Dir Students Society -DSS IIUI دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی

Call Directions

Dir Students Society -DSS IIUI  دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی This is the official page of "Dir Students Society" IIUI. The society was created on the 3rd March.

🎓 IIUI Admission Guidance – DSS Team 🎓Need help with admission to International Islamic University Islamabad (IIUI)?The ...
22/07/2026

🎓 IIUI Admission Guidance – DSS Team 🎓

Need help with admission to International Islamic University Islamabad (IIUI)?

The Dir Students Society (DSS) has appointed admission counselors across Dir to assist students with the admission process, program selection, online application, and related queries.

📞 Admission Counselors:

🔹 Rahil Shareef
📱 +92 347 0711141

🔹 Waqas
📱 0309 9615556

🔹 Seyab Khan
📱 0310 5960742

If you are planning to apply to IIUI and need guidance, feel free to contact any of the above counselors.

Dir Students Society (DSS)
Helping students achieve their educational goals.

دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی ان تمام افراد کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے ہمارے بھائی عثمان کی گمشدگی کے بعد ان کی تلاش میں ب...
18/12/2025

دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی ان تمام افراد کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے ہمارے بھائی عثمان کی گمشدگی کے بعد ان کی تلاش میں بھرپور تعاون کیا۔ جامعہ کے اندر مختلف طلبہ سوسائٹیز، اسلامی جمعیت طلبہ، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، دیگر تنظیموں، جامعہ سے باہر عام شہریوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور میڈیا گروپس نے جس اخلاص اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں سے الحمدللہ ہمارا طالب علم عثمان بخیر و عافیت واپس مل گیا ہے۔ ہم تمام معاونین کے تعاون اور ہمدردی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد

اعلانِ گمشدگیمحمد عثمان سکنہ مالئی خیل لوئر دیر جو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبۂ انٹرنیشنل ریلیشنز (IR) ...
17/12/2025

اعلانِ گمشدگی

محمد عثمان سکنہ مالئی خیل لوئر دیر جو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبۂ انٹرنیشنل ریلیشنز (IR) کے پانچویں سمسٹر کا طالبِ علم ہے۔ بروز اتوار صبح تقریباً 10 بجے، وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اولڈ کیمپس میں واقع کویت ہاسٹل سے نکلا جس کے بعد سے لاپتہ ہے۔

محمد عثمان کو آخری مرتبہ پیر کے روز عصر کے وقت لاہور اڈہ پشاور میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد تاحال اس کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اطلاع کے مطابق محمد عثمان ڈپریشن کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا موبائل فون شناختی کارڈ اور دیگر ضروری سامان ہاسٹل کے کمرے میں چھوڑ گیا ہے، اس لیے اس سے کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں۔ اس کی فیملی گزشتہ دو دنوں سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ افراد اور پلیٹ فارمز تک پہنچائیں تاکہ محمد عثمان کو جلد از جلد اس کے گھر والوں سے ملایا جا سکے۔

اس پوسٹ کے ساتھ منسلک دونوں تصاویر محمد عثمان کی ہیں جن میں سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج پر مشتمل ہے، جس سے اس کے موجودہ لباس اور حلیے کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

اگر کسی کو محمد عثمان کے بارے میں کوئی اطلاع ملے یا وہ کہیں نظر آئے تو براہِ کرم فوراً درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:

Hamza 03455744838 /03105960742
Izhar Ahmad 03459631234

14/12/2025

آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم آپ سب سے تعارف کرا رہے ہیں سعد خان کا..... لوئر دیر کی مٹی سے جنم لینے والا وہ ابھرتا ہوا ستارہ جو دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے اسپورٹس سیکٹری ہے۔ سعد ان دنوں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کرکٹ سرکلز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے پہچانا جا رہا ہے ہر اننگ میں اعتماد، ہر شاٹ میں کلاس اور ہر میچ میں نام کما رہا ہے۔

حالیہ راولپنڈی پریمیئر لیگ میں Bata Tiger کی نمائندگی کرتے ہوئے سعد نے بیٹ سے وہ گھن گرج دکھائی کہ باؤلرز کی لائن اور لینتھ دونوں آزمائش میں پڑ گئیں۔ ٹورنامنٹ بھر میں مسلسل رنز، دباؤ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ، اور فائنل میں میچ وننگ اننگ...... یوں سعد نے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ Best Batter of the Tournament کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

