Baloch Foundation Pakistan

Baloch Foundation Pakistan Insaniyat | Balochiat | Pakistaniyat

13/10/2025
بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس جڑانوالہ میں منعقدجڑانوالہ، 10 اگست 2025 — بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی...
10/08/2025

بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس جڑانوالہ میں منعقد

جڑانوالہ، 10 اگست 2025 — بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس جڑانوالہ میں منعقد ہوا، جس میں فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن، گوجرانوالہ سمیت مختلف اضلاع کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا مرکزی مقصد تنظیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور تنظیمی سرگرمیوں کی رفتار میں تیزی لانا تھا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری عاقب جتوئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،
"ہماری کوشش ہے کہ ہر اُس ضلع میں جہاں بلوچ آبادی موجود ہے، وہاں تنظیم کا مضبوط اور منظم ڈھانچہ قائم کیا جائے تاکہ بلوچ قوم کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تنظیمی دورے کیے جائیں گے تاکہ رابطے مضبوط ہوں اور عملی اقدامات کے ذریعے قوم کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔"

اجلاس میں شرکاء نے بلوچ قوم کی ثقافتی، سماجی اور سیاسی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور ہر ضلع میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئندہ مرکزی کابینہ کا اجلاس پاکپتن میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ مختلف علاقوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے زیرِ بحث لایا جا سکے اور تنظیم کی فعالیت میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں شامل نمایاں شرکاء میں محمد خان،فضُل عباس بلوچ،حق نواز بلوچ، حافظ امجد، مستنصر کامران،نواز خان بلوچ، آصف بلوچ، منظور جتوئی، عبدالرزاق، توصیف سلطان، مسرت نواز، شعیب حنیف، عطا اللہ، شاہ نواز، افضال نذر بلوچ اور دیگر اہم افراد شامل تھے۔

بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان اپنے مشن کے تحت بلوچ قوم کی ترقی، تعلیم، اور حقوق کے تحفظ کے لیے مستقل اور مؤثر کوششیں جاری رکھے گی، اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے کوشاں رہے گی۔

اگر عبادات کے باوجود آپ کے اندر نرمی، جھکاو اور مخلوق کےلیے بھلائی پیدا نہیں ہوئی تو آپ صرف جسمانی مشقت کررہے ہیں۔
28/07/2025

اگر عبادات کے باوجود آپ کے اندر نرمی، جھکاو اور مخلوق کےلیے بھلائی پیدا نہیں ہوئی تو آپ صرف جسمانی مشقت کررہے ہیں۔

26/07/2025

اگر کوئی بلوچ دوست باقاعدہ طور پر بلوچ فاؤنڈیشن، پاکستان میں شامل ہو کر کام کرنا چاہتا ہے تو پرسنل پر رابطہ کرے
تاکہ آئندہ ماہ اگست میں میٹنگ میں اس کی شمولیت کا ، اعلان بھی کیا جا سکے اور ملاقات بھی کی جا سکے
ربطہ 03067327667 وٹس ایپ

بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کے ممبران کی جڑانوالہ میں مینٹگ ہوئی جس میں اگست میں تمام عہدیدران کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاو...
22/07/2025

بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کے ممبران کی جڑانوالہ میں مینٹگ ہوئی جس میں اگست میں تمام عہدیدران کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی

24/06/2025

ہار جانا شکست نہیں۔
بِک جانا، ضمیر بیچنا، اصولوں اور کردار کا سودا کرنا، شکست ہے

06/06/2025

ایک پاکستانی کاروباری شخص جاپان گیا اور وہاں کے نظام سے متاثر ہوا، اس نے اپنے جاپانی میزبان سے پوچھا: آپ سب اتنے سمجھدار کیسے ہیں اور آپ نے ایسا ملک کیسے بنایا؟

جاپانی شخص نے جواب دیا: دراصل آپ زیادہ سمجھدار ہیں۔

پاکستانی حیران ہو کر بولا: وہ کیسے؟

جاپانی نے جواب دیا: ہر 10 جاپانیوں میں سے 1 سمجھدار ہوتا ہے اور 9 اوسط سے کم درجے کے ہوتے ہیں، جبکہ آپ کے یہاں 9 سمجھدار ہوتے ہیں اور صرف 1 اوسط سے کم درجے کا ہوتا ہے۔

جاپانی شخص نے مزید کہا: ہم سمجھدار شخص کو قائدانہ عہدے پر فائز کرتے ہیں اور باقی 9 اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں، جبکہ آپ اس اکیلے اوسط سے کم درجے والے کو انچارج بناتے ہیں اور 9 سمجھداروں کو اس کی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اسی لئے آپ کو لگتا ہے کہ ہم سب سمجھدار ہیں۔

.بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریڑی عاقب جتوئی نے ضلعی صدر فیصل آباد منظور جتوئی اور سینئر ممبر سکندر بلوچ کے ہ...
25/05/2025

.بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریڑی عاقب جتوئی نے ضلعی صدر فیصل آباد منظور جتوئی اور سینئر ممبر سکندر بلوچ کے ہمراہ 289 ر ب کا تنظیمی دورہ کیا جس کا مقصدفیصل آباد شہر کے گردو نواح میں آباد بلوچ قوم کی تنظیم سازی کرنا تھا۔ اس دورے کے دوران چک نمبر 289 ر ب فیصل آباد میں نواز خان بلوچ نمبر دار، الطاف خان بلوچ واصف بلوچ، راحیل بلوچ اے ڈی خان بلوچ ذیشان بلوچ اور دیگر بلوچ بھائیوں سے ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران سب بھائیوں نے بلوچ فاؤنڈیشن پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور تنظیم میں باقاعدہ شمولیت کا اظہار کیا

Address

Defense Road
Jaranwala
37250

Telephone

+923457209793

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Baloch Foundation Pakistan:

Share