28/10/2025
ایک ماں… اور دل کو چھو لینے والا لمحہ
یقین کیجئے، آج کا واقعہ دل کو ہلا دینے والا تھا۔ چند دن پہلے ہمارے ایک دوست نے اطلاع دی کہ ہمارے پڑوس میں ایک بزرگ ماں نہایت مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے بچے شادی کے بعد ان سے الگ ہو چکے ہیں، صرف ایک بیٹا جس کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے ان کے ساتھ رہتا ہے، جو کبھی کبھار دہاڑی پر جاتا ہے — اور اکثر دن ایسے بھی آتے ہیں جب گھر میں کچھ نہیں ہوتا۔
دوست نے خاص طور پر یہ گزارش کی کہ پیکج ماں کو ان کے بیٹے کے سامنے نہ دیا جائے، تاکہ وہ خود اس سے محروم نہ رہ جائیں۔
کیونکہ جو بھی اس ماں کے ساتھ مالی تعاون یا خوراکی پیکج وغیرہ دیتے ہیں تو شادی شدہ بیٹے ماں سے وہ سامان اور نقد لیتے ہیں
ہم نے شام تک انتظار کیا… اور یہ معلوم کیا کہ اب گھر میں اس کے شادی شدہ بیٹے موجود نہیں ہیں صرف وہ ایک بیٹا جس کے ساتھ وہ رہتی تھی و موقع پر موجود تھا اور آخرکار الحمدللہ وہ لمحہ آ گیا جب ہم نے خاموشی سے وہ پیکج اس ماں کے ہاتھ میں دیا۔
ان آنکھوں کی نمی اور دعاؤں کی روشنی آج بھی دل میں اتر رہی ہے 💔
اللہ تعالیٰ گل ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تمام ڈونرز کے صدقات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہم سب کو ایسے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دے۔ 🤲
#امانت
#دیانت
#خدمت