29/07/2026
السلام علیکم 🌿
الحمدللہ! کوٹ کالرا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے "اپنا روزگار" منصوبے کے تحت ایک اور مستحق فرد کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی محنت سے اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کر سکے۔ 🤝
اس کارِ خیر میں تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی اس نیکی کو قبول فرمائے، آپ کے رزق، صحت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے، اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲
آئیے! مزید بے سہارا اور مستحق افراد کا سہارا بننے کے لیے کوٹ کالرا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ جڑے رہیں اور خدمتِ خلق کے اس سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ 💚🌱