20/08/2026
ایک بچے کو سب سے پہلے یہ یقین دلانا ضروری ہے کہ وہ خود پر یقین کرے۔
زندگی صرف نمبرز حاصل کرنے، ہر امتحان میں سب سے آگے آنے یا دوسروں کی توقعات پر پورا اترنے کا نام نہیں۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ بچہ اپنی پوری کوشش کرے، اپنی صلاحیتوں کو پہچانے اور پھر باقی سب کچھ اللہ پر چھوڑ دے۔
یہ سوچ ہمیں اپنے بچوں میں پیدا کرنی ہے۔ والدین ہوں یا اساتذہ، سب کی ذمہ داری ہے کہ بچے کو نمبروں سے زیادہ محنت، کوشش، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی اہمیت سمجھائیں۔
بچے کو یہ نہ کہیں کہ تم نے کتنے نمبر لیے؟
بلکہ یہ پوچھیں، "کیا تم نے اپنی پوری کوشش کی؟"
اگر جواب ہاں ہے، تو اسے شاباش دیں، اس کا حوصلہ بڑھائیں اور کہیں:
"تم نے اپنی پوری کوشش کی، اب باقی اللہ پر چھوڑ دو۔ ان شاء اللہ تم ضرور آگے بڑھو گے۔"
یاد رکھیں، ایک بچے کی کامیابی صرف اس کے نمبروں میں نہیں، بلکہ اس کے اعتماد، کردار، کوشش اور اپنے آپ پر یقین میں چھپی ہوتی ہے۔
محنت کرو، اپنا بہترین دو اور باقی اللہ پر چھوڑ دو۔ ❤️
ارم ممتاز
Educationist | Remedial Therapist | Founder & CEO, IDEAS Institute of Dyslexia Education & Attitudinal Studies. & Bazeecha Welfare Foundation