Mashal

Mashal Mashal -The Official Social & Awareness Wing Of The Human Rights Council Of Pakistan, Leading Towards Justice, Equality, and Collective Empowerment.

”مشعل“ ایک ادبی و فکری پلیٹ فارم ہے، جو ہیومن رائٹس کاؤنسل آف پاکستان کے زیرِ اہتمام قائم کیا گیا ہے۔ ”مشعل“ کا قیام اس یقین کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہےکہ قلم، فکر، اور اظہار کے ذریعے معاشرے میں انسانی حقوق، انصاف، اور شعور کی روشنی پھیلائی جا سکتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم اُن لکھنے والوں کے لیے ہے جو اپنے لفظوں سے دلوں کو روشن،اور معاشرے کو بیدار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

28 مئی 1998 وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان نے چاغی کی پہاڑیوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کر کے اپنی دفاعی خودمختاری کا اعلان...
28/05/2026

28 مئی 1998 وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان نے چاغی کی پہاڑیوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کر کے اپنی دفاعی خودمختاری کا اعلان کیا۔ اس دن پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مشعل ان تمام سائنسدانوں، انجینئروں اور محب وطن پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے رفقاء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

یومِ تکبیر محض ایک فوجی کامیابی نہیں، یہ اس قوم کے عزم، محنت اور یکجہتی کی علامت ہے جو ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور دفاعی طاقت کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد!
یومِ تکبیر مبارک!

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (مشعل) کے تمام اراکین و عہدیداران کو عید الاضحیٰ مبارک ہو! یہ مقدس موقع ہمیں حضرت ابراہیم ع...
27/05/2026

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (مشعل) کے تمام اراکین و عہدیداران کو عید الاضحیٰ مبارک ہو! یہ مقدس موقع ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں بھی اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔
اس عید پر، آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم نہ صرف جانوروں کی قربانی کریں گے بلکہ اپنی انانیت، تعصبات، اور برے اعمال کی بھی قربانی دے کر انسانیت کے لیے مفید بننے کی کوشش کریں گے۔ ہم آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد رہنے والے مستحقین اور غریبوں کو ضرور یاد رکھیں اور ان کی مدد کریں، کیونکہ حقیقی عید وہی ہے جو سب کے ساتھ مل کر منائی جائے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔ آمین
عید مبارک!

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (مشعل) کی جانب سے دنیا بھر میں موجود حجاجِ کرام اور تمام مسلمانوں کو حجِ بیت اللہ اور یومِ ...
26/05/2026

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (مشعل) کی جانب سے دنیا بھر میں موجود حجاجِ کرام اور تمام مسلمانوں کو حجِ بیت اللہ اور یومِ عرفہ مبارک!

یومِ عرفہ صرف عبادت کا دن نہیں، بلکہ یہ انسانی مساوات کا وہ عظیم الشان نمونہ ہے جہاں رنگ، نسل، زبان اور مرتبے کی تمام دیواریں گر جاتی ہیں۔ سفید احرام میں ملبوس لاکھوں انسان جب ایک ہی صدا بلند کرتے ہیں، تو دنیا کو حقیقی انسانی حقوق اور بھائی چارے کا سب سے بڑا درس ملتا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت تمام حجاجِ کرام کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور اس مقدس دن کی برکت سے امتِ مسلمہ بالخصوص ہمارے ملک میں امن، انصاف اور خوشحالی کا سویرا طلوع فرمائے۔ آمین۔

Applications for the MASHAL Lahore Chapter Human Rights Internship Program are now officially closed.We are truly gratef...
23/05/2026

Applications for the MASHAL Lahore Chapter Human Rights Internship Program are now officially closed.

We are truly grateful for the overwhelming response and the incredible interest shown by students and young individuals from across Pakistan. We received approximately 250 applications from diverse academic, social, and regional backgrounds, which reflects the growing enthusiasm among youth for meaningful engagement with human rights, research, and advocacy.

The selection process is currently underway, and shortlisted candidates will be informed soon via email.

Thank you once again to everyone who applied and showed interest in the initiative.

22/05/2026

Glimpses of Mashal (HRC-Pakistan) delegation's impactful visit to the PATHWEL Center. Inspiring conversations with the administration, sharing our core mission, distributing gifts to bring smiles to our little Thalassemia warriors, and presenting the Certificate of Appreciation.
Muhammad Ali Jamshed Hussain

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی مشعل کی ٹیم نے بانی و صدر مشعل چوہدری محمد علی کی سربراہی میں پاتھ ویل سینٹر آف ہیمیٹ...
21/05/2026

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی مشعل کی ٹیم نے بانی و صدر مشعل چوہدری محمد علی کی سربراہی میں پاتھ ویل سینٹر آف ہیمیٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ لڑنے والے معصوم بچوں کی امداد اور علاج کے لیے کیے جانے والے شاندار اور قابلِ ستائش کام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

