نقد عطیہ کی فراہمی ۔

2 . امراض قلب میں مبتلا ایک مریض کو ماہانہ ادویات کی مد میں پانچ ہزار عطیہ کی فراہمی ۔

3.ایک ضرورت مند اور مستحق فیملی کو گھریلو ضروریات کے لیۓ چار ہزار نقد عطیہ کی فراہمی ۔

جولائ کا اخری عشرہ بوڑہ ویلفئیر ٹرسٹ کے لیۓ انتہائ المناک رہا ۔ ہمارے مرکزی ممبر و سرگرم کارکن سید زمان افریدی ہمیشہ کے لیۓ ہم سے جدا ہںوۓ ۔
اس حوالے سے بھی تمام ڈونرز اور ٹرسٹ سے وابستہ ساتھیوں سے گزارش ہںے کہ وہ مرحوم سید زمان کو اپنی حصوصی دعاؤں میں یاد رکھے ۔ امین ۔

اپ اپنے عطیات و صدقات درج ذیل بینک اکانٹ یا موبایل اکاونٹ پر ہمیں بھیج سکتے ہیں ۔

_EasyPaisa/Jazzcash_
Account Name: Awais Afridi
Mobile No: 0333-3760868
Account Title: MUHAMMAD GHAFOOR
Account Number: 00300115095192
IBAN: PK31MEZN0000300115095192

09/08/2026

🕊️ قرآن خوانی ایصال ثواب کیلئے۔

چند روز قبل ہمارے بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے مرکزی ممبر اور ہمارے پیارے، مرحوم سید زمان بھائی وفات پا گئے تھے۔

آج ان کے ایصالِ ثواب کے لیے بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے مرکزی ممبران کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہل علاقہ، دوست احباب اور عزیزوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ الحمدللہ، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، قرآن خوانی کے بعد مرحوم کے لیے خصوصی دعاۓ مغفرت کی گئی اور بیان بھی ہوا۔

ہم تمام دوست احباب اور اہلِ علاقہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے شرکت کرکے مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم سید زمان بھائی کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

قرآن خوانی(برائے ایصال ثواب *مرحوم سید زمان بھائی*، سابقہ مرکزی میمبر بوڑہ ویلفیئرٹرسٹ)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہان...
07/08/2026

قرآن خوانی
(برائے ایصال ثواب *مرحوم سید زمان بھائی*، سابقہ مرکزی میمبر بوڑہ ویلفیئرٹرسٹ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

انشاءاللہ ہمارے سابقہ مرکزی ممبر *مرحوم سید زمان بھائی* کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس قرآن خوانی کا اہتمام بروزِ اتوار بتاریخ 9 اگست 2026 سہ پہر 03:00 بجے مرحوم *سید زمان بھائی* کی رہائش گاہ پر کیا جائے گا۔

اس موقع پر مرکزی کمیٹی کیطرف سے، اہل محلہ و علاقہ اور ان کے معزز دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے مرحوم سید زمان بھائی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ہمیں بھی موت سے پہلے اس کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

آپ کی آمد کی منتظر *مرکزی کمیٹی، بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ*

رابطہ نمبر : اویس بھائی 0333,3760868
رابطہ نمبر : دانش بھائی 0344,2622259

07/08/2026

🤲 دعائے مغفرت کی اپیل

آج بروزِ جمعہ، آپ سب احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے مرکزی ممبر مرحوم _سید زمان_ بھائی کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

براہِ کرم، سورۂ فاتحہ اور درودِ پاک پڑھ کر مرحوم کو ایصالِ ثواب کریں۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲

🤲 دعا برائے صحت یابیبوڑ اتم خیل (مصری خیل) سے تعلق رکھنے والے  خیبر آفریدی کافی عرصے سے علیل ہیں۔آپ سب احباب سے مؤدبانہ ...
31/07/2026

🤲 دعا برائے صحت یابی

بوڑ اتم خیل (مصری خیل) سے تعلق رکھنے والے خیبر آفریدی کافی عرصے سے علیل ہیں۔

آپ سب احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں مکمل صحتِ کاملہ، عاجلہ اور دائمہ عطا فرمائے، تمام بیماریوں کو دور فرمائے، اور انہیں جلد از جلد صحت یاب فرما کر اپنے اہلِ خانہ کے درمیان خوش و خرم رکھے۔

اللّٰهُمَّ اشْفِهِ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَفرزند لال زمان مصری خیل (سید زمان) بقضائے الہٰی طویل علالت کے بعد انتقال فرما...
28/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
فرزند لال زمان مصری خیل (سید زمان) بقضائے الہٰی طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے ہے۔

مرحوم ہمارے بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان مرکزی ممبر تھے۔سید زمان بھائی نے نہایت اخلاص، محنت اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

نمازِ جنازہ ان شاء اللہ کل صبح 9:00 بجے جامع مسجد باب الاسلام میں ادا کی جائے گی۔ تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

بوڑہ ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان ۔ماہانہ رپورٹ براۓ جون 2026 1- جعفر غنی میڈیکل سنٹر بوڑہ ایف ار پشاور میں مستحق اور نادار مریض...
08/07/2026

