12/07/2025
اسلام علیکم!
امید ہے تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔
تقریباً تین سال پہلے الفلاح تنظیم کے افتتاح کے موقع پراس تنظیم کی جانب سے بستی کیکر والا کے لوگوں کیلئے فری میڈیکل فرسٹ ایڈ باکس فراہم کیا گیا تھا..
فرسٹ ایڈ میڈیکل باکس میں روزمرہ استعمال کی تقریباً ہر دوائی موجود ہے۔۔
الحمدللّٰہ ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر لوگوں نے اس سہولت کا خیر مقدم کیا۔
بستی کیکر والا کے لوگوں کے علاوہ باہر کےلوگ بھی اس سہولت سے بھرپور فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔۔
اس میڈیکل باکس میں دو اور چیزوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن کی بہت زیادہ ضرورت محسوس کی گئی ہے۔۔
اس میڈیکل باکس میں بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنے کیلئے ڈیجیٹل میٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے
جن دوستوں کو شوگر یا بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے وہ چیک کروا سکتے ہیں
اس تنظیم کے ساتھ جو بھی دوست وابستہ ہیں ان کے تعاون کا شکریہ۔۔
آئیے ان نیک مقاصد کی تکمیل میں الفلاح کا ساتھ دیں۔۔
Jazz cash Account Details
0302-8181-524
Amir Fareed
0301-9238-249
Hamid Raza