22/10/2025
فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ 25 اکتوبر اور 26 اکتوبر 2025
سالانہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ خدیجہ عظمت اینڈ صغیرہ مسعود ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈاکٹر مرزا یاسر بیگ صاحب (نفرالوجسٹ)کی زیر نگرانی کا انعقاد 25 اکتوبر فری سرجیکل آئی کیمپ اور 26 اکتوبر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔(زیلدار حویلی نزد نورانی مسجد عیدگاہ سعیلہ جہلم) 25 اکتوبر بروز ہفتہ کو فری سرجیکل آئی کیمپ میں آنکھوں کے موتیے کا فری لیزر آپریشن بمعہ لینز کیا جائے گا، آنکھوں سے متعلقہ ضروری ٹیسٹ اور فری عینکیں بھی مہیا کی جائیں گی26 اکتوبر بروز اتوار فری میڈیکل کیمپ ہو گا، جس میں طب کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز صاحب کی پوری ٹیم شامل ہو گی۔اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا تسلی بخش چیکپ کیا جائے گا، فری ادویات دی جائیں گی،ای سی جی بلڈ پریشر،ہیپاٹائٹس،الٹرا ساونڈ کے ٹیسٹوں کی بھی سہولت میسر ہو گی۔
یہ فری سرجیکل آئی کیمپ اور میڈیکل کیمپ مخیر اور غیر مخیر سب مریضوں کے لیے ہو گا۔اور سب سے گزارش ہے اس آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کے بارے میں سب کو آگاہ کریں ،جس سے زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہو سکیں۔
دعا ہے اللہ پاک اس خدمت خلق کی اس کاوش کو قبول کرتے ہوئے ہمارے والدین کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے آمین اور جتنے بھی مسلمان اس دنیا میں آئے اور چلے گئے اللہ پاک سب کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے آمین یارب العالمین 🤲🇵🇰🤲🇵🇰🤲🇵🇰🤲