کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایش _ Kakra Welfare Association

  • Home
  • Pakistan
  • Kakra
  • کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایش _ Kakra Welfare Association

کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایش _ Kakra Welfare Association It’s a charity organization working for the betterment of Mankind.

27/05/2026

Eid ul Azha Mubarak

26/05/2026
23/05/2026

⚠️‼️🚨 *FRAUD ALERT - PUBLIC NOTICE* ‼️🚨⚠️

*اہم اعلان برائے عوام الناس*
کچھ دنوں سے دیکھا جا رہا ہیکہ سوشل میڈیا پر ہمارے نام کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مالی فراڈ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

*براہِ کرم نوٹ فرمائیں*
1. ہم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ،Facebook WhatsApp، یا کال کے ذریعے کسی سے رقم کا مطالبہ نہیں کرتے۔
2. فراڈیے اکثر "ایمرجنسی"، "جلدی ہے"، "کسی غریب کی مدد" جیسے بہانے بنا کر لوگوں کو جذباتی بلیک میل کرتے ہیں۔

اگر کوئی ہمارے نام پر پیسے مانگے تو:
- فوراً کال بند کر دیں
- کوئی رقم نہ بھیجیں

متعلقہ تھانے/FIA سائبر کرائم میں رپورٹ درج کروائیں. آپ کی آگاہی آپ کا تحفظ ہے۔

اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئی غریب دھوکے کا شکار نہ ہو

21/05/2026

ماشاءاللہ، بہت زبردست اور حقیقت پر مبنی تحریر۔

کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن ہر اس اچھے کام کو سپورٹ کرتی ہے جس سے انسانیت کا بھلا ہو۔ ہم 𝙎𝙤𝙘𝙞𝙖𝙡 𝙈𝙚𝙙𝙞𝙖 𝙏𝙖𝙞𝙣 کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پازیٹیویٹی کو شیئر کیا اور اچھے کام کو سراہا۔

ہم بھی ایسے تمام کرداروں کو پروموٹ کرتے ہیں جو بغیر کسی لالچ کے خدمتِ خلق کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔ یہی پازیٹیویٹی ہمارا مشن ہے۔ کیونکہ جس کام میں انسانیت کی خدمت ہو، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر ہو، وہی اصل کامیابی ہے۔

انجینئر صفدر محمود صاحب، حافظ ثاقب محمود صاحب اور البراق انجینئرنگ کی پوری ٹیم کو کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

ہمارے بہت ہی پیارے بھائی و کاکڑا ویلفئیر ایسوسی ایشن یوتھ ونگ کے متحرک بانی ممبر شعبان خوشحال کی والدہ محترمہ ، عتیق اشر...
30/04/2026

ہمارے بہت ہی پیارے بھائی و کاکڑا ویلفئیر ایسوسی ایشن یوتھ ونگ کے متحرک بانی ممبر شعبان خوشحال کی والدہ محترمہ ، عتیق اشراف صاحب کی بڑی بہن قضا الٰہی سے رحلت فرما گئی ہیں۔

نماز جنازہ کل 30 اپریل بروز جمعہ دن 11 بجے آبائ گاؤں کاکڑا ٹائیں میں ادا کی جائے گی

اللہ پاک آخرت کی تمام منازل آسان فرمائے
آمین یا رب العالمین

افسوس ناک خبرکاکڑا بروالہ سے رزاق صاحب کی زوجہ محترمہ جو دو دن پہلے گر کہ ذخمی ہو گی تھی انتقال کر گئیں ہیں ﷲ پاک کروٹ ک...
17/03/2026

افسوس ناک خبر
کاکڑا بروالہ سے رزاق صاحب کی زوجہ محترمہ جو دو دن پہلے گر کہ ذخمی ہو گی تھی انتقال کر گئیں ہیں ﷲ پاک کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 😭😭😭😭😭

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کاکڑا ویلفئیر ایسوسی ایشن یوتھ ونگ ک...
04/01/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کاکڑا ویلفئیر ایسوسی ایشن یوتھ ونگ کے متحرک نوجوان سردار اقبال عارف کے والد محترم سردار عارف صاحب (سردار خادم حسین صاحب کے بڑے بھائی)فرام بروالہ کاکڑا حرکت قلب بند ہونے پہ رضا الہی سے انتقال کر گئے ہیں

نماز جنازہ کل بروز سوموار دوپہر دو بجے ادا کی جائگی-

اللّٰہ پاک کے حضور دعا ہیکہ اللہ پاک عارف صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

ٹائیں ڈھلکوٹ سے ذولفقار علی بھٹو کے بڑے بھائی شہزاد عرف پاپو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے  جا ملے۔نماز...
14/12/2025

ٹائیں ڈھلکوٹ سے ذولفقار علی بھٹو کے بڑے بھائی شہزاد عرف پاپو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

نماز جنازہ کل دن دوپہر 02:30pm پہ ان کے آبائی گاؤں گورا گلی ادا کی جائے گی۔

اس جوان موت پہ ٹائیں کی ہر آنکھ اشک بار ہے
شہزاد نہایت شریف النفس ہمدرد اور اپنے کام سے کام رکھنے والا انسان تھا

اللہ پاک آخرت کی تمام منازل آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

04/11/2025

ویلکم ٹو قطر ممتاز ماموں۔💗

آپ کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام منعقدہ دوسری عالمی سماجی سربراہی کانفرنس (World Summit for Social Development) میں شرکت ہم سب کیلئے قابلِ فخر ہے۔

اگرچہ یونین کونسل ٹائیں نے سماجی بہبود، سوشل ریفارمز کے حوالے سے جتنا کام کیا ہے وہ بھی لائق تحسین ہے اور جاری رہنا چاہئے۔ ٹی ڈی ایف جیسے ورچوئل فورمز، کاکڑا ویلفئیر ایسوسی ایشن، ماں جی ویلفئیر ٹرسٹ، وارثی ویلفئیر ، نڑ ویلفئیر ، بھوگڑا ڈیوپلمنٹ فورم ،ضیاء الاسلام، نمب چیئرٹی، پٹولہ ویلفیئر ، جموں کشمیر ویلفیئر سوسائٹی و دیگر یہ تمام تنظیمیں معاشرے میں کسی نعمت سے کم نہیں، صرف ان کا کام چینلائزڈ کرنے کی ضرورت ہے تو بہت بڑی تبدیلی کم از کم ہمارے علاقے میں آئی بھی ہے اور آگے بھی آئے گی ان شاء اللہ۔ جس میں سردار ممتاز صاحب اینڈ ٹیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اخلاق ٹائیوی صاحب ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ٹرسٹ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن، جن کی سماجی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس موقع پہ موجود تھے۔ تمام سماجی خدمت گاروں کے جملہ کاموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں یہ خدمت خلق کا کام بہت بڑی عبادت ہے اور انسان انسانیت کی معراج پہ اسی وقت پہنچتا ہے جب وہ خدمتِ انسانی سیکھ جاتا ہے۔

اللہ پاک ممتاز ماموں کو یونہی خدمت کا مذید موقع، جذبہ، وسائل اور صحت وتندرستی عطا فرمائے تاکہ معاشرے میں مزیدنکھار پیدا ہو۔

Address

Village Kakra Tain, Tehsil Thorar, District Poonch Rawalakot
Kakra

Telephone

+923455478617

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایش _ Kakra Welfare Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to کاکڑا ویلفیئر ایسوسی ایش _ Kakra Welfare Association:

Share