Ujala Welfare Society

Ujala Welfare Society It is a charitable organization that's help the poor, needy, orphans and widows

07/06/2026

استغفر اللہ (عدم برداشت)
موضع باہڑ غربی چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

فالج زدہ، بے سہارا بیوہ خاتون کی دوبارہ کفالت و عیادتآج اجالاویلفیئرسوسائٹی کی ٹیم نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے د...
06/06/2026

فالج زدہ، بے سہارا بیوہ خاتون کی دوبارہ کفالت و عیادت
آج اجالاویلفیئرسوسائٹی کی ٹیم نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ اس مجبور، فالج زدہ بیوہ خاتون کی عیادت کی اور درج ذیل امداد پہنچائی:
​🔹 باقاعدہ میڈیکل چیک اپ اور ڈاکٹر کا معائنہ کروایا گیا
🔹 ضروری اور قیمتی ادویات کی فوری فراہمی کی گئی
🔹اشیائے خوردونوش" اور "گھریلو ضروریات کا سامان فراہم کیا گیا
🔹 مخیر حضرات کی طرف سے دی گئی مالی امداد کی باقی رقم اس کی پھوپھی کے ہینڈ اوور کر دی گئی ہے
​تنہا اور بے گھر ہونے کے باوجود اس خاتون کا سہارا بننے والی ان کی پھوپھی جو خود بھی بیوہ اور بے سہارا ہے کو سلام، جو خود مشکلات میں ہو کر بھی ایثار کی مورت بنی ہوئی ہیں۔
​اللہ تعالیٰ تمام احباب کی محبتوں اور عطیات کو قبول فرمائے۔ آمین۔
​📞 آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون کسی کی زندگی بدل سکتا ہے!
💳 بینک اکاؤنٹ:
اجالا ویلفیئر , اکاؤنٹ نمبر: 02040103559338
بینک: میزان بینک
برانچ: گارڈن ٹاؤن، بی آر، لاہور

📱 ایزی پیسہ / جاز کیش:
0301-5467958
اجالا ویلفیئر سوسائٹی جھنگ

🚑 اجالا ایمبولنس سروس، جھنگ: تین سالہ فلاحی سفر​فروری 2023 تا جون 2026مجموعی کارکردگی: 506 کامیاب ٹرپس (فی سبیل اللہ)عزم...
04/06/2026

🚑 اجالا ایمبولنس سروس، جھنگ: تین سالہ فلاحی سفر
​فروری 2023 تا جون 2026
مجموعی کارکردگی: 506 کامیاب ٹرپس (فی سبیل اللہ)
عزمِ خدمت: بلا تفریق، ہر مستحق کے لیے ہمہ وقت تیار۔
ایڈریس= حشمت ٹاؤن روڈوسلطان تحصیل 18 ہزاری ضلع جھنگ
03280101122

02/06/2026

اجالا ویلفیئر سوسائٹی کے سینیئر ایگزیکٹیو ممبر فیصل بشیر خان صاحب (فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور)
ماشاءاللہ سرجی Faisal Bashir
https://www.facebook.com/share/v/1JExGWSwdX/

😢 کیا کوئی اس بے بس ماں کا سہارا بنے گا؟ 😢جب اجالا ویلفیئر سوسائٹی کی ایمبولنس اس بیوہ خاتون کے گھر پہنچی تو ایک ایسا من...
01/06/2026

😢 کیا کوئی اس بے بس ماں کا سہارا بنے گا؟ 😢

جب اجالا ویلفیئر سوسائٹی کی ایمبولنس اس بیوہ خاتون کے گھر پہنچی تو ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل کو رُلا دیا۔

دو سال سے فالج کے باعث چارپائی پر پڑی یہ بے سہارا عورت نہ اپنے ہاتھ سے پانی پی سکتی ہے، نہ کھانا کھا سکتی ہے، نہ کروٹ بدل سکتی ہے اور نہ ہی واش روم جا سکتی ہے۔ بیماری نے اس کے جسم کو اس حد تک بے جان کر دیا ہے کہ وہ زندہ ہوتے ہوئے بھی ایک زندہ لاش کا منظر پیش کر رہی ہے۔

اس کا اپنا کوئی گھر نہیں۔ آج ایک رشتہ دار کے گھر، کل کسی اور کے آنگن میں۔ زندگی کی ہر خوشی، ہر آسائش اور ہر سہارا اس سے چھن چکا ہے۔

جب اسے ہسپتال لے جانے کا وقت آیا تو رشتہ دار اسے چارپائی سمیت اٹھا کر ایمبولنس تک لائے۔ یہ منظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ ایک عورت جس نے کبھی اپنے گھر کو سنبھالا ہوگا، آج خود دوسروں کے سہارے زندہ ہے۔

اس مجبور، بیمار اور بے آسرا بیوہ خاتون کے علاج، چیک اپ اور ادویات کے لیے فوری طور پر 15,000 روپے درکار ہیں۔

آپ کی زکوٰۃ، صدقہ، عطیہ یا معمولی سی مالی مدد اس خاتون کے لیے راحت کا سبب بن سکتی ہے۔ شاید آپ کا دیا ہوا چند سو یا چند ہزار روپے اس کے درد میں کمی اور اس کی زندگی میں آسانی کا ذریعہ بن جائیں۔

💔 آج یہ خاتون ہماری توجہ اور مدد کی منتظر ہے۔

📞 رابطہ: 0301-5467958
🏢 اجالا ویلفیئر سوسائٹی جھنگ

"جو شخص کسی ضرورت مند کی حاجت پوری کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری فرماتا ہے۔"

اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

01/06/2026

اجالا ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر ایگزیکٹیو ممبر پروفیسر عابد مسعود خان صاحب

🚨 ایمرجنسی 🚨🩸 AB Positive (AB+) خون کی فوری ضرورت📍 RHC روڈوسلطان📞 0301-5467958"آپ کا ایک عطیہ، ایک قیمتی جان بچا سکتا ہے...
01/06/2026

🚨 ایمرجنسی 🚨

🩸 AB Positive (AB+) خون کی فوری ضرورت

📍 RHC روڈوسلطان

📞 0301-5467958

"آپ کا ایک عطیہ، ایک قیمتی جان بچا سکتا ہے"

جزاکم اللہ خیراً

01/06/2026

زندہ لاش بنی بے سہارا بیوہ مدد کی منتظر
💳 بینک اکاؤنٹ:
اجالا ویلفیئر , اکاؤنٹ نمبر: 02040103559338
بینک: میزان بینک
برانچ: گارڈن ٹاؤن، بی آر، لاہور

📱 ایزی پیسہ / جاز کیش:
0301-5467958

#زکوٰۃ #صدقہ #مستحقین

Address

Jhang Sadar
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ujala Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ujala Welfare Society:

Share