ہم سعد کے ساتھ ہیں
اس کے حوصلے کے ساتھ اور اس کے خواب کے ساتھ۔م۔۔۔
یقین ہے کہ دیر کا یہ روشن ستارہ جلد قومی افق پر بھی چمکے گا اور پاکستان کی سبز جرسی میں اپنی پہچان بنائے گا۔۔۔۔
ہماری دعائیں، نیک تمنائیں اور حوصلہ۔۔۔۔ سب سعد خان کے ساتھ ہیں 🏏🏏🏏
Saad Ahmad

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔02مئی دیر کیپ ڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ثقافت کسی مٹی کی سانسوں میں بسی وہ خوشبو ہے جو نسلوں کو جوڑتی ہے، جو...
02/05/2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔02مئی دیر کیپ ڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثقافت کسی مٹی کی سانسوں میں بسی وہ خوشبو ہے جو نسلوں کو جوڑتی ہے، جو کسی قوم کے شعور، شعریات اور شرافت کی بنیاد بنتی ہے۔ یہ وہ خاموش چراغ ہے جو وقت کی آندھیوں میں بھی بجھتا نہیں، بلکہ ہر صدی میں نئے سرے سے روشن ہوتا ہے۔ اور جب کسی قوم کی ثقافت اس کے روز و شب میں، اس کے لباس، اس کے بول چال، اور اس کی اقدار میں سانس لینے لگے—تو وہ قوم فقط جغرافیہ نہیں رہتی، ایک زندہ تاریخ بن جاتی ہے۔

جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا:
کسی قوم کی ثقافت اپنے لوگوں کے دلوں اور روحوں میں بستی ہے

یقیناً دیر کی سفید ٹوپی صرف سروں پر رکھی جانے والی ایک پوشاک نہیں، بلکہ یہ دیر کے لوگوں کی ثقافتی روح، ان کی پہچان، ان کی غیرت، اور ان کی خودداری کی ایک بے آواز مگر پُراثر گواہی ہے۔ خال اور آس پاس کے علاقوں میں دیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے اپنے نازک ہاتھوں سے جس محنت و محبت سے اسے بُنا، وہ نہ صرف دیر کے مردوں کے سروں پر تاج کی صورت چمکتا ہے بلکہ دنیا بھر میں دیر کی ثقافت کا علمبردار بھی ہے۔ دیر کے اس روایتی تاج کی سفیدی میں محبت، امن اور وقار کی چمک چھپی ہے۔
د ديروجۍ ټوپۍ دې ځار شم
چې پۀ سر ستا وي کږه زۀ د خياله ځمه

آج دو مئی کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے "دیرجوئی ٹوپی – دیر کیپ" کے عنوان سے ایک خوبصورت ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں مختلف اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اور تنظیموں نے بھرپور شرکت کر کے دیر کی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس دن کی رونق دوبالا کی۔ دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی تمام فیڈریشنز اور سوسائٹیوں کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اس ثقافتی اظہار میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

اس ٹوپی کا ہر دھاگہ، ہر ٹانکا دیر کی خواتین کے صبر، ہنر اور غیرت کا امین ہے۔ یہ محض ایک لباس کا حصہ نہیں بلکہ وہ خاموش داستان ہے جو دیر کے بزرگوں کے حوصلے، ماؤں کی دعاؤں اور بیٹیوں کے ہاتھوں کی محنت میں گندھی ہوئی ہے۔ یہی وہ ثقافتی سرمایہ ہے جسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہمارا فرض ہے۔ سفید ٹوپی میں لپٹی دیر کی شناخت آج ایک دن کی نہیں، صدیوں کی کہانی ہے، اور یہ کہانی آج بھی ہر سر پر روشن ہے — تاج کی طرح۔
زه دَ دیر یمه او دیر زما تصویر دے
ماته ګوره بس همداسی زما دیر دے





#دیر

We warmly invite you to join the Dir Student Society at the International Islamic University Islamabad for a heartfelt c...
01/05/2025

We warmly invite you to join the Dir Student Society at the International Islamic University Islamabad for a heartfelt celebration of Dir Cap Day — a tribute to our rich culture, pride, and heritage.

Date: Friday, May 2nd, 2025
Time: 05:00 PM
Venue: Anaj Cafe Ground, IIUI

Your presence will mean a lot to us as we honor the symbol of respect, dignity, and tradition — the iconic Dir Cap. Let’s come together to celebrate this beautiful part of our identity.

Usman
Cultural Secretary
Dir Student Society
International Islamic University Islamabad




دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد! یہ ب...
30/03/2025

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد!
یہ بابرکت دن خوشیوں، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ عید تمام مسلمانوں کے لیے رحمتوں، برکتوں اور خوشحالی کا ذریعہ بنے۔
رمضان المبارک کی روحانی تربیت کے بعد یہ موقع ہمیں اتحاد، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہمارے گھروں میں ہمیشہ خوشیاں اور سکون قائم رکھے۔ عید مبارک!

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تمام محترم مہمانان، یونیورسٹی کی مختلف تنظیموں, سوسائٹیوں، افغ...
21/03/2025

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تمام محترم مہمانان، یونیورسٹی کی مختلف تنظیموں, سوسائٹیوں، افغان اتحادیہ کے اراکین اور شریکانِ محفل کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے افطار کی روح پرور تقریب میں شرکت فرما کر اس محفل کو رونق بخشی اور اسے یادگار بنایا۔​

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام پروقار و پُرنور افطار اتحاد و اخوت کی تابندہ مثال۔۔.فیصل مسجد اسلام آباد میں دیر سٹوڈن...
20/03/2025

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام پروقار و پُرنور افطار اتحاد و اخوت کی تابندہ مثال۔۔.

فیصل مسجد اسلام آباد میں دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر انتظام ایک پُروقار افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جو نہ صرف ایک روح پرور تقریب تھی بلکہ اتحاد و اخوت کا دلآویز مظہر بھی ثابت ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں دیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، معزز اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری برادری کے معززین نے شرکت کی، جن میں سابق وزیر مملکت ملک عظمت خان، معروف سیاسی رہنما یاسر خان (سابق امیدوار NA-7, PMLN) و ممبر وزیرِاعظم یوتھ پروگرام، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسلام زادہ، Solo Pizza کے روحِ رواں ملک شیر افگن ، کاروباری شخصیت قاضی معراج الرحمن، علمی و فکری حلقوں کے معتبر نام پروفیسر ڈاکٹر شوکت حیات اور دیگر یونیورسٹی کے تنظیموں اور سوسائٹیوں کے نمائندگان شامل تھے۔

یہ محض ایک افطار پارٹی نہ تھی بلکہ ایک فکری و تہذیبی اجتماع تھا، جہاں محبت، اخوت اور یکجہتی کے چراغ روشن کیے گئے۔ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر روزہ افطار کرنا، ایک ہی دعا میں ہاتھ بلند کرنا، اور ایک ہی سوچ میں ہم آہنگی پیدا کرنا، درحقیقت یہ اس بات کی علامت تھی کہ دیر کے فرزند نہ صرف ایک ہی جغرافیے، زبان اور ثقافت سے وابستہ ہیں بلکہ ان کے دل بھی ایک ہی آہنگ میں دھڑکتے ہیں۔ Aa
یہ ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ ایک ایسا پُل ہے جو مختلف طبقاتِ فکر کو جوڑنے، نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنے اور اجتماعی ترقی کے لیے یکجہتی کا پیغام عام کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ علم، سیاست، کاروبار اور سماجی خدمات کے نمائندگان کا ایک جگہ جمع ہونا اس امر کا مظہر ہے کہ دیر کے نوجوانوں میں عزم، حوصلہ اور قیادت کی وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو انہیں نہ صرف اپنے خطے بلکہ پورے ملک کا درخشندہ مستقبل بنا سکتی ہیں۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی تمام معزز مہمانوں اور شریکِ محفل شخصیات کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اس روحانی محفل کو رونق بخشی اور اسے ایک یادگار اجتماع بنا دیا۔ ہم پُرامید ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور دیر کے سپوت اسی محبت، یکجہتی اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ یہ تقریب دیر کے نوجوانوں کے لیے ایک عہدِ وفا تھا، ایک عہدِ ترقی تھا، اور ایک عہدِ اخوت تھا!
Dir Students Society -DSS IIUI دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی

رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں ہم پر سایہ فگن ہیں جو رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لاتی ہیں۔ اس بابرکت مہینے میں دیر ا...
18/03/2025

رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں ہم پر سایہ فگن ہیں جو رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لاتی ہیں۔ اس بابرکت مہینے میں دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی روایت کے مطابق ہم ایک گرینڈ افطار کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دیتے ہیں کہ اپنی شرکت سے اس محفل کی رونق کو دوبالا کریں۔

تاریخ: بدھ، 19 مارچ 2025
وقت:5pm
مقام:فیصل مسجد اسلام آباد

آئیے اس روحانی محفل میں مل کر روزہ افطار کریں اور رمضان کی برکتوں سے مستفید ہوں۔ آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی۔

دیر اسٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام

Address

H-10
Islamabad
44000

Telephone

+923121905350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir Students Society -DSS IIUI دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share