State youth parliament

State youth parliament a platform of rising Student Leaders of Pakistan. Student leaders from all Student Organizations/Youth Leagues are a part of it.

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کیلیئے دھرنا شروع. مطالبہ؛ گلوبل فلوٹیلا کے گرفتار لوگوں کو فل فور رہا کروانے کی...
02/10/2025

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کیلیئے دھرنا شروع.
مطالبہ؛ گلوبل فلوٹیلا کے گرفتار لوگوں کو فل فور رہا کروانے کیلیئے اقدامات اٹھائے جائیں
قوم سے دعاوں کی اپیل۔

فارم 47 کی حکومت نئی نویلی سیاسی جماعت سے بھئ ڈر گئی۔ این اے-104 ن لیگ کے مقابلے میں چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر ...
03/09/2025

فارم 47 کی حکومت نئی نویلی سیاسی جماعت سے بھئ ڈر گئی۔
این اے-104 ن لیگ کے مقابلے میں چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر ملک کے کاغذات نامزدگی اچانک مسترد کر دیئے گئے۔
کل کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا لیکن امیدواروں کی فائنل لسٹ سے نام نکال دیا گیا۔
ہم آخری سانس تک اس فسطائیت کا مقابلہ کریں گے۔

شہیر حیدر ملک کا NA 104 نشاط آباد بازار کا دورہ۔ اہلیان علاقہ سے ملاقات اور ڈور ٹو ڈور کیمپین۔
03/09/2025

شہیر حیدر ملک کا NA 104 نشاط آباد بازار کا دورہ۔ اہلیان علاقہ سے ملاقات اور ڈور ٹو ڈور کیمپین۔

آستانہ عالیہ قادریہ (گرین ٹاون) کے سجادہ نشین  فقیر آصف حسین نے حلقہ NA 104 میں تمام ساتھیوں سمیت شہیر حیدر ملک سیالوی ک...
03/09/2025

آستانہ عالیہ قادریہ (گرین ٹاون) کے سجادہ نشین فقیر آصف حسین نے حلقہ NA 104 میں تمام ساتھیوں سمیت شہیر حیدر ملک سیالوی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

خرم اعجاز صاحب (سابق سیکٹری فیصل آباد بار) کی جانب سے حمایت کا اعلان۔
03/09/2025

خرم اعجاز صاحب (سابق سیکٹری فیصل آباد بار) کی جانب سے حمایت کا اعلان۔

فیصل آباد والو! اب جاگنے کا وقت ہےفیصل آباد والو!یہ شہر محنت، دیانت اور قربانی کی پہچان ہے۔ یہ وہ شہر ہے جس نے پاکستان ک...
03/09/2025

فیصل آباد والو! اب جاگنے کا وقت ہے

فیصل آباد والو!
یہ شہر محنت، دیانت اور قربانی کی پہچان ہے۔ یہ وہ شہر ہے جس نے پاکستان کی معیشت کو اپنے کارخانوں، اپنے مزدوروں اور اپنے خون پسینے سے سہارا دیا۔ لیکن افسوس! دہائیوں سے فیصل آباد کے عوام کو صرف دھوکہ دیا گیا، لوٹا گیا، اور محرومیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔

زرداری اور نواز شریف جیسے گندے انڈوں اور ان کی گندی سیاست نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر انہوں نے صرف اپنے محلات سجائے، اپنے خاندانوں کو نوازا اور عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی کے تحفے دیے۔ فیصل آباد کے نوجوان آج بھی بہتر تعلیم اور روزگار کے لیے در بدر ہیں، مزدور آج بھی غربت کی چکی میں پس رہا ہے، کسان آج بھی قرضوں اور محرومیوں کے بوجھ تلے دبے ہیں — اور یہ سب انہی سیاستدانوں کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔

ہر الیکشن میں بڑے بڑے وعدے کیے گئے:

• کبھی صاف پانی دینے کا دعویٰ،
• کبھی روزگار فراہم کرنے کے خواب،
• اور کبھی صنعتکاری کو ترقی دینے کے منصوبے۔

لیکن نتیجہ؟
فیصل آباد وہیں کھڑا ہے جہاں دہائیوں پہلے تھا، اور یہ سیاسی خاندان آج بھی اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھ کر قوم کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

اب بس!
فیصل آباد والو، یہ وقت ہے اپنے شہر اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا۔ ان کرپٹ خاندانوں کو، ان گندے انڈوں کو ہمیشہ کے لیے سیاست سے باہر کرنے کا۔

پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر ملک سیالوی وہ نوجوان قیادت ہیں جو نظریے پر یقین رکھتے ہیں، جو اقتدار کی ہوس نہیں بلکہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ شہیر حیدر سیالوی وہ لیڈر ہیں جو:

• پاکستان کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں،
• نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینا چاہتے ہیں،
• مزدوروں اور کسانوں کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں،
* اور فیصل آباد کو پھر سے ترقی کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

یہ الیکشن صرف ایک نشست کا الیکشن نہیں ہے — یہ عوام اور کرپشن کے گٹھ جوڑ رکھنے والے خاندانوں کے درمیان جنگ ہے۔ یہ جنگ ہے نظریے اور مفادات کے درمیان۔

فیصل آباد والو!
اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
آؤ! اس بار خاندانی سیاست کو مسترد کر دو۔
اس بار ووٹ دو اس نوجوان کو جو تمہاری زبان بولتا ہے، تمہارے دکھ کو سمجھتا ہے، اور تمہارے لیے لڑتا ہے۔

ووٹ دو — نظریے کو!
ووٹ دو — شہیر حیدر ملک سیالوی کو!
انتخابی نشان: 🚂 ریلوے انجن

کیونکہ یہ لڑائی صرف ایک سیٹ کی نہیں، یہ لڑائی اس پاکستان کی ہے جو ہم اپنی اگلی نسلوں کو دینا چاہتے ہیں — ایک ایسا پاکستان جو کرپشن سے پاک ہو، انصاف سے بھرپور ہو، اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

اب وقت آ گیا ہے کہ فیصل آباد ایک نئی تاریخ رقم کرے۔

Sukriya bhi
03/09/2025

Sukriya bhi

03/09/2025

Allhamdulillah

طارق آباد (فیصل آباد) میں ملک وقار نے اپنی برادری سمیت حلقہ NA 104 میں شہیر سیالوی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
03/09/2025

طارق آباد (فیصل آباد) میں ملک وقار نے اپنی برادری سمیت حلقہ NA 104 میں شہیر سیالوی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

Address

Islamabad
36050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when State youth parliament posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to State youth parliament:

Share