29/10/2025
میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل
بوائے اسکاؤٹ یونٹ، حمیدیہ ہائی اسکول جیکب آباد کے اسکاؤٹس نے اسکول کی جانب سے منعقدہ پروگرامِ میلاد النبی ﷺ میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر اسکاؤٹس نے یونٹ لیڈر سردار خان سومرو صاحب کی نگرانی میں نہایت منظم انداز میں اپنی خدمات انجام دیں۔
محفلِ میلاد میں عشقِ رسول ﷺ اور اخوت و بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
درود و سلام کی گونج سے فضا معطر ہو گئی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
محمد ﷺ کی محبت ایمان کی جان ہے!