ATI Islamabad

ATI Islamabad ANJUMAN TALABA -E- ISLAM is a world wide student organization. it started with the view of awakening the spirit of Islam in the hearts of students

انجمن طلبہ اسلام نے اپنے مشن کا آغاز اسلامی طرزِ تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار کی بلندی، طلبہ کے مسائل کے حل، پرامن تعلیمی ماحول کے قیام، اور تعلیمی اداروں کی حرمت کے تحفظ سے کیا۔ یہ تنظیم دولت، مسلک اور نسل کی بنیاد پر طلبہ کے ساتھ امتیاز کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ یہ قوم کے اتحاد کی تبلیغ کرتی ہے اور پاکستان کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد طلبہ کو سیاسی جماعتوں کے اثر و رسوخ سے آزاد کرنا ہے، جو انہیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت حلقۂ درود و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبۂ کرام ...
01/10/2026

انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت حلقۂ درود و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبۂ کرام اور رفقائے انجمن نے بھرپور شرکت کی۔
نشست کے دوران برادر عبدالشکور جلالی، ناظم انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کو سعادتِ عمرہ شریف حاصل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ان کے لیے قبولیتِ عمرہ، صحت و سلامتی اور بارگاہِ رسالت ﷺ میں حاضری کی قبولیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اسی بابرکت موقع پر برادر فرحان گوہر ہزاروی، جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کی نانی جان مرحومہ و مغفورہ کے لیے ایصالِ ثواب کیا گیا اور ان کے درجاتِ عالیہ کی بلندی، مغفرت و بخشش کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
انجمن طلبہ اسلام کی یہ تربیتی نشستیں نوجوانانِ ملت میں عشقِ رسول ﷺ، علمِ دین، حسنِ اخلاق، باہمی اخوت اور خدمتِ دین کے جذبے کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ یہی وہ فکری و تربیتی مجالس ہیں جہاں محبتِ رسول ﷺ کے چراغ دلوں میں روشن ہوتے ہیں اور نسلِ نو کو دین و ملت کی خدمت کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، برادر عبدالشکور جلالی صاحب کے عمرۂ شریف کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام رفقائے انجمن کو اخلاص، استقامت اور عشقِ رسول ﷺ کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ سیدالمرسلین ﷺ 🌹

ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد محمد فرحان گوہر ہزاروی صاحب نے ’’Rise & Lead‘‘ قیادت و اعترافی کانفرنس...
21/09/2026

ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد محمد فرحان گوہر ہزاروی صاحب نے ’’Rise & Lead‘‘ قیادت و اعترافی کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے عشقِ رسول ﷺ کو حقیقی قیادت کی بنیاد اور کامیاب قائد کے کردار کی اصل روح قرار دیا۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ قیادت محض منصب یا اختیار کا نام نہیں، بلکہ محبتِ مصطفیٰ ﷺ، اتباعِ رسول ﷺ، حسنِ کردار، اخلاص اور خدمتِ خلق سے عبارت ہے۔
عشقِ رسول ﷺ دل میں ہو تو قیادت خدمت بن جاتی ہے، اور خدمت معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ۔ 🌹

ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام اسلام آباد، محمد فرحان گوہر ہزاروی صاحب کو انجمن طلبہ اسلام پنجاب شمالی کی جانب سے اس...
21/09/2026

ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام اسلام آباد،
محمد فرحان گوہر ہزاروی صاحب کو انجمن طلبہ اسلام پنجاب شمالی کی جانب سے اسلام آباد میں تنظیمی جمود کے خاتمے، مؤثر تنظیمی سرگرمیوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز پیر سعد الرحمن صاحب، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ عیدگاہ شریف اور ریحان طاہر صاحب، سابق مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔
یہ اعزاز ایک فرد کی نہیں بلکہ محنت، اخلاص، جدوجہد اور تنظیمی خدمت کی قدر افزائی ہے۔
اللہ تعالیٰ مزید استقامت، اخلاص اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

ان شاءاللہ تعالیٰ 🌹
19/09/2026

ان شاءاللہ تعالیٰ 🌹

ناظم اسلام آباد برادر عبدالشکور جلالی اپنی پوری  فیملی کے ہمراہ سفر حرمین شریفین کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ل...
19/09/2026

ناظم اسلام آباد
برادر عبدالشکور جلالی اپنی پوری فیملی کے ہمراہ سفر حرمین شریفین کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے بخیریت پاکستان پہنچ گئے ہیں .

اللہ تعالیٰ جملہ عبادات قبول کرکے انہیں اس راہ محبت کا دائمی مسافر بنائے آمین

16/09/2026

محمد فرحان گوہر ہزاروی، ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد، نے انجمن اساتذہ پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز G-10/3 میں محفل میلاد النبی ﷺ میں انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی اور خصوصی خطاب فرمایا۔

انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ تحفظِ ختمِ نبوت سیمینار میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فرحان گوہر ہزار...
06/09/2026

انجمن طلبہ اسلام ضلع اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ تحفظِ ختمِ نبوت سیمینار میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فرحان گوہر ہزاروی کی زیرِ صدارت کارکنانِ انجمن اور دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ راؤ عبد الرحیم ایڈووکیٹ، چیئرمین لیگل کمیشن آف بلاسفیمی پاکستان نے خصوصی خطاب فرمایا۔

تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ — ایمان کی پہچان، جانِ ایمان کا عنوان۔

کل ان شاءاللہ تعالیٰ
04/09/2026

کل ان شاءاللہ تعالیٰ

Address

Islamabad
0044

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATI Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ATI Islamabad:

Shortcuts

Share