02/07/2026
*سندھ پولیس میں چھپی ایک اور کالی بھیڑ منظرآم پر آگئ۔*
*تھانہ لیاقت آباد کے اے ایس آئ وقار کی رشوت وصولی کی ویڈیو وائرل۔*
کراچی رپورٹ(نمائندہ خصوصی)سندھ پولیس میں افسران بالا کی دن رات کاوشوں کے بعد آج پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہت حد تک بہتری نظر آتی ہے لیکن پولیس میں چھپی کچھ کالی بھیڑیں اب بہی باقی رہ گئ ہیں جو کہ ڈیپارٹمنٹ کا نام بدنام کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہیں اور کوئ موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ لیاقت آباد میں میں تعینات اے ایس آئ وقار کس طرح چند پیسوں کے عوض غیر قانونی سرگرمیں کی سرپرستی کر کے سندھ پولیس کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں۔ جب سے ایس ایچ او سید عبادت علی شاہ نے تھانہ لیاقت آباد کا چارج سمبھالا ہے جب سے اس حدود میں ہر قسم کے جرائم میں کمی دیکھی گئ ہے لیکن ایس ایچ او کے ماتحت موبائل افسر ان کی بھی تمام محنت پر پانی پھیر رہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی دعوہ ہے کے اے ایس آئ وقار کے خلاف اور بھی شواہد موجود ہیں جو جلد منظرآم پر لائے جائںنگے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈیپارٹمنٹ اس کے خلاف کیا ایکشن لیتا ہے۔
Karachi Police - KPO