فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

  • Home
  • Pakistan
  • Kakrali
  • فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں, Non-Governmental Organization (NGO), Kakrali.

ہم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گجرات اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ گجرات کے ممبران کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے یونین کونسل سدوال کل...
29/05/2026

ہم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گجرات اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ گجرات کے ممبران کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے یونین کونسل سدوال کلاں کو نئی یونین کونسل کے طور پر شامل کر کے اہلیانِ علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے۔ 👏✨

سدوال کلاں میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد کوٹلہ ارب علی خان سے نالہ بھنڈر پار کسی بھی انفرادی گاؤں سے کہیں زیادہ ہے۔ حتیٰ کہ دیگر دو یونین کونسلز کے جو مین دفاتر والے مرکزی گاؤں ہیں، سدوال کلاں کے ووٹ ان سے بھی زیادہ ہیں، مگر وہ گاؤں عرصہ دراز سے یونین کونسل کا درجہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس لیے سدوال کلاں کو یہ حق ملنا زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔ 🗳️📈

یونین کونسل گراؤنڈ لیول پر عوام تک بنیادی سہولیات پہنچانے میں گورنمنٹ کا سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انتظامیہ کا یہ فیصلہ بہت خوش آئند ہے، جس کے انشاء اللہ ہمارے علاقے کے لیے دور رس اور مثبت نتائج ثابت ہوں گے۔ 🏡🌟

ہم اہلیانِ یونین کونسل سدوال کلاں پوری امید کرتے ہیں کہ Deputy Commissioner Gujrat عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس یونین کونسل کو مستقل بحال رکھے گی تاکہ اہل علاقہ ترقی کے سفر میں شامل رہ سکیں۔ دلی شکریہ! 🇵🇰🤝

سدوال کلاں کو یونین کونسل کا درجہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں-
25/05/2026

سدوال کلاں کو یونین کونسل کا درجہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں-

20/05/2026

الحمد اللہ اللّه پاک کے فضل سے بچی مل گئی ہے-جس جس نے پوسٹ لگائی ہے مہربانی فرما کر ڈلیٹ کر دیں شکریہ

جو دوست احباب بیسک کمپیوٹر کورس یا پھر ایڈوانس سکلز سیکھ کر آنلائن کام کرنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کر لیں۔ اہلیان سدوال کلاں...
16/05/2026

جو دوست احباب بیسک کمپیوٹر کورس یا پھر ایڈوانس سکلز سیکھ کر آنلائن کام کرنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کر لیں۔ اہلیان سدوال کلاں کے لئے انتہائی مناسب فیس۔ اے سی والا پرسکون ماحول۔ دورانیہ 2 سے 3 ماہ. کچھ سیٹس باقی ہیں جلدی کریں۔
رابطہ ۔ 03007796374

13/05/2026

السلام علیکم

کافی دوستوں نے کال کر کے مختلف محلوں میں گلیوں اور نالیوں کی صفائی کے حوالے سے اطلاع دی ہے۔ چند دنوں سے صفائی عملہ موجود نہیں کیونکہ وہ کھاریاں اسپیشل ڈیوٹی پر گیا ہوا ہے۔

انشاءاللہ جیسے ہی عملہ واپس آئے گا، تمام گلیوں اور نالیوں کی صفائی، جن کی شکایات موصول ہوئی ہیں، فوری طور پر کروا دی جائے گی۔

انتظار اور تعاون کرنے پر آپ سب کے شکر گزار ہیں۔
شکریہ
منجانب ۔ فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

11/05/2026

اسلام و علیکم ۔
کسی ایمرجنسی کی بناء پر نادرہ وین کا پروگرام کینسل ہوگیا ہے۔ جیسے ہی نیا شیڈول جاری ہوتا ہے آپ کو انفارم کر دیا جائے گا۔

منجانب ۔ فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

اسلام و علیکم ۔📢 *اہم اطلاع* 📢  _نادرہ موبائل وین سروس_"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کے زیرِ انتظام  ان شاء ...
08/05/2026

اسلام و علیکم ۔

📢 *اہم اطلاع* 📢
_نادرہ موبائل وین سروس_

"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کے زیرِ انتظام
ان شاء اللہ *11 مئی بروز پیر* کو *صبح 8 بجے* نادرہ کی موبائل وین آ رہی ہے۔

*سہولیات:*
✅ نیا شناختی کارڈ بنوانا
✅ شناختی کارڈ کی تجدید
✅ ب فارم بنوانا
✅ دیگر نادرہ متعلقہ تمام کام