بوڑہ ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان ۔
ماہانہ رپورٹ براۓ جون 2026
1- جعفر غنی میڈیکل سنٹر بوڑہ ایف ار پشاور میں مستحق اور نادار مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیۓ اٹھ ہزار(8000) کا عطیہ .
2- ایک سفید پوش اور مستحق فیملی کے ایمرجنسی ضروریات کے لیۓ چار ہزار (4000) کا عطیہ ۔
3 -امراض قلب کے ایک مریض کو ماہانہ ادویات کی مد میں چار ہزار(4000) کا عطیہ ۔
4- اسکن انفکشن کے ایک مریض کو ایمر جنسی ٹریٹمنٹ کے مد میں سات ہزار (7000) کا عطیہ ۔
5 - کراچی میں ایک سیریس مریض کے اپریشن اور ضروری ٹریٹمنٹ کے لیۓ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈونرز کے تعاون سے ڈیڈھ لاکھ روپے (150000) کا عطیہ ۔
6- اسپتال میں موجود کئ سیریس اور مستحق مریض کو ٹرسٹ کے بلڈ بینک سے سات پاؤچ خون اور نو پاؤچ پلیٹلیٹس فراہم کیۓ گیۓ ۔
بوڑہ ویلفیر ٹرسٹ ایک نجی فلاحی ادارہ ہںے جو مختلف فلاحی پراجیکٹس میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہںے ۔ اپ بھی اپنے عطیات ۔ صدقات اور خیرات کی مدد سے اس نیک کام میں شرکت کر سکتے ہیں ۔ اپنے عطیات درج ذیل بینک اکاونٹ پر بھیج سکتے ہیں ۔

_EasyPaisa/Jazzcash_
Account Name: Awais Afridi
Mobile No: 0333-3760868
Account Title: MUHAMMAD GHAFOOR
Account Number: 00300115095192
IBAN: PK31MEZN0000300115095192

🌹 الحمدللہ، آپ سب کے تعاون سے ایک اور نیک کام مکمل ہوا۔ 🌹بوڑہ علی خیل سے تعلق رکھنے والے یتیم بچے کے آپریشن کے لیے آپ سب...
30/06/2026

🌹 الحمدللہ، آپ سب کے تعاون سے ایک اور نیک کام مکمل ہوا۔ 🌹

بوڑہ علی خیل سے تعلق رکھنے والے یتیم بچے کے آپریشن کے لیے آپ سب سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی تھی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ تمام مخیر حضرات کے اعتماد و تعاون سے 1,81,400 روپے وصول ہوئے، جبکہ آپریشن، ٹیسٹ اور ادویات سمیت مجموعی اخراجات تقریباً 1,50,000 روپے تھے۔

ٹرسٹ کی جانب سے ہسپتال کے تمام اخراجات براہِ راست ویلفیئر ڈیسک پر جمع کروائے گئے، جبکہ باقی ماندہ رقم بچے کے گھر والوں کے حوالے کر دی گئی تاکہ وہ علاج اور دیگر ضروری اخراجات پورے کر سکیں۔

الحمدللہ، بچے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور وہ اب گھر پر صحت یاب ہو رہا ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس بچے کو مکمل صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

📄 شفافیت کے پیشِ نظر ہسپتال کے متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ منسلک ہیں۔

الحمدللہ!بوڑہ ویلفیئر  ٹرسٹ پاکستان  نے ایک مستحق بچے کی مدد کرتے ہوئے اس کے علاج کے لیے ضروری ادویات فراہم کی ہیں۔ مذکو...
22/06/2026

الحمدللہ!

بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے ایک مستحق بچے کی مدد کرتے ہوئے اس کے علاج کے لیے ضروری ادویات فراہم کی ہیں۔ مذکورہ بچے کو جلد (Skin) کا مسئلہ درپیش تھا، جس کے لیے پشاور کے ایک ماہر ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد تین ماہ تک باقاعدگی سے دوا استعمال کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بچے کے اہلِ خانہ نے اپنی استطاعت کے مطابق ایک ماہ کی ادویات خرید لیں، تاہم باقی دو ماہ کی ادویات کے اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے ممکن نہ تھا۔ اس صورتحال میں انہوں نے بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان سے تعاون کی درخواست کی۔

بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری مدد فراہم کرتے ہوئے فی الحال ایک ماہ کی ادویات خرید کر دیں، جن کی مالیت تقریباً 7,000 روپے ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ضرورت مند افراد کی خدمت کا موقع عطا فرمایا۔ ان شاء اللہ بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان آئندہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق مستحق افراد کی مدد اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

اللہ تعالیٰ تمام معاونین، خیر خواہوں اور خدمتِ خلق میں حصہ لینے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
_Bank Name: JS Bank_

Account Title: Muhammad Ghafoor
Account Number: 0002153161
IBAN: PK08JSBL9040000002153161
Branch:JS Bank Jodia Bazar,Karachi

_EasyPaisa/Jazzcash_

Account Name: Awais Afridi
Mobile No: 0333-3760868

Address

Karachi Lines

Telephone

+923129899544

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to بوڑہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان:

Shortcuts

Share