13/05/2026
یہ فیملی ان 40 انتہائی مستحق فیملیز میں سے ایک ھے جن کو حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی ماھانہ بنیادوں پر مالی معاونت کرتی ھے ۔ یہ فیملی ایک والدہ اور دو جوان معذور بچوں پر مشتمل تھی جن کو کئی سالوں سے سوسائٹی سپورٹ کر رھی ھے ۔ اس دوران سوسائٹی نے ان کا چھ لاکھ کا قرض بھی اتارا و مالی معاونت فراہم کی ( ماں جی کی درمیان والی تصویر چیک دیتے ہوئے )۔ ماں جی فکر مند تھیں کہ میں چلی گئی تو بچوں کو کون دیکھے گا اور پچھلے دنوں ماں جی اپنے رب کے حضور چلی گئیں ۔ اب ان بچوں کو ان کی بہن دیکھ رھی ھیں ' جن کی دو نابینا بیٹیاں ہیں اور شوھر ریسٹورنٹ پر کام کرتے ھیں جن کو رات کے وقت نظر نہیں آتا ھے ' سوسائٹی ان کی مشکلات ختم نہیں کر سکتی لیکن وقتی آسانی کے لئے ویل چیئرز ' پیمرز ' راشن و مالی معاونت فراہم کی جو دو لاکھ کے لگ بھگ تھی ۔ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی عملی طور پر ایک دوسرے کا احساس کرنے والے معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں 🤲