⏰ اوقات:*صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک*
📍 مقام:*سدوال کلاں مین روڈ*

جن احباب کو نادرہ کے دفتر سے متعلق کوئی بھی کام کروانا ہو وہ مقررہ وقت پر تشریف لے آئیں۔

تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔

*منجانب:*
فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

05/05/2026

تعظیمِ قرآن — ایک مقدس خدمت
جب گلیوں، نالیوں اور کوڑے کے ڈھیروں میں بکھرے ہوئے پاک اوراقِ قرآنِ مجید نظر آتے ہیں تو دل تڑپ اٹھتا ہے… ایسے میں تحریکِ عظمتِ قرآن کے وہ خاموش خادم میدان میں آتے ہیں، جو نہ شہرت چاہتے ہیں نہ صلہ، بس اللہ کی رضا کے لیے ان مقدس اوراق کو ادب و احترام کے ساتھ اٹھاتے ہیں، صاف کرتے ہیں، سنبھالتے ہیں اور پھر انتہائی عزت کے ساتھ ان کی تدفین کرتے ہیں۔ یہ عمل صرف خدمت نہیں، بلکہ عشقِ قرآن کا زندہ ثبوت ہے۔
اسی مقدس مشن میں فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گاؤں سدوال کلاں کی گلیوں میں پاک اوراق کے بکس لگانا، لوگوں کو شعور دینا اور اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا، ان کے اخلاص اور قرآن سے محبت کی روشن مثال ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیں سکھا رہے ہیں کہ قرآنِ پاک صرف پڑھنے کی کتاب نہیں، بلکہ عزت، محبت اور حفاظت کا تقاضا بھی کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان سب خدمت گزاروں کی اس خاموش محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں بھی اس عظیم مشن کا حصہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲. . فی سبیل اللّه ویلفیئر سوسائٹی

السلام علیکم"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کی جانب سے ہمارے نہایت مخلص سینئر ساتھی چوہدری وجاہت انجم صاحب کو ...
03/05/2026

السلام علیکم
"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کی جانب سے ہمارے نہایت مخلص سینئر ساتھی چوہدری وجاہت انجم صاحب کو ان کی بے لوث خدمات، اخلاص اور ہر موقع پر ساتھ دینے پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

چوہدری وجاہت انجم صاحب ان شخصیات میں شامل ہیں جو ہر معاملے میں سوسائٹی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ہمیشہ خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ ان کا جذبہ، محنت اور وابستگی ہم سب کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

منجانب:
فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کی جانب سے ہمارے معزز اوورسیز ساتھی چوہدری ندیم اسلم (یوکے) صاحب کو ان کی قیمت...
02/05/2026

"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کی جانب سے ہمارے معزز اوورسیز ساتھی چوہدری ندیم اسلم (یوکے) صاحب کو ان کی قیمتی مالی معاونت اور مفید مشاورتی تعاون پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

چوہدری ندیم اسلم صاحب بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی سوسائٹی کے ساتھ بھرپور وابستگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف مالی طور پر معاونت فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنی قیمتی رائے اور مشوروں سے بھی سوسائٹی کے منصوبوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا اخلاص، خدمتِ خلق کا جذبہ اور ہر موقع پر ساتھ دینا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایسے اوورسیز ساتھی سوسائٹی کی ترقی اور کامیابی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

منجانب:
فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

السلام علیکم"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کی جانب سے ہمارے معزز ساتھی چوہدری راغب ایوب صاحب کو ان کی مسلسل م...
02/05/2026

السلام علیکم

"فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں" کی جانب سے ہمارے معزز ساتھی چوہدری راغب ایوب صاحب کو ان کی مسلسل مالی معاونت اور ہر پراجیکٹ میں بھرپور شرکت پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

چوہدری راغب ایوب صاحب ان مخلص شخصیات میں شامل ہیں جو ہمیشہ فنڈنگ کے معاملے میں پیش پیش رہتے ہیں اور سوسائٹی کے ہر منصوبے میں اپنی بھرپور مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ان کا یہ جذبۂ خدمت اور مستقل تعاون ہمارے فلاحی مشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کی سخاوت، اخلاص اور خدمتِ خلق کا جذبہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، برکت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

منجانب:
فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں

Address

Kakrali
50991

Telephone

+923007796374

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی سدوال کلاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share