بریگیڈیئر ڈاکٹر سید کامران محمود اور مس نگار شاہ نے وفد کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے چیلنجز، اس بیماری کے تدارک کے لیے جاری کوششوں، علاج معالجے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتہائی قیمتی معلومات اور بصیرت فراہم کی۔ معصوم جانوں کو بچانے اور ان گنت خاندانوں کے لیے امید کی کرن بننے کے لیے ان کی یہ مخلصانہ لگن اور محنت حقیقت میں بے حد متاثر کن ہے۔

دورے کے دوران مشعل کی قیادت نے بریگیڈیئر ڈاکٹر سید کامران محمود کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین کے وژن، کونسل کے بنیادی مشن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری ملک گیر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس تفصیلی گفتگو کے بعد، پاتھ ویل سینٹر کی شاندار اور قابلِ فخر انسانی خدمات کے اعتراف میں وفد کی جانب سے بریگیڈیئر کامران کو چیئرمین جمشید حسین اور بانی و صدر چوہدری محمد علی کے دستخط شدہ خصوصی ”سرٹیفکیٹ آف ایپریسی ایشن“ (سندِ تحسین) بھی پیش کی گئی۔

یہ دورہ پاکستان میں صحت کے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں، آگاہی مہمات اور نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مشعل کے وفد میں شامل معزز ارکان:
🔹 محترم چوہدری محمد علی (بانی و مرکزی صدر، مشعل)
🔹 ڈاکٹر انعم ظفر (ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز مشعل)
🔹 فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (FJWU) چیپٹر سے متحرک ممبران: مس حجاب زہرا، مس علینہ بی بی، مس شزا شاہد، مس رخسانہ، مسں فوزیہ، مس حمیرا اور مسٹر ایم ارباب اکرم نے شرکت کی۔

ہم مس حجاب زہرا (صدر، FJWU چیپٹر) کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس بامقصد دورے کو کامیابی سے ترتیب دینے اور اس پورے ایونٹ کو کوآرڈینیٹ کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی ٹیم کی اس لگن، عزم اور سخت محنت نے اس معلوماتی دورے کو بااثر اور یادگار بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس کے ساتھ ہی ہم ڈاکٹر انعم ظفر (ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز) کی خصوصی معاونت اور فعال شرکت کے بھی بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس اہم دورے کی کامیابی میں اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کیا۔

اس دورے نے ہیلتھ ائیرنس (صحت کے متعلق شعور) کو فروغ دینے، انسانی ہمدردی کے کاموں کی حمایت کرنے اور ایک صحت مند مستقبل کے لیے رضاکارانہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ہم سب مل کر، باہمی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مشعل
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان

A heartfelt tribute to the spirit of patriotism and sacrifice Ms. Azra Amir, President Gilgit-Baltistan Chapter, Mashal ...
16/05/2026

A heartfelt tribute to the spirit of patriotism and sacrifice

Ms. Azra Amir, President Gilgit-Baltistan Chapter, Mashal (HRC-Pakistan), organized a special event to celebrate Marka-e-Haq, honoring the courage, unity, and resilience of our nation. The event brought together distinguished guests and community members to reflect on our shared values and national pride.

Honorable guests included:
• Ms. Dilshad Bano — Ex-Minister for Social Welfare and Patron-in-Chief, Women Chamber of Commerce & Industry, District GB
• Mr. Wali Khan — Senior Advocate, Supreme Appellate Court GB; Ex-Member Executive Committee, High Court Bar Association GB; Current Member, GB Bar Council; Chairman, Lawyers Aid Committee GB; Human Rights Activist and Family Mediator
• Ms. Nasreen Baig — CEO, Al Azhar Academy
• Ms. Sumbul Sheikh — Vice President, Women Chamber, District GB

Aoa! Hope everyone is doing well.National Education Foundation (NEF) has announced one-month internship opportunities ba...
16/05/2026

Aoa! Hope everyone is doing well.

National Education Foundation (NEF) has announced one-month internship opportunities based in Islamabad.

Only two positions are paid, offering a stipend of around PKR 20,000–25,000, while the remaining positions are unpaid and focused on community service. However all positions demand regular attendance and full commitment to complete the task. The role will involve a combination of fieldwork and office tasks, mainly identifying out-of-school children and helping facilitate their admission into government or private schools.

Walk-in interviews will be conducted on Monday, 18 May 2026. Interested candidates are encouraged to appear for the interview.

As I, with Ali (Founder / President, Mashal) had a brief meeting with their focal person, introduced Mashal (HRC-Pakistan) and requested them to facilitate the volunteers of Mashal, so any interested candidate can go there and should mention Mashal(HRC-Pakistan) as a reference.

Location: National Education Foundation, Taleemi Chowk, Jehlum road G8/4.

Good luck
For any query, you can contact me.

Dr. Anum Zaffar
Director International Affairs, Mashal (HRC-Pakistan)
+923235222402

MASHAL Lahore Chapter, a sub-wing of the Human Rights Council of Pakistan (HRC-Pakistan), is pleased to announce applica...
14/05/2026

MASHAL Lahore Chapter, a sub-wing of the Human Rights Council of Pakistan (HRC-Pakistan), is pleased to announce applications for its One-Month Human Rights Internship Program.

This internship is designed for students and young individuals who are passionate about human rights, social justice, research, and advocacy in Pakistan.

The program will provide participants with:
• Weekly lectures on key human rights issues in Pakistan
• Structured written assignments and analytical discussions
• Mentorship and guidance from experienced individuals in the field
• Exposure to research, documentation, and advocacy perspectives
• Certificate of Completion upon successful participation

Program Details:
• Duration: 4 Weeks
• Mode: Primarily Remote (with a few in-person events in Lahore)
• Eligibility: Open to students and individuals from all academic backgrounds who are eager to learn and contribute meaningfully

This internship aims to encourage informed dialogue, critical thinking, and greater awareness regarding human rights challenges and frameworks in Pakistan.

Limited seats are available.

Interested candidates may apply by sending their details to:
[email protected]

Applications will be reviewed on a rolling basis.

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (مشعل) کی ٹیم، قونصلیٹ آف دی ریپبلک آف لبرلینڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ”معرکہِ حق“ کی کامیابی...
13/05/2026

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (مشعل) کی ٹیم، قونصلیٹ آف دی ریپبلک آف لبرلینڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ”معرکہِ حق“ کی کامیابی کی پروقار تقریب میں بھرپور شرکت کرے گی۔

مشعل کے بانی و صدر چوہدری محمد علی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ ایڈووکیٹ مجیب الرحمٰن، صدر مشعل لاہور، اپنے وفد کے ہمراہ اس تقریب میں تنظیم کی نمائندگی کریں گے۔
تاریخ: 14 مئی 2026
وقت: سہ پہر 03:00 بجے
مقام: لاہور پریس کلب

اس ایونٹ کا مقصد گزشتہ ایک سال کی کامیابیوں کو یادگار بنانا اور قومی یکجہتی کے اس اہم سنگ میل کو مل کر منانا ہے۔ مشعل کی ٹیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ملک و قوم کی فلاح کے لیے ہونے والی ہر مثبت سرگرمی میں اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

السلام علیکم معزز ممبران!آج مجھے بطور (جنرل سیکڑی )مشعل، ( بانی و صدر، مشعل) محمد علی صاحب کے ہمرا (The Diabetes center ...
13/05/2026

السلام علیکم معزز ممبران!

آج مجھے بطور (جنرل سیکڑی )مشعل، ( بانی و صدر، مشعل) محمد علی صاحب کے ہمرا (The Diabetes center ) کے تعاون سے ایک تقریب میں شمولیت کا موقع ملا۔
تحریر کو مختصر رکھتے ہوئے اصل بات کی طرف آتی ہوں۔ ایک معزز مہمان کی ایک خاص بات جو دل کو لگی اور میرا دل کیا آپ لوگوں کے ساتھ شیر کروں۔ میجر جنرل عزیز طارق نے اپنی تقریر میں کہا کے خیر کے معاملات اللہ کی طرف سے ہیں۔ مختلف کیٹگری کے لوگ اللہ نے رکھے ہیں جن کے ساتھ اللہ تجارت کرنا پسند کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کی مثال ایسے ہے جو بس دنیا میں وقت گزاری کے لیے آئے ہیں۔کھاتے پیتے بچے پیدا کرتے اور وقت گزاری کے بعد دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ پر کچھ لوگ خاص ہوتے ہیں جن کے ساتھ اللہ تجارت کرتا ہے انھیں خیر کی طرف لگا دیتا اور ان کی زندگی کو لوگوں کے لیے رحمت شفا اور آسانی کا باعث بنا دیتا ہے۔
اور یہ بات یاد رکھیں اللہ تجارت انھیں لوگوں سے کرتا ہے جسے وہ اپنی رحمت سے خاص کر لیتا ہے۔ معزز ممبران بات کا رخ اگر ہم اپنی جانب کرتے جائیں تو ہم آج اللہ کے فضل سے ایک ایسی ٹیم کا حصہ ہیں (مشعل)جسے اللہ پاک نے ہمارے لیے کسی مقصد کے طور پر ہمارے حوالے کیا ہے۔ اب ذمہ داری ہماری ہے۔ ہم سے ہر ایک انسان اپنے حصے کی کاوش کریں اور اپنے مقصد کو پہچانے نہ کے بس چند تصاویر کے لیے وقت وسائل کا ضیاع کریں۔ اور اللہ کرے ہمارا شمار بھی با مقصد لوگوں میں ہو۔ جب ہم اس دنیا سے جائیں تو ہم آخرت میں سرخرو ہوں کہ ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں، صلاحیتوں اور مقاصد کا مثبت استعمال کیا۔

ڈاکٹر حرا جادید
جنرل سیکرٹری مشعل
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share