Mahsud Welfare Association Pakistan

Mahsud Welfare Association Pakistan Provision of education for all. Advocating cause of orphans and special person's. Peace building and prosperity through self empowement.

28/08/2026

محسود کمیونٹی عرب امارات

OIC-COMSTECH and UNI International (China), in collaboration with ITMC China & Leading Chinese TVET Colleges, are offeri...
28/08/2026

OIC-COMSTECH and UNI International (China), in collaboration with ITMC China & Leading Chinese TVET Colleges, are offering Online Digital Skills Training Programs for students, trainers, instructors, faculty members, and technical professionals from OIC Member States.
The initiative aims to strengthen digital competencies and equip participants with practical skills in emerging areas, including:
🔹 Amazon Store Operations
🔹 Digital Marketing Techniques
🔹 Digitization of Product Selection
🔹 AI-Generated Content (AIGC) Techniques
Mode: Online
Duration: 1–3 Months
Seats: 1,000 Participants
Participants will gain practical digital skills, international learning exposure, access to online learning modules, and knowledge of emerging technologies.
Registration Deadline: 12 October 2026

Registration: Google Form
https://forms.gle/Rd49ns8XrcmyX1APA


DeadLine 12-Oct-2026

We’re pleased to share that admissions are now open for Graphic Design & UI/UX Training Program by Akhuwat-ACTIVE.Progra...
27/08/2026

We’re pleased to share that admissions are now open for Graphic Design & UI/UX Training Program by Akhuwat-ACTIVE.

Program will start in end of September, 2026

Location: Akhuwat FIRST, Faisalabad
Duration: 5 months
Type: Residential
Cost: Fee-Free

Eligibility Criteria:
📌 Age: 18–30 years
📌 Education: Intermediate or above
📌 Basic digital literacy
📌 Female candidates are encouraged to apply

Deadline to apply: 4th September, 2026

If you have a friend or family member who fits this criteria and would benefit from this opportunity, kindly share the form link with them:
👉 https://bit.ly/admission_fsd26_GDUX

Regards,
Team ACTIVE
(0316 7772157 | [email protected])

🎓 محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن (MWA) پاکستان – آئی ٹی اسکالرشپس 2026​اپر ساؤتھ وزیرستان کے باصلاحیت طلبہ کے لیے شاندار موقع...
20/08/2026

🎓 محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن (MWA) پاکستان – آئی ٹی اسکالرشپس 2026
​اپر ساؤتھ وزیرستان کے باصلاحیت طلبہ کے لیے شاندار موقع!
​محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن (MWA) سر عمران خان محسود کے تعاون سے اپر ساؤتھ وزیرستان کے طلبہ کے لیے کور لنکس انسٹیٹیوٹ پشاور (Corelinks Institute Peshawar) میں 5 مکمل اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔
​📌 کورسز کی تفصیل (مدت: 12 ماہ):
​CCNA (Cisco Certified Network Associate)
​MCSE (Microsoft Certified Solutions Expert)
​CCNP (Cisco Certified Network Professional)
​📌 اہلیت (Eligibility):
​بی ایس کمپیوٹر سائنس (BS Computer Science / IT / SE) یا متعلقہ فیلڈ میں انٹرمیڈیٹ (ICS / Pre-Eng / DAE IT)
​مستقل رہائش: اپر ساؤتھ وزیرستان
​📌 اہم نوٹ:
​اسکالرشپ کے تحت صرف کورس فیس شامل ہے، رہائش کا انتظام طلبہ کو خود کرنا ہوگا۔
​درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 24 اگست 2026
​🔗 آن لائن اپلائی کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
👉 https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSd9K6T7zkpY8kIAyL3tjjyE7bf9iPm4ZmAUuwsWFGUBeSYBcw/viewform?usp=publish-editor
​📢 مزید معلومات، ٹیسٹ اور انٹرویو کی اپڈیٹس کے لیے آفیشل واٹس ایپ چینل لازمی جوائن کریں:
👉 https://whatsapp.com/channel/0029VagwVJm0Vyc85bW5Aq22
​(یہ پوسٹ اپنے دوستوں اور وزیرستان کے دیگر مستحق طلبہ کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں)

18/08/2026

●A Tribute to Dr. Ahmad Khan - CEO, Dakson Foundation●

A heartfelt tribute to Dr. Ahmad Khan, CEO of Dakson Foundation, presented by Danyal Mahsud, the youngest volunteer of Mahsud Welfare Association (MWA), during the MOU Signing Ceremony between MWA and Dakson Institute of Health Sciences, Islamabad.

Through his speech, Danyal expressed sincere appreciation for the generous support, commitment and philanthropic vision of Dr. Ahmad Khan and the entire team of Dakson Institute of Health Sciences for their valuable contribution towards educational opportunities and scholarships for deserving students.

At such a young age, Danyal has already distinguished himself as a talented public speaker, creative content creator and passionate footballer. His confidence, communication skills and dedication to community service are a source of great pride for MWA.

We are deeply grateful to Dr. Ahmad Khan and the entire Dakson team for standing with MWA and investing in the future of our young generation. Your support is not only providing scholarships—it is opening doors to hope, opportunity and a brighter future.

Thank you, Dr. Ahmad Khan, for believing in the power of education and for making a meaningful difference in the lives of deserving students.

قانونی و عدالتی اصلاحات، عوامی خدمت اور بین الاقوامی قانونی سفارت کاری میں نمایاں خدمات — محترمہ عائشہ رسول کے لیے ستارہ...
15/08/2026

قانونی و عدالتی اصلاحات، عوامی خدمت اور بین الاقوامی قانونی سفارت کاری میں نمایاں خدمات — محترمہ عائشہ رسول کے لیے ستارۂ امتیاز کا اعزاز

اسلام آباد، 14 اگست 2026:

حکومتِ پاکستان نے وزارتِ قانون و انصاف کی سینئر کنسلٹنٹ اور انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر (IMAC) کی پراجیکٹ ڈائریکٹر محترمہ عائشہ رسول کو عوامی خدمت (Public Service) کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ’’ستارۂ امتیاز‘‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

محترمہ عائشہ رسول کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ محدود مواقع اور دشوار سماجی حالات سے نکل کر قومی پالیسی سازی، قانونی و عدالتی اصلاحات اور بین الاقوامی قانونی تعاون کے اعلیٰ ترین فورمز تک ان کا سفر پاکستان کی خواتین، بالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی نوجوان نسل کے لیے امید، عزم اور قومی خدمت کی ایک متاثر کن مثال ہے۔

قانونی تعلیم، تحقیق، عدالتی استعداد کار اور اصلاحِ نظامِ انصاف کے شعبوں میں ان کی خدمات کئی برسوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے وزارتِ قانون و انصاف کے تحت مختلف قانونی اصلاحاتی اقدامات، پالیسی سازی، ادارہ جاتی ترقی اور Case Assignment & Management System (CAMS) جیسے ڈیجیٹل اصلاحاتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا، جن کا مقصد عدالتی و قانونی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور مؤثر کیس مینجمنٹ کو فروغ دینا ہے۔

عدالتی تعلیم کے میدان میں بھی محترمہ عائشہ رسول نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وفاقی جوڈیشل اکیڈمی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی، پشاور سمیت عدالتی تربیت و تحقیق کے اداروں میں ان کی کاوشوں نے جدید عدالتی تربیت، تحقیقی کلچر اور ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے تحقیقی جریدے کو جدید تحقیقی معیارات، ISSN اور DOI سے منسلک کرنے سمیت علمی و تحقیقی معیار کو ادارہ جاتی شکل دینے میں بھی ان کا کردار نمایاں رہا۔

بین الاقوامی سطح پر محترمہ عائشہ رسول نے پاکستان کی قانونی سفارت کاری (Legal Diplomacy) کو آگے بڑھانے اور عالمی قانونی اداروں کے ساتھ پاکستان کے روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے International Organization for Mediation (IOMed) کے قیام کے عمل اور متعلقہ ورکنگ گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی ثالثی کے نئے عالمی فریم ورک کی تشکیل سے متعلق امور میں فعال کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بین الاقوامی میڈی ایشن اور تنازعات کے پرامن حل سے متعلق بڑھتی ہوئی وابستگی میں ان کی خدمات خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔

محترمہ عائشہ رسول کی قیادت میں پاکستان نے قانونی و عدالتی استعدادِ کار کے شعبے میں بین الاقوامی تربیت کو ایک نئی جہت دی۔ مئی 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے Advanced Treaty Practice / International Treaty Drafting Training Programme میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین، پاکستان اور ترکیہ کے شرکاء نے حصہ لیا۔ اس پروگرام نے بین الاقوامی معاہدہ سازی، ٹریٹی نیگوشی ایشن اور ڈرافٹنگ کے میدان میں پاکستان کو علاقائی علمی و تربیتی مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔

اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت جولائی 2026 میں باکو، آذربائیجان میں منعقد ہونے والا ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام “The Judicial Craft” تھا، جو پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے مابین ادارہ جاتی تعاون کے تحت منعقد ہوا۔ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور قانونی ماہرین پر مشتمل وفد کی شرکت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام نے دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون، علم و تجربے کے تبادلے اور پیشہ ورانہ قانونی روابط کو نئی وسعت دی۔ ان بین الاقوامی اقدامات کی منصوبہ بندی اور عملی نفاذ میں محترمہ عائشہ رسول نے کلیدی کردار ادا کیا۔

IMAC کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان میں Alternative Dispute Resolution (ADR)، میڈی ایشن اور آربیٹریشن کے فروغ کو ایک منظم قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے طور پر آگے بڑھایا۔ مقدمات کے طویل التوا، عدالتی اخراجات اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے تناظر میں انہوں نے تنازعات کے تیز، مؤثر اور کم لاگت حل کے لیے میڈی ایشن اور دیگر ADR طریقہ کار کی ادارہ جاتی ترقی، تربیت، پالیسی سازی اور قومی و بین الاقوامی شراکت داریوں پر کام کیا۔

انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs)، پالیسی دستاویزات، تربیتی پروگراموں اور ادارہ جاتی تعاون کے فریم ورکس کی تیاری اور نفاذ میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کی عدالتی و قانونی استعدادِ کار کو بین الاقوامی بہترین طریقہ ہائے کار سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملی۔

پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ محترمہ عائشہ رسول نے سماجی خدمت اور بالخصوص مستحق اور محروم بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے بھی کام کیا اور مختلف اداروں کے تعاون سے بچوں کے لیے تعلیمی مواقع، وظائف اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی پیدا کرنے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

محترمہ عائشہ رسول کو ستارۂ امتیاز دینے کا فیصلہ صرف ایک فرد کی پیشہ ورانہ کامیابی کا اعتراف نہیں بلکہ اس وژن کی قومی سطح پر پذیرائی بھی ہے جس کے تحت قانونی اصلاح، عدالتی جدت، ڈیجیٹلائزیشن، متبادل حلِ تنازعات، بین الاقوامی تعاون اور انسانی استعدادِ کار کو پاکستان کے نظامِ انصاف کی مضبوطی سے جوڑا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان سے قومی اداروں اور وہاں سے بین الاقوامی قانونی و عدالتی فورمز تک محترمہ عائشہ رسول کا سفر اس امر کی روشن مثال ہے کہ قابلیت، استقامت، دیانت اور خدمتِ عامہ کا جذبہ جغرافیائی اور سماجی حدود سے بالاتر ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکتا ہے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز کا اعزاز پاکستان میں قانون، انصاف اور عوامی خدمت کے شعبوں سے وابستہ تمام پیشہ ور افراد، بالخصوص نوجوان خواتین اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی نئی نسل کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔

14/08/2026

انجنئیر عمران خان محسود اور شیراحمد محسود کی جانب سے طلباء کی راہنمائی کیلئے خصوصی انٹرویو۔۔ دیکھئیے اور شئیر کیجئیے

●●■ *پریس ریلیز* ■●● *چیئرمین کی سربراہی میں محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سے ملاقات* *ا...
13/08/2026

●●■ *پریس ریلیز* ■●●

*چیئرمین کی سربراہی میں محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سے ملاقات*

*اپر جنوبی وزیرستان کے طلبہ کے لیے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی مخصوص نشستوں کے تحفظ کا مطالبہ*

*پشاور، 13 اگست 2026:*
محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن (MWA) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین *ڈاکٹر نور زمان* کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری *محترم شہاب علی شاہ* سے ملاقات کی اور اپر جنوبی وزیرستان کے طلبہ کے لیے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں مختص کوٹہ نشستوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں MWA کے پیٹرن اور سابق ایڈیشنل آئی جی *رحمت خان محسود*، فنانس سیکریٹری *رضاء اللہ جان* اور MWA کے بانی رکن و رضاکار، سابق ڈی جی ہاؤسنگ *روشان خان محسود* شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا کہ *اپر جنوبی وزیرستان کے طلبہ اور عوام میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مخصوص کوٹہ نشستوں کے مستقبل کے حوالے سے شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔* وفد نے مطالبہ کیا کہ اس حساس معاملے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخی، قبائلی اور زمینی حقائق کے ساتھ ساتھ طلبہ کے تعلیمی حقوق کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

وفد نے واضح کیا کہ اگر حکومت اپر اور لوئر وزیرستان کے لیے *MBBS/BDS کا الگ الگ کوٹہ* مقرر کرنا چاہتی ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم سابقہ متحدہ جنوبی وزیرستان کے لیے مختص *42 میڈیکل و ڈینٹل نشستوں* کو محض آبادی کی بنیاد پر تقسیم کرنا یا اسے ’’آدھا تیرا، آدھا میرا‘‘ کے فارمولے کے تحت تقسیم کرنا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

وفد نے تجویز پیش کی کہ اگر لوئر وزیرستان کے لیے علیحدہ کوٹہ ضروری سمجھا جاتا ہے تو حکومت *نیا اور اضافی کوٹہ* مختص کرے۔ متبادل طور پر سابقہ فاٹا کے لیے مختص *333 میڈیکل و ڈینٹل نشستوں* کو سابقہ آٹھ کے بجائے موجودہ *نو انتظامی اضلاع* کی بنیاد پر ازسرِنو تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ وفد کے مطابق اس طریقۂ کار سے اپر وزیرستان کے عوام کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تاہم، وفد نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ اگر حکومت سابقہ جنوبی وزیرستان کے موجودہ **42 نشستوں** کو ہی اپر اور لوئر وزیرستان کے درمیان تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس تقسیم میں تاریخی حقائق اور قبائلی تناسب کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں وفد نے *وزیر، دوتانی اور محسود قبائل کے درمیان تاریخی طور پر رائج 75:25 کے تناسب* کو ایک اہم حوالہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی غیرمنصفانہ یا یکطرفہ تقسیم *محسود اور برکی قبائل کے ساتھ ناانصافی* کے مترادف ہوگی۔

وفد نے چیف سیکریٹری کی توجہ اس اہم زمینی حقیقت کی جانب بھی مبذول کرائی کہ *آپریشن راہِ نجات* کے دوران بڑے پیمانے پر نقل مکانی صرف دو سب ڈویژنوں، *لدھا اور سرویکئی*، میں ہوئی، جو موجودہ اپر جنوبی وزیرستان کا حصہ ہیں۔ اس بڑے پیمانے کی نقل مکانی کے نتیجے میں علاقے کی مردم شماری اور خانہ شماری حقیقی زمینی صورتحال کی مکمل عکاسی نہ کر سکی۔

وفد کے مطابق آج بھی اپر جنوبی وزیرستان کی ایک بڑی تعداد *ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں* میں مقیم ہے، مگر ان خاندانوں کو ان علاقوں کی مقامی آبادی کا حصہ شمار نہیں کیا جاتا۔ نتیجتاً ان کے بچے بھی اپنے آبائی ضلع کے تعلیمی کوٹے کے تحت داخلوں کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر محض موجودہ مردم شماری کے اعدادوشمار کو بنیاد بنا کر اپر جنوبی وزیرستان کے طلبہ کے کوٹے میں کمی کرنا زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

وفد نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ اس کے برعکس لوئر جنوبی وزیرستان میں ماضی میں اس پیمانے کی نقل مکانی نہیں ہوئی، جس کے باعث گزشتہ مردم شماری میں وہاں کی آبادی نسبتاً زیادہ ریکارڈ ہوئی۔ لہٰذا محض آبادی کے موجودہ اعدادوشمار کی بنیاد پر دونوں علاقوں کے تاریخی اور زمینی حالات کو یکساں تصور کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔

محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے حکومتِ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل *تاریخی حقائق، قبائلی تناسب، نقل مکانی کے اثرات، موجودہ زمینی صورتحال اور طلبہ کے تعلیمی حقوق* کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ایسا منصفانہ اور متوازن طریقۂ کار اختیار کیا جائے جو تمام متعلقہ فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔

وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت اس حساس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے *اپر جنوبی وزیرستان کے طلبہ کے جائز تعلیمی حقوق کا تحفظ* یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی طبقے میں احساسِ محرومی پیدا نہ ہو۔

محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وہ *تمام طلبہ کے یکساں اور منصفانہ تعلیمی مواقع* کی حامی ہے اور اس مسئلے کا حل باہمی مشاورت، انصاف اور آئینی تقاضوں کے مطابق چاہتی ہے۔
*محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان*




Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahsud Welfare Association Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mahsud Welfare Association Pakistan:

Shortcuts

Share