16/08/2026
پاکستان سول سولجر موومنٹ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی ریلی، منظور آباد مڑل سے نورپور نورنگا تک ریلی کا انعقاد
منظور آباد مڑل (سجاد بھٹہ): پاکستان سول سولجر موومنٹ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی 14 اگست کے حوالے سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو منظور آباد مڑل سے شروع ہو کر نورپور نورنگا تک پہنچی ریلی میں پاکستان سول سولجر موومنٹ کے عہدیداران، کارکنان، نوجوانوں اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی
ریلی کی سرپرستی سجاد بھٹہ شکایت سیل انچارج ڈویژن بھاولپور نے کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور قومی یکجہتی کے نعروں سے فضا گونجتی رہی
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان سول سولجر موومنٹ کا مقصد ملک و قوم کی ترقی، قومی اتحاد اور پاکستان کے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے متحد ہونےکا درس دیتا ہے
ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے ہر محاذ پر